Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اپریل 2005

¾اكستان Ù

49 - 64
 تفصیلات کے مطابق ایسی غیر قانونی بزنس کے مرکزی کردار عامر چودھری نے لاہور اورکراچی میں بھی غیر قانونی انٹر نیشنل ٹیلیفون گیٹ وے قائم کررکھے تھے ۔ ایف آئی اے پی ٹی اے اورپی ٹی سی ایل کی مشترکہ ٹیم نے لاہور میں واقع جی پی او کمپائونڈ میں واقع پوسٹل لائف انشورنش کی بلڈنگ میں چھاپہ مار کر انٹر نیشنل ٹیلی فون گیٹ میں استعمال ہونے والے آلات بر آمد کرلیے ہیں جبکہ کراچی میںبھی چھاپہ مارا گیا مگر چھاپے کے دوران تاحال کوئی چیز برآمد نہیں ہوئی ہے ۔
ذرائع نے خبریں کو بتایا ہے کہ ملزم نے تسلیم کیا ہے کہ اُس نے سترہزار منٹ ماہانہ غیر قانونی ٹریفک استعمال کی ہے۔ انٹر نیشنل ٹیلیفون گیٹ وے کے مرکزی کردار کرنل(ر) عامر چودھری اور ایم ڈی پوسٹل فائونڈیشن نے سر یا چوک اسلام آباد میں واقع الائیڈ بینک کے اندر مشترکہ بینک اکائونٹ کھول رکھا تھا اوراس غیر قانونی بزنس سے حاصل کیے جانے والے کروڑوں روپے اسی مشترکہ اکائونٹ میں جمع کیے گئے ۔بغیر لائسنس کے غیر قانونی انٹرنیشنل ٹیلیفون گیٹ وے انٹر نیشنل لائسنس پر مشتمل تھا۔ اوراس گیٹ وے کے ذریعے پی ٹی سی ایل کو بائی پاس کرکے انٹر نیشنل ٹریفک منتقل کی جاتی تھی، ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اپنی نوعیت کا بہت بڑا سکینڈل ہے۔
 پی ٹی اے ، ایف آئی اے اورپی ٹی سی ایل کی مشترکہ ٹیم نے جب پوسٹل کالج کے اندر چھاپہ مارا تو اُس پر غیر قانونی بزنس کے مرکزی کردار ملزم لیفٹیننٹ کرنل (ر) عامر چودھری نے مشترکہ ٹیم کے افسران اوراہل کاروں کو دھمکیاں دیں اورکہا کہ ڈائریکٹرجنرل ایف آئی اے اِن  کے سسر ہیں مگر جب اس دوران ایف آئی اے کے افسران نے اِن سے باز پرس کی تو وہ خاموش ہوگیا اور فوراً گرفتار کرلیا گیا ۔

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 5 1
4 مثال سے وضاحت : 6 3
5 ''شام'' کے فضائل : 6 3
6 دارُالخلافہ کی مدینہ منورہ سے منتقلی : 6 3
7 ''شام'' کی فضیلت ہمیشہ کے لیے ہے : 7 3
8 حضرت معاویہ کے لیے نبی علیہ السلام کی دعا : 8 3
9 حضرت عمروبن عاص کی شخصیت اورعرب کے چار داناء : 8 3
10 حضرت عمروبن العا ص کے حبشہ جانے کی وجہ : 8 3
11 حبشہ کے بادشاہ سے حضرت جعفر کی گفتگو : 9 3
12 بادشاہ کا ردِعمل : 9 3
13 بادشاہ کا عجیب قصہ : 9 3
14 حضرت عمروبن العاص کا اسلام لانا : 10 3
15 قرآن کا پیغام ...... . ''امن ِ عالم'' 12 1
16 علم کے چار معیار 20 1
17 وفیات 23 1
18 حضور ۖ کی سیرت و صورت 24 1
19 آپ ۖ کی سیرت طیبہ واخلاقِ حسنہ کی ایک جھلک : 24 18
20 باادب با نصیب 35 1
22 کلام ِالٰہی میں دُعا کی اہمیت وتاکید 40 1
23 دُعا کے سلسلہ میں حکمِ خداوندی : 40 22
24 خدا کی جانب سے قبولیت ِدعا کا وعدہ : 40 22
25 دعا سے تکبر کرنے والے کا انجام.... دوزخ : 41 22
26 پریشان حال کی دعا اللہ ہی قبول فرماتے ہیں : 41 22
27 شبِ آخر میں اُمید و خوف کے ساتھ دُعا : 42 22
28 نیکی میں سبقت اوراُمید وخوف کے ساتھ دُعا کرنے والے 42 22
29 مسئلہ توسل پر ا عتراض 43 1
30 ایک جھوٹی روایت : 45 29
31 علامہ محمود آلوسی رحمہ اللہ کا مسلک : 45 29
32 امام ابوحنیفہ و امام ابو یوسف رحمہما اللہ کا حوالہ : 46 29
33 ایک اور قادیانی سکینڈل ............. ملک کو کروڑوں کا ماہانہ ٹیکہ 47 1
34 گر شہادت ہو مطلوب تو...... 51 1
35 بقیہ : مسئلہ توسل پر اعتراض 54 29
36 دینی مسائل 55 1
37 ( مسافرت میں نماز پڑھنے کابیان ) 55 36
38 وطن ِاصلی اور وطن ِاقامت : 55 36
39 (١) وطن ِاصلی 55 36
40 (٢) وطن ِاقامت : 56 36
41 تابع و متبوع کی نیت کے مسائل : 57 36
42 مسافرت میں عورتوں کے مخصوص مسائل : 57 36
43 تقریظ وتنقید 58 1
44 بقیہ : دینی مسائل 62 36
45 اخبار الجامعہ 63 1
Flag Counter