Deobandi Books

داڑھی کی شرعی حیثیت

37 - 70
دیکھ لو توان کو کہو کہ یہ مجنوں ہیں ، سنت رسول کے اس عاشق زار کے متعلق امام مالک ؒ یہ نقل کرتے ہیں :
	ان عبد اللہ بن عمر ؓ کان اذا حلق فی حج أو عمرۃأخذ من لحیتہ وشاربہ۔  ۱؎
	ابن عمر ؓ حج یاعمرہ کے موقع پر بال منڈواتے تھے توداڑھی او رمونچھ سے بھی کاٹتے تھے۔
	یہ اثر مروجہ دونوں موطا میں مذکور ہے، امام بخاری نے ابھی اسے تعلیقاً ذکر کیا ہے، امام طحاوی نے سنداً ذکر کیا ہے، امام ابو حنیفہؒ نے اپنی سند سے روایت کیا ہے، جس کے الفاظ ہیں :
	انہ کان یقبض علی لحیتہ ثم یقص ماتحت القبضۃ۔۲؎
	وہ یعنی ابن عمرؓ اپنی داڑھی مٹھی میں لے کر مٹھی کے نیچے کے زائدبال کو کترتے تھے۔
امام ابو دائود نے جابر بن عبد اللہ کا اثر ذکر کیا ہے، جس کے الفاظ ہیں :
	کنا نعفی السبال الا فی حج أو عمرۃ۔۳؎
	ہم داڑھی بڑھاتے تھے لیکن حج اور عمرہ کے موقع پر۔
	یعنی حج وعمرہ کے موقع پر ایک مشت سے زائد بال کترواتے تھے یہ روایت بظاہر اثر ہے، لیکن اصول حدیث کی رو سے یہ مرفوع حدیث کا درجہ رکھتی ہے ،ظاہر یہی ہے کہ عہد نبوی کا واقعہ ہے اور اسے رسول اللہﷺ کی تائید حاصل تھی۔
	ابن ابی شیبہ نے ابوہریرہؓ کا اثرذکر کیا ہے کہ:
------------------------------
۱؎    موطا امام مالک ص ۲۷۴، موطا امام محمد ص ۲۱۵
۲؎   جامع المسانید ۲؍۳۰۹
۳؎   مختصر السنن ۶؍۱۰۳

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 داڑھی کی شرعی حیثیت 1 1
4 ناشر: دار الکتاب الاسلامی 1 1
5 {جملہ حقوق غیر محفوظ } 2 1
6 ملنے کا پتہ 2 1
7 فہرست عناوین 3 1
8 حرفِ اوّل 5 1
9 اعفائِ لحیہ سے متعلق مرفوع احادیث 7 1
10 سلف صالحین کا تعامل 11 1
11 امام ابوحنیفہؒ کا مسلک 13 1
12 امام مالکؒ کا مسلک 17 1
13 امام شافعیؒ کا مسلک 21 1
14 امام احمد بن حنبلؒ کا مسلک 27 1
15 جمہور کی تائید میں روایتیں 29 1
16 مرفوع 30 1
17 مرسل 36 1
18 موقوف 36 1
19 اثر تابعی 38 1
20 ایک شبہے کا ازالہ 38 1
21 مزید دلائل فتاویٰ ثنائیہ کی روشنی میں 41 1
22 دوسرا فتویٰ: 42 1
23 تیسرا فیصلہ کن فتویٰ: 44 1
24 شیخ البانی کا نقطۂ نظر 46 1
25 حرفِ آخر 50 1
26 مراجع 51 1
27 تقاریظ وتبصرے 55 1
28 تقریظ بقلم حضرت مولانا برہان الدین سنبھلی 56 1
29 تقریظ بقلم حضرت مولانا حبیب الرحمن صاحب خیرآبادی 58 1
30 تقریظ بقلم مولانا عزیز الرحمن صاحب بجنوری 59 1
31 تبصرہ ماہنامہ الفاروق، کراچی 60 1
32 تبصرہ ماہنامہ اشراق، لاہور 62 1
33 تبصرہ ماہنامہ الشریعہ، گوجرانوالہ 63 1
34 تبصرہ پندرہ روزہ تعمیر حیات، لکھنؤ 64 1
35 تبصرہ سہ روزہ دعوت ، دہلی 65 1
36 تبصرہ ماہنامہ معارف اعظم گڑھ 66 1
37 تبصرہ ماہنامہ ارمغان شاہ ولی اللہ پھلت، مظفر نگر 67 1
38 تبصرہ سہ ماہی’’ الشارق‘‘ جامعہ اسلامیہ مظفرپور،ضلع اعظم گڑھ، یوپی 69 1
39 مؤلف کی ایک دوسری معرکۂ آرا کتاب تمباکو اور اسلام 70 1
40 ملنے کا پتہ: فرید بک ڈپو(پرائیویٹ)لمٹیڈدہلی 70 1
41 پہلا فتویٰ: 41 1
Flag Counter