Deobandi Books

داڑھی کی شرعی حیثیت

64 - 70
تبصرہ پندرہ روزہ تعمیر حیات، لکھنؤ
	مولانا حفظ الرحمن صاحب ندوی اعظمی نے احادیث کی روشنی میں بہت سی کتابوں کے حوالوں کے ساتھ داڑھی کی اہمیت اور فضیلت کے موضوع پر ایک قابل عمل وقابل قبول کتاب تیار کردی ہے، جو عوام وخواص سبھی کے لیے ایک بیش قیمت تحفہ ہے۔
(تعمیر حیات، لکھنؤ ۱۰؍ دسمبر ۱۹۹۵ء)
	داڑھی کے سلسلے میں مسلمان افراط وتفریط کے شکا ر ہیں ، اس میں توازن واعتدال کی ضرورت ہے اور وہ طریقۂ نبوی سے ملے گا۔ مصنف نے اعفائے لحیہ سے متعلق مرفوع احادیث، صحابہ کرام کے تعامل، ائمہ اربعہ کے مسلک اور علمائے متأخرین کے نقطۂ نظر کو پیش کیا ہے۔ امام غزالی کا قول نقل کیا ہے:’’ داڑھی لمبی ہو تو ایک مشت سے زائد کا کترنا جائز ہے تاکہ حد سے نہ بڑھے‘‘ اور عصر حاضر کے ممتاز عالم دین سید سابق کی کتاب’’ فقہ السنہ‘‘ سے نقل کیا ہے کہ’’ سنن فطرت میں سے ہے داڑھی بڑھانا اورا س کو چھوڑدینا کہ زیادہ ہوجائے یہاں تک کہ وقار کی آئینہ دار ہوجائے ۔ پس اُسے نہ اتنا کتروایاجائے کہ مونڈوانے کے قریب ہوجائے اور نہ ہی اتنا چھوڑدیا جائے کہ وہ خراب لگنے لگے بلکہ متوسط بہتر ہے‘‘۔ اس سلسلے میں ’’ فتح القدیر‘‘ سے مصنف نے عبارت نقل کی ہے اور ائمہ اربعہ وسادات تابعین کوئی بھی مطلق ارسال کے قائل نہ تھے، مصنف نے پورے دلائل وحوالوں کے ساتھ اس بارے میں صحیح اور معتدل مسلک کا ذکر کیا ہے اور اس سلسلے میں جو غلو ہورہا ہے اس کا رد کرنے کی کامیاب کوشش کی ہے۔
(تعمیر حیات: ۲۵؍ اگست ۲۰۰۳ء)
٭

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 داڑھی کی شرعی حیثیت 1 1
4 ناشر: دار الکتاب الاسلامی 1 1
5 {جملہ حقوق غیر محفوظ } 2 1
6 ملنے کا پتہ 2 1
7 فہرست عناوین 3 1
8 حرفِ اوّل 5 1
9 اعفائِ لحیہ سے متعلق مرفوع احادیث 7 1
10 سلف صالحین کا تعامل 11 1
11 امام ابوحنیفہؒ کا مسلک 13 1
12 امام مالکؒ کا مسلک 17 1
13 امام شافعیؒ کا مسلک 21 1
14 امام احمد بن حنبلؒ کا مسلک 27 1
15 جمہور کی تائید میں روایتیں 29 1
16 مرفوع 30 1
17 مرسل 36 1
18 موقوف 36 1
19 اثر تابعی 38 1
20 ایک شبہے کا ازالہ 38 1
21 مزید دلائل فتاویٰ ثنائیہ کی روشنی میں 41 1
22 دوسرا فتویٰ: 42 1
23 تیسرا فیصلہ کن فتویٰ: 44 1
24 شیخ البانی کا نقطۂ نظر 46 1
25 حرفِ آخر 50 1
26 مراجع 51 1
27 تقاریظ وتبصرے 55 1
28 تقریظ بقلم حضرت مولانا برہان الدین سنبھلی 56 1
29 تقریظ بقلم حضرت مولانا حبیب الرحمن صاحب خیرآبادی 58 1
30 تقریظ بقلم مولانا عزیز الرحمن صاحب بجنوری 59 1
31 تبصرہ ماہنامہ الفاروق، کراچی 60 1
32 تبصرہ ماہنامہ اشراق، لاہور 62 1
33 تبصرہ ماہنامہ الشریعہ، گوجرانوالہ 63 1
34 تبصرہ پندرہ روزہ تعمیر حیات، لکھنؤ 64 1
35 تبصرہ سہ روزہ دعوت ، دہلی 65 1
36 تبصرہ ماہنامہ معارف اعظم گڑھ 66 1
37 تبصرہ ماہنامہ ارمغان شاہ ولی اللہ پھلت، مظفر نگر 67 1
38 تبصرہ سہ ماہی’’ الشارق‘‘ جامعہ اسلامیہ مظفرپور،ضلع اعظم گڑھ، یوپی 69 1
39 مؤلف کی ایک دوسری معرکۂ آرا کتاب تمباکو اور اسلام 70 1
40 ملنے کا پتہ: فرید بک ڈپو(پرائیویٹ)لمٹیڈدہلی 70 1
41 پہلا فتویٰ: 41 1
Flag Counter