Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جنوری 2003

اكستان

30 - 66
حسن دیوبندی  کے ساتھ گرفتار ہوکر مالٹا پہنچا دئیے گئے ۔ کیونکہ شریف مکہ نے انگریزوں کے ساتھ مل کر خلافت ِعثمانیہ ترکی سے بغاوت کردی تھی اور ان حضرات کو انگریز کے مطالبہ پر گرفتار کرکے انگریز کے حوالہ کر دیا تھا ان حضرات کی گرفتاری کے بعد مدینہ منورہ کی انتظامیہ نے کسی غلط فہمی کی بنا پر حضرت مدنی   کے والد ماجد سیّد حبیب اللہ  اور ان کے ساتھ دو صاحب زادوں مولانا سیّد احمدصاحب اور سیّد محمود احمد صاحب   کو گرفتار کرکے ایڈریا نوپل پہنچا دیا جبکہ عورتوں اور بچوں کو مدینہ ہی میں چھوڑدیا گیا ۔ایڈ یا نو پل نہایت سرد جگہ تھی جس کی تاب نہ لاکر سیّد حبیب اللہ صاحب  وہاں پہنچنے کے ایک مہینہ کے بعد ہی وفات پا گئے ۔پھر کچھ عرصہ بعد مولانا سیّد احمدصاحب اور سیّد محمود صاحب  مدینہ منورہ واپس آگئے تاہم بعد ازاں انگریزوں کی شدید ناکہ بندی کے باعث مدینہ منورہ میں سخت قحط سالی کی نوبت آگئی ،فاقہ کشی کی وجہ سے جان کے لالے پڑ گئے اور بھکمری پھیل گئی ،گرانی کا یہ حال ہو گیا کہ ایک سونے کی گنی کے بدلے میں ایک روٹی میسر آتی تھی او ر پورا خاندان دن بھر میں صرف ایک روٹی پر گزارا کرتا تھا جس کی بنا پر ترکی حکومت نے اہل مدینہ کے جان کے تحفظ اور ان کے لیے خوراک فراہم کرنے کی غرض سے ترکی کے زیر اثرا علاقوں میں منتقل کرنا شروع کر دیا ،انہی منتقل ہونے والوں میںسیّد حبیب اللہ صاحب کے اہل خاندان بھی تھے ، اس دوران کچھ عرصہ ''شام''میں قیام رہا وہیں رہتے ہوئے سیّد محمود صاحب کے گھر میں ١٣٣٨ھ میں جناب سیّد حبیب محمود احمد صاحب کی پیدائش ہوئی پھر جب حالات کچھ درست ہوئے تو یہ خاندان دوبارہ مدینہ میںآباد ہوا۔ جب کہ ان انقلابات زمانہ میں گھر انہ کے ٧ ١افراد راہی ملک عدم ہو چکے تھے ۔انا للہ وانا الیہ راجعون۔
	شیخ الاسلام حضرت مدنی   مالٹا سے رہائی کے بعد ہندوستان میں مقیم رہ کر خدمت قوم وملت میں مصروف ہو گئے اور بھائیوں کے اصرار کے باوجود دینی خدمات کی انجام دہی کو مدینہ منورہ کے قیام پر ترجیح دی اور پوری عمر یہیں گزارکر دیوبندمیں مدفون ہوئے جب کہ مدینہ منورہ واپسی کے بعد حضرت مولانا سیّد احمد صاحب  نے مدرسہ علوم شرعیہ کی تعمیر وترقی کی طرف توجہ مبذول کی اور حضرت مولانا سیّد محمود صاحب اولاً شریف مکہ کی حکومت میںمحکمہ ٔ  قضاء میں پیش کار مقرر ہوئے پھر سعودی حکومت میں جدہ شہر کے قاضی بنائے گئے ،بعد ازاں استعفاء دے کر مستقل مدینہ منورہ میں مقیم رہ کر تجارت میں مشغول ہو گئے جس میں اللہ تعالیٰ نے نہایت برکت عطا فرمائی اور جلد ہی آپ کاشمار اعیان اہل مدینہ میں ہونے لگا ، اور ہر اعتبار سے اللہ تعالیٰ نے عزت سے سرفراز فرمایا۔سیّد محمود صاحب کے اکلوتے فرزند سیّد حبیب محمود صاحب تھے جنھوں نے پوری تعلیم اپنے تائے حضرت مولانا سیّد احمد صاحب کے زیرِ سایہ مدرسہ علو م شرعیہ میں حاصل کی اور پھر اپنے والد محترم کے کاروبار کو اپنی بے مثال صلاحیتوں سے عروج تک پہنچایا اور سعودی حکومت میں پورے وقار اور خود داری کے ساتھ اونچی سطح پر اپنے روابط بر قرار رکھے، یہی وجہ تھی کہ مدینہ کے عوام وخواص حتی کہ امراء و اعلیٰ حکام کی نظر میں بھی سیّد صاحب کا اعلیٰ مرتبہ

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
55 اس شمارے میں 3 1
56 حرف آغاز 4 1
57 درس حدیث 11 1
58 حضرت جعفر کی حبشہ کوہجرت، وہاں کے بادشاہ کا قبولِ اسلام 11 57
59 اچھا مبلغ : 12 57
60 ہجرتِ حبشہ، بادشاہ کو شکایت اور نتائج : 12 57
61 مشرکین کی جانب سے تعاقب : 12 57
62 بادشاہ کا ردعمل : 13 57
63 معاملہ اُلٹ گیا،قریش کا نمائندہ مسلمان ہو گیا : 13 57
64 معاملہ اُلٹ گیا،قریش کا نمائندہ مسلمان ہو گیا : 13 62
65 شاہ حبشہ کے کچھ احوال : 14 57
66 نمرود کی قوم فلسفی اور سائنسدان : 15 57
67 رُومیوں کے احوال : 16 57
68 ایرانیوں کے احوال : 16 57
69 یہ اعلانِ جنگ تھا : 16 57
70 عیسائیوں کی جانب سے لڑائی میں پہل : 17 57
71 سپر طاقت اور حضرت جعفر : 17 57
72 لڑائی کا ضابطہ : 18 57
73 حضرت جعفر کی بہادری : 18 57
74 حضرت خالد کی حکمت عملی : 18 57
75 حضرت جعفر اور خدائی انعام : 20 72
76 حضرت جعفر کا لقب : 20 72
77 مسکینوں کے غم گُسار : 20 72
78 وفیات 21 1
79 حج کے احکام 22 1
80 حج کے واجب ہونے کی شرائط : 22 79
81 حج کی ادائیگی کے وجوب کی شرائط : 23 79
82 چند متفرق مسائل : 24 79
83 حج کی تفصیل 25 79
84 حج کے فرائض 25 79
85 حج کے ارکان : 26 79
86 حج کے واجبات : 26 79
87 حج کی سنتیں : 26 79
88 فضیلة الشیخ سیّدحبیب محمود احمد مدنی جوارِ رحمت میں ! 28 1
89 خاندانی پس منظر : 29 88
90 مدرسۂ علوم شرعیہ : 31 88
91 سفر آخرت : 31 88
92 انوار مدینہ 33 1
93 شیخ الہند حضرت مولانا محمود حسن صاحب 34 1
94 وطن : 34 93
95 عمرہ پیکج 45 1
96 معتمرین کے لیے سراپا اذیت 45 95
97 فہمِ حدیث قیامت او ر آخرت کی تفصیلات 49 1
98 دجال : 49 97
99 دینی مسائل 54 1
100 ٭نماز کی شرطوں کا بیان 54 99
101 (١) بدن اور کپڑوں کی طہارت : 54 99
102 (٢) نماز کی جگہ کا پاک ہونا : 55 99
103 کن جگہوں پر نماز پڑھنا مکروہ ہے : 57 99
104 عالمی خبریں 58 1
105 اسلام سچا مذہب ہے دس سال میں بیس ہزار انگریز مسلمان ہوگئے 58 104
106 ٭ ہم جنس پرستی انجیل کے مطابق ہے 59 104
107 گندے کا غذی نوٹوں سے ہیضے اور 60 104
108 ٭ کائنات کا ٩٥ فیصد مادہ پُر اسراراور ناقابل فہم ہے 60 104
109 تحریک احمدیت 62 1
110 یہودیوں کے لیے مسیح : 62 109
Flag Counter