Deobandi Books

داڑھی کی شرعی حیثیت

58 - 70
تقریظ بقلم حضرت مولانا حبیب الرحمن صاحب خیرآبادی
(مفتی دارلعلوم دیوبند)
	یک مشت داڑھی رکھنا تمام مسلمانوں کا اسلامی وقومی شعار، جمہور علماء کے نزدیک واجب اور تمام انبیاء کرام کی سنت متوارثہ ہے۔ رسول اللہ ﷺ نے جہاں داڑھی رکھنے پر زور دیا ہے وہیں مشرکین اور یہود کی مشابہت اختیار کرنے سے بھی منع فرمایا ہے، جو لوگ حدیث نبوی اور شروح حدیث سے صرفِ نظر کرکے محض اپنے عقلی گدے لگاتے ہیں ، اور داڑھی کو کاٹ چھانٹ کر ایک مشت سے کم یا مطلق ارسال کے قائل ہیں ، خواہ کتنی ہی لمبی ہوجائے، یہ دونوں حضرات افراط وتفریط میں مبتلا ہیں اور جادۂ اعتدال سے ہٹے ہوئے ہیں ۔
	محترم مولانا حفظ الرحمن فاضل دارالعلوم ندوۃ العلماء نے ان دونوں نظریات کا بھرپور تحقیقی جائزہ لیا ہے اور ٹھوس دلائل وبراہین کے ذریعہ ثابت کیا ہے کہ داڑھی ایک مشت سے کم نہ رکھنا اور جب ایک مشت سے زائد لمبی ہوجائے تو اس کی اصلاح کرنا یعنی اسے کٹوادینا علمائے امت کے نزدیک اور شارع علیہ السلام کی منشا کے عین مطابق ہے، جو گروہ مطلق ارسال کا قائل ہے ، مؤلف موصوف نے اس گروہ کے پیشوا ومقتدا مولانا ابو داؤد عبدالجبار غزنوی جیسے عالم کا فتویٰ (فتاویٰ ثنائیہ سے نقل کرکے) پیش کیا ہے، یہ دونوں فتوے اس گروہ کے لیے زبردست تا زیانے ہیں ، جو اس گروہ کے یہاں قول فیصل کی حیثیت رکھتا ہے۔
	اسی طرح دوسرے پیشوا شیخ محمد ناصر الدین البانی جن کو یہ گروہ اپنی جماعت کا روحِ رواں اور علم حدیث کا علم بردار تصورکرتا ہے، ان کا فتویٰ بھی جمہورعلماء کے موقف کی تائید میں پیش کیا ہے، یہ دونوں فتوے اس گروہ کے لیے زبردست تازیانے ہیں ، کاش یہ گروہ حدیث کا صحیح مفہوم سمجھنے کی کوشش کرتا۔

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 داڑھی کی شرعی حیثیت 1 1
4 ناشر: دار الکتاب الاسلامی 1 1
5 {جملہ حقوق غیر محفوظ } 2 1
6 ملنے کا پتہ 2 1
7 فہرست عناوین 3 1
8 حرفِ اوّل 5 1
9 اعفائِ لحیہ سے متعلق مرفوع احادیث 7 1
10 سلف صالحین کا تعامل 11 1
11 امام ابوحنیفہؒ کا مسلک 13 1
12 امام مالکؒ کا مسلک 17 1
13 امام شافعیؒ کا مسلک 21 1
14 امام احمد بن حنبلؒ کا مسلک 27 1
15 جمہور کی تائید میں روایتیں 29 1
16 مرفوع 30 1
17 مرسل 36 1
18 موقوف 36 1
19 اثر تابعی 38 1
20 ایک شبہے کا ازالہ 38 1
21 مزید دلائل فتاویٰ ثنائیہ کی روشنی میں 41 1
22 دوسرا فتویٰ: 42 1
23 تیسرا فیصلہ کن فتویٰ: 44 1
24 شیخ البانی کا نقطۂ نظر 46 1
25 حرفِ آخر 50 1
26 مراجع 51 1
27 تقاریظ وتبصرے 55 1
28 تقریظ بقلم حضرت مولانا برہان الدین سنبھلی 56 1
29 تقریظ بقلم حضرت مولانا حبیب الرحمن صاحب خیرآبادی 58 1
30 تقریظ بقلم مولانا عزیز الرحمن صاحب بجنوری 59 1
31 تبصرہ ماہنامہ الفاروق، کراچی 60 1
32 تبصرہ ماہنامہ اشراق، لاہور 62 1
33 تبصرہ ماہنامہ الشریعہ، گوجرانوالہ 63 1
34 تبصرہ پندرہ روزہ تعمیر حیات، لکھنؤ 64 1
35 تبصرہ سہ روزہ دعوت ، دہلی 65 1
36 تبصرہ ماہنامہ معارف اعظم گڑھ 66 1
37 تبصرہ ماہنامہ ارمغان شاہ ولی اللہ پھلت، مظفر نگر 67 1
38 تبصرہ سہ ماہی’’ الشارق‘‘ جامعہ اسلامیہ مظفرپور،ضلع اعظم گڑھ، یوپی 69 1
39 مؤلف کی ایک دوسری معرکۂ آرا کتاب تمباکو اور اسلام 70 1
40 ملنے کا پتہ: فرید بک ڈپو(پرائیویٹ)لمٹیڈدہلی 70 1
41 پہلا فتویٰ: 41 1
Flag Counter