Deobandi Books

داڑھی کی شرعی حیثیت

7 - 70
اعفائِ لحیہ سے متعلق مرفوع احادیث
	اعفاء لحیہ سے متعلق ائمہ کے اقوال اور فقہاء کی تحقیقات کا جائزہ لینے سے قبل ان مرفوع احادیث پر ایک سرسری نظر ڈال لینا ضروری ہے، جو داڑھی کی مشروعیت پر دلالت کرتی ہیں ، اس سلسلے میں کئی صحابہ سے احادیث مروی ہیں جن میں سے بعض درج ذیل ہیں :
(۱)	حدیث عبد اللہ بن عمرؓ، صحیح بخاری اور شرح السنہ میں ہے۔
	عن ابن عمرؓ عن النبیﷺ قال: خالفوا المشرکین ووفروا اللحی وأحفوا الشوارب وکان ابن عمر إذا حج أو اعتمر قبض علی لحیتہ فما فضل أخذہ ۔  ۱؎ 
 	حضرت ابن عمرؒ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا مشرکین کی مخالفت کرواور داڑھیاں بڑھائو اور مونچھیں کاٹو اور ابن عمرؓ جب حج یا عمرہ ادا کرتے توداڑھی مٹھی میں پکڑتے اور مٹھی سے زیادہ جوداڑھی ہوتی اسے کترڈالتے۔
(۲)	حضرت ابو ہریرہؓ سے مسلم اورابو عوانہ روایت کرتے ہیں :
	عن أبی ھریرۃ قال قال رسول اللہ ﷺ جزوا الشوارب وأرخوا اللحی خالفوا المجوس ۲؎ 
	حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا مونچھیں کاٹو اور داڑھیاں بڑھائو، مجوسیوں کی مخالفت کرو۔
------------------------------  ۱؎  صحیح البخاری۱۰؍۳۴۹، شرح السنہ ۱۲؍۳۰۹، یہ روایت صحیح مسلم ۳؍ ۱۴۶،۱۴۷۔سنن النسائی ۱؍۱۶،۸؍۱۸۱؍،۱۸۲، جامع الترمذی ۴؍۱۱، اور مسند احمد۲؍۶ وغیرہ میں الفاظ کے فرق کے ساتھ موجود ہے، لیکن ابن عمر کا اثر ان کتابوں میں مروی نہیں ہے، البتہ مروجہ دونوں موطا اور مسند ابوحنیفہؒ اور شرح معانی الآثار میں موجود ہے۔
۲؎	 صحیح مسلم ۳؍۱۴۷، مسند ابی عوانہ ۱؍۱۸۸

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 داڑھی کی شرعی حیثیت 1 1
4 ناشر: دار الکتاب الاسلامی 1 1
5 {جملہ حقوق غیر محفوظ } 2 1
6 ملنے کا پتہ 2 1
7 فہرست عناوین 3 1
8 حرفِ اوّل 5 1
9 اعفائِ لحیہ سے متعلق مرفوع احادیث 7 1
10 سلف صالحین کا تعامل 11 1
11 امام ابوحنیفہؒ کا مسلک 13 1
12 امام مالکؒ کا مسلک 17 1
13 امام شافعیؒ کا مسلک 21 1
14 امام احمد بن حنبلؒ کا مسلک 27 1
15 جمہور کی تائید میں روایتیں 29 1
16 مرفوع 30 1
17 مرسل 36 1
18 موقوف 36 1
19 اثر تابعی 38 1
20 ایک شبہے کا ازالہ 38 1
21 مزید دلائل فتاویٰ ثنائیہ کی روشنی میں 41 1
22 دوسرا فتویٰ: 42 1
23 تیسرا فیصلہ کن فتویٰ: 44 1
24 شیخ البانی کا نقطۂ نظر 46 1
25 حرفِ آخر 50 1
26 مراجع 51 1
27 تقاریظ وتبصرے 55 1
28 تقریظ بقلم حضرت مولانا برہان الدین سنبھلی 56 1
29 تقریظ بقلم حضرت مولانا حبیب الرحمن صاحب خیرآبادی 58 1
30 تقریظ بقلم مولانا عزیز الرحمن صاحب بجنوری 59 1
31 تبصرہ ماہنامہ الفاروق، کراچی 60 1
32 تبصرہ ماہنامہ اشراق، لاہور 62 1
33 تبصرہ ماہنامہ الشریعہ، گوجرانوالہ 63 1
34 تبصرہ پندرہ روزہ تعمیر حیات، لکھنؤ 64 1
35 تبصرہ سہ روزہ دعوت ، دہلی 65 1
36 تبصرہ ماہنامہ معارف اعظم گڑھ 66 1
37 تبصرہ ماہنامہ ارمغان شاہ ولی اللہ پھلت، مظفر نگر 67 1
38 تبصرہ سہ ماہی’’ الشارق‘‘ جامعہ اسلامیہ مظفرپور،ضلع اعظم گڑھ، یوپی 69 1
39 مؤلف کی ایک دوسری معرکۂ آرا کتاب تمباکو اور اسلام 70 1
40 ملنے کا پتہ: فرید بک ڈپو(پرائیویٹ)لمٹیڈدہلی 70 1
41 پہلا فتویٰ: 41 1
Flag Counter