Deobandi Books

داڑھی کی شرعی حیثیت

30 - 70
مرفوع
	عمروبن شعیب عن أبیہ عن جدہ أن النبی ﷺ کان یأخذ من لحیتہ من عرضھا وطولھا۔۱؎
	عمروبن شعیب اپنے والد سے وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ اپنی داڑھی کے طول وعرض سے کاٹتے تھے۔
	اس حدیث کو ترمذی کے علاوہ العقیلی نے’’ کتاب الضعفاء الکبیر‘‘ ۳/۱۹۵ میں ، ابن عدی نے’’ الکامل فی ضعفاء الرجال‘‘ ۵/۱۶۸۹ میں ابو الشیخ نے اخلاق النبیﷺ ص ۲۳۶ میں امام بیہقی نے شعب الایمان ۸/۴۱۶ میں اور ذہبی نے’’ میزان الاعتدال‘‘ ۳/۲۲۹ میں روایت کیا ہے۔
	اس حدیث کی سند پر دو اعتراضات کیے جاتے ہیں ایک یہ ہے کہ عمروبن شعیب راوی بہت ضعیف ہے، دوسرا اعتراض یہ ہے کہ اس کی سند میں عمر بن ہارون ہے جو متروک ہے۔
	جہاں تک پہلے اعتراض کا تعلق ہے تو وہ درست نہیں ہے البتہ یہ کہہ سکتے ہیں کہ بعض کے نزدیک ضعیف ہے، یا بعض لوگ اس کی حدیث سے استدلال نہیں کرتے صرف بعض کی تضعیف کی وجہ سے کسی راوی کو ترک کرنا مناسب نہیں ہے۔
	وہ راوی جس سے ابن جریج ،عطاء بن ابی رباح اور زہری جیسے محدثین روایت کرنے کو فخر محسوس کرتے ہوں اور امام احمد بن حنبلؒ، علی بن عبد اللہ( بن المدینی) اور اسحاق بن ابراہیم ، جیسے اہلِ علم جس کی حدیث سے استدلال کرتے ہوں اور جس کو ابن معین، اور صالح جزرہ جیسے لوگوں نے ثقہ کہا ہو بھلا ایسے راوی
------------------------------
۱؎  جامع الترمذی مع التحفہ ۴؍ ۱۱

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 داڑھی کی شرعی حیثیت 1 1
4 ناشر: دار الکتاب الاسلامی 1 1
5 {جملہ حقوق غیر محفوظ } 2 1
6 ملنے کا پتہ 2 1
7 فہرست عناوین 3 1
8 حرفِ اوّل 5 1
9 اعفائِ لحیہ سے متعلق مرفوع احادیث 7 1
10 سلف صالحین کا تعامل 11 1
11 امام ابوحنیفہؒ کا مسلک 13 1
12 امام مالکؒ کا مسلک 17 1
13 امام شافعیؒ کا مسلک 21 1
14 امام احمد بن حنبلؒ کا مسلک 27 1
15 جمہور کی تائید میں روایتیں 29 1
16 مرفوع 30 1
17 مرسل 36 1
18 موقوف 36 1
19 اثر تابعی 38 1
20 ایک شبہے کا ازالہ 38 1
21 مزید دلائل فتاویٰ ثنائیہ کی روشنی میں 41 1
22 دوسرا فتویٰ: 42 1
23 تیسرا فیصلہ کن فتویٰ: 44 1
24 شیخ البانی کا نقطۂ نظر 46 1
25 حرفِ آخر 50 1
26 مراجع 51 1
27 تقاریظ وتبصرے 55 1
28 تقریظ بقلم حضرت مولانا برہان الدین سنبھلی 56 1
29 تقریظ بقلم حضرت مولانا حبیب الرحمن صاحب خیرآبادی 58 1
30 تقریظ بقلم مولانا عزیز الرحمن صاحب بجنوری 59 1
31 تبصرہ ماہنامہ الفاروق، کراچی 60 1
32 تبصرہ ماہنامہ اشراق، لاہور 62 1
33 تبصرہ ماہنامہ الشریعہ، گوجرانوالہ 63 1
34 تبصرہ پندرہ روزہ تعمیر حیات، لکھنؤ 64 1
35 تبصرہ سہ روزہ دعوت ، دہلی 65 1
36 تبصرہ ماہنامہ معارف اعظم گڑھ 66 1
37 تبصرہ ماہنامہ ارمغان شاہ ولی اللہ پھلت، مظفر نگر 67 1
38 تبصرہ سہ ماہی’’ الشارق‘‘ جامعہ اسلامیہ مظفرپور،ضلع اعظم گڑھ، یوپی 69 1
39 مؤلف کی ایک دوسری معرکۂ آرا کتاب تمباکو اور اسلام 70 1
40 ملنے کا پتہ: فرید بک ڈپو(پرائیویٹ)لمٹیڈدہلی 70 1
41 پہلا فتویٰ: 41 1
Flag Counter