Deobandi Books

داڑھی کی شرعی حیثیت

38 - 70
کان أبو ھریرۃ یقبض علیٰ لحیتہ فیاخذ ما فضل عن القبضۃ۔۱؎ 
ابو ہریرہ ؓ اپنی داڑھی مٹھی میں لیتے اور اس سے جو فاضل ہوتی کاٹ لیتے۔
اثر تابعی
	امام مالکؒ نے سالم بن عبد اللہ کا اثر بلاغ کے طورپر نقل کیا ہے، یعنی ان سے براہ راست روایت نہیں کیا ہے، لیکن محققین کے نزدیک یہ متصل سند سے ثابت ہے، سالم کا اثر موطا میں اس طرح مذکور ہے:
	عن مالک أنہ بلغہ أن سالم بن عبد اللہ کان اذا اراد أن یحرم دعا بالجلمین فقص شاربہ وأخذ من لحیتہ قبل أن یرکب وقبل أن یھل محرماً۔۲؎
	امام مالکؒ روایت کرتے ہیں کہ انہیں یہ بات پہنچی ہے کہ سالم بن عبداللہ جب احرام باندھنے کا ارادہ کرتے تو احرام باندھ کر سوار ہونے اور تلبیہ کہنے سے پہلے قینچی منگا کر اپنی مونچھ اور داڑھی کا بال کترتے۔
	سالم بن عبد اللہ کے اس اثر پر ابن عبد البر القرطبی متوفی ۴۶۳ھ؁ فرماتے ہیں : وفیہ أنہ جائز أن یأخذ الرجل من لحیتہ۔۳؎ 
	اس سے یہ ثابت ہوتاہے کہ آدمی کا اپنی داڑھی سے کچھ کاٹنا جائز ہے ۔ 
ایک شبہے کا ازالہ
	اگر کوئی اعتراض کرے کہ حدیث ہوتے ہوئے صحابی یا تابعی کا قول وفعل مردود ہے تو اس کا جواب یہ ہے کہ ایسا اس وقت ہے جب کہ صریح حدیث کی مخالفت ہوتی ہو، عبد اللہ بن عمرؓ وغیرہ کے فعل اور حدیث مرفوع میں کوئی تعارض
------------------------------
۱؎ دیکھیے نصب الرایہ  ۲؍۴۵۸
۱؎ مؤطا امام مالک ص ۲۷۴
۲؎  الاستذکار ۴؍۳۱۸ دار الکتب العلمیۃ

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 داڑھی کی شرعی حیثیت 1 1
4 ناشر: دار الکتاب الاسلامی 1 1
5 {جملہ حقوق غیر محفوظ } 2 1
6 ملنے کا پتہ 2 1
7 فہرست عناوین 3 1
8 حرفِ اوّل 5 1
9 اعفائِ لحیہ سے متعلق مرفوع احادیث 7 1
10 سلف صالحین کا تعامل 11 1
11 امام ابوحنیفہؒ کا مسلک 13 1
12 امام مالکؒ کا مسلک 17 1
13 امام شافعیؒ کا مسلک 21 1
14 امام احمد بن حنبلؒ کا مسلک 27 1
15 جمہور کی تائید میں روایتیں 29 1
16 مرفوع 30 1
17 مرسل 36 1
18 موقوف 36 1
19 اثر تابعی 38 1
20 ایک شبہے کا ازالہ 38 1
21 مزید دلائل فتاویٰ ثنائیہ کی روشنی میں 41 1
22 دوسرا فتویٰ: 42 1
23 تیسرا فیصلہ کن فتویٰ: 44 1
24 شیخ البانی کا نقطۂ نظر 46 1
25 حرفِ آخر 50 1
26 مراجع 51 1
27 تقاریظ وتبصرے 55 1
28 تقریظ بقلم حضرت مولانا برہان الدین سنبھلی 56 1
29 تقریظ بقلم حضرت مولانا حبیب الرحمن صاحب خیرآبادی 58 1
30 تقریظ بقلم مولانا عزیز الرحمن صاحب بجنوری 59 1
31 تبصرہ ماہنامہ الفاروق، کراچی 60 1
32 تبصرہ ماہنامہ اشراق، لاہور 62 1
33 تبصرہ ماہنامہ الشریعہ، گوجرانوالہ 63 1
34 تبصرہ پندرہ روزہ تعمیر حیات، لکھنؤ 64 1
35 تبصرہ سہ روزہ دعوت ، دہلی 65 1
36 تبصرہ ماہنامہ معارف اعظم گڑھ 66 1
37 تبصرہ ماہنامہ ارمغان شاہ ولی اللہ پھلت، مظفر نگر 67 1
38 تبصرہ سہ ماہی’’ الشارق‘‘ جامعہ اسلامیہ مظفرپور،ضلع اعظم گڑھ، یوپی 69 1
39 مؤلف کی ایک دوسری معرکۂ آرا کتاب تمباکو اور اسلام 70 1
40 ملنے کا پتہ: فرید بک ڈپو(پرائیویٹ)لمٹیڈدہلی 70 1
41 پہلا فتویٰ: 41 1
Flag Counter