ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اپریل 2005 |
اكستان |
|
مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کی بدولت کراس کنڑی اورباکسنگ میں گولڈ میڈل حاصل کیے۔ P.M.Aمیں جواد کی ہمیشہ یہ خواہش رہی کہ وہ انفنٹری میں جائیں کیونکہ فوج کے ایک شعبے میں اُن کی پوسٹنگ ہو رہی تھی جہاں پر ترقی کے مواقع زیادہ تھے مگر رشوت اوردوسرے ناپسندیدہ کاموں کی وجہ سے وہاں کی بجائے انفنٹری کو ترجیح دی تاکہ اصل خواہش اور فوج میں جانے کا اُن کا عظیم مقصد شہادت اورکچھ کرکے دکھانے کا عزم پوراہو۔ ١٤اپریل ١٩٩٥ء کو جواد نے ٥٠بلوچ رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا ۔٢جنوری ٢٠٠١ء کو یہ بہادر نوجوان سیاچن کے محاذ کے لیے والنٹیئر ہوئے اورانہیں ٢سال کے لیے پاک فوج کی مایہ ناز پلٹن ''فاتح قیصرِ ہند''٤١بلوچ رجمنٹ میں بھیجا گیا جہاں شیوک کے محاذ پر اُنہیں بھیج دیا گیا ۔ سیاچن پہنچ کر سب سے پہلی خبر اپنی خیریت کے ساتھ یہ دی کہ میں نے یہاں آتے ہی ایک شہید کی نماز ِجنازہ پڑھی ہے اُن کے کمانڈنگ آفیسر ٤١ بلوچ رجمنٹ کے لیفیٹننٹ کرنل ظہور احمد کے مطابق ''کیپٹن محمد جواد اسلم چیمہ'' نے انتہائی جرأت مندی اوردلیری سے کئی کارہائے نمایاں انجام دئیے اور بہادری کی کئی مثالیں قائم کیں وہ اپنے اخلاق وکردار میںبھی اپنے قد کی طرح ہمیشہ نمایاں رہے۔ کیپٹن جواد نے اگلے محاذ کی ایک پوسٹ پر دن رات جوانوں کے ساتھ مل کر معمولی سی ایک پوسٹ کو قلعہ کی صورت میں تبدیل کردیا۔ اس کے علاوہ دشمن پر نظر رکھنے کی غرض سے اوراپنا دفاع مضبوط کرنے کے لیے بہت ہی اہم جگہ پر ایک سکرین بنائی جسے جواد سکرین کے نام سے پکاراجاتا ہے ۔دو اورموقعوں پر انہوں نے اپنی خدمات نہایت ہی خطرناک حساس اور زمہ دارانہ مقصد کے لیے بطورِ والنٹئیر پیش کیں ۔ ٧مارچ ٢٠٠٢ء کو کیپٹن جواد صبح ٤بجے گیارہ بہادر نوجوانوں کی ٹولی لے کر ١٨٥٠٠ فٹ بلند چوکی سے ١٩٥٠٠ فٹ بلند برف پوش چوکی پر موجود اپنے ساتھیوں کی تبدیلی کے لیے نکلے ۔دُنیا کے سب سے مشکل محاذ پر موسموں سے نبرد آزما یہ مجاہد اپنی ٹولی سمیت اللہ کے مقرر کردہ موت کے وقت کے قریب تر ہوتا جارہا تھا۔ ابھی انہوں نے بمشکل ٤٥منٹ کا سفر طے کیا ہوگا کہ اچانک بائیں جانب کی پہاڑی سے ہزاروں من وزنی برف نے اپنی جگہ چھوڑی اورایک دیوہیکل برفانی تودے کی شکل میں آناًفاناً سب کو اپنے دامن میں سمیٹتی ہوئی سینکڑوںفٹ نیچے ہزاروں من وزن تلے ہمیشہ کی نیند ُسلادیا ۔وہ مقصد پورا ہوگیا جس کا ارمان لے کر یہ نوجوان نکلا تھا ۔ بروقت