Deobandi Books

داڑھی کی شرعی حیثیت

27 - 70
التوسط فانہ فی کل شیٔ حسن۔۱؎
	سنن فطرت میں سے ہے داڑھی بڑھانا اور اس کو چھوڑدینا کہ زیادہ ہوجائے یہاں تک کہ وقار کی آئینہ دار ہو جائے پس اسے اتنا نہ کتروایا جائے کہ منڈوانے کے قریب ہوجائے اور نہ ہی اتنا چھوڑ دیا جائے کہ خراب لگے، بلکہ توسط بہتر ہے اس لیے کہ توسط ہر چیز میں عمدہ ہے۔
امام احمد بن حنبلؒ کا مسلک
	امام اہل سنت احمد بن حنبلؒ (متوفی ۲۴۱ھ) جن کے بارے میں امام شافعی فرماتے ہیں کہ’’ جب میں نے بغداد چھوڑا تو اس میں احمد بن حنبل سے بڑا عالم ،فقیہ اور متقی نہیں تھا۔ جن کی کتاب مسند حدیث میں سب سے ضخیم کتاب تصویر کی جاتی ہے، یہ امام بھی داڑھی کے مطلق ارسال کے قائل نہیں تھے۔ائمہ اربعہ میں داڑھی کے بارے میں ان کا مسلک سب سے زیادہ واضح ہے، آپ داڑھی کے طول وعرض سے کاٹتے بھی تھے اور اس کا فتویٰ بھی دیتے تھے، حالانکہ انہوں نے حضرت ابن عمرؓ، حضرت ابو ہریرہؓ، حضرت ابو امامہؓ اور ام المؤمنین حضرت عائشہؓ وغیرہ سے اعفاء لحیہ کی احادیث اپنی مسند میں روایت کی ہیں ، اس سے ثابت ہوتا ہے کہ آپ نے احادیث کا وہی مفہوم لیا ہے جو جمہور نے لیا ہے۔
	امام احمد کا یہ مسلک ان کے شاگرد رشید اور خادم خاص امام اسحاق بن ابراہیم بن ہانی نیشاپوری(متوفی ۲۷۵ھ) نے جو سفر وحضر میں آپ کے ساتھ رہتے تھے اپنی تصنیف مسائل الامام احمد بن حنبل میں نقل کیا ہے، امام کے خادم
------------------------------
۱؎   فقہ السنہ ۱؍۳۸

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 داڑھی کی شرعی حیثیت 1 1
4 ناشر: دار الکتاب الاسلامی 1 1
5 {جملہ حقوق غیر محفوظ } 2 1
6 ملنے کا پتہ 2 1
7 فہرست عناوین 3 1
8 حرفِ اوّل 5 1
9 اعفائِ لحیہ سے متعلق مرفوع احادیث 7 1
10 سلف صالحین کا تعامل 11 1
11 امام ابوحنیفہؒ کا مسلک 13 1
12 امام مالکؒ کا مسلک 17 1
13 امام شافعیؒ کا مسلک 21 1
14 امام احمد بن حنبلؒ کا مسلک 27 1
15 جمہور کی تائید میں روایتیں 29 1
16 مرفوع 30 1
17 مرسل 36 1
18 موقوف 36 1
19 اثر تابعی 38 1
20 ایک شبہے کا ازالہ 38 1
21 مزید دلائل فتاویٰ ثنائیہ کی روشنی میں 41 1
22 دوسرا فتویٰ: 42 1
23 تیسرا فیصلہ کن فتویٰ: 44 1
24 شیخ البانی کا نقطۂ نظر 46 1
25 حرفِ آخر 50 1
26 مراجع 51 1
27 تقاریظ وتبصرے 55 1
28 تقریظ بقلم حضرت مولانا برہان الدین سنبھلی 56 1
29 تقریظ بقلم حضرت مولانا حبیب الرحمن صاحب خیرآبادی 58 1
30 تقریظ بقلم مولانا عزیز الرحمن صاحب بجنوری 59 1
31 تبصرہ ماہنامہ الفاروق، کراچی 60 1
32 تبصرہ ماہنامہ اشراق، لاہور 62 1
33 تبصرہ ماہنامہ الشریعہ، گوجرانوالہ 63 1
34 تبصرہ پندرہ روزہ تعمیر حیات، لکھنؤ 64 1
35 تبصرہ سہ روزہ دعوت ، دہلی 65 1
36 تبصرہ ماہنامہ معارف اعظم گڑھ 66 1
37 تبصرہ ماہنامہ ارمغان شاہ ولی اللہ پھلت، مظفر نگر 67 1
38 تبصرہ سہ ماہی’’ الشارق‘‘ جامعہ اسلامیہ مظفرپور،ضلع اعظم گڑھ، یوپی 69 1
39 مؤلف کی ایک دوسری معرکۂ آرا کتاب تمباکو اور اسلام 70 1
40 ملنے کا پتہ: فرید بک ڈپو(پرائیویٹ)لمٹیڈدہلی 70 1
41 پہلا فتویٰ: 41 1
Flag Counter