Deobandi Books

داڑھی کی شرعی حیثیت

34 - 70
	عمر بن ہارون کے علاوہ دوسرے نے بھی اسامہ سے یہ حدیث روایت کی ہے۔
	اس کا مطلب یہی ہوا کہ عمر بن ہارون کا اسامہ سے روایت کرنے میں ایک متابع ہے، جس کی وجہ سے تفرد کالعدم ہوگیا، اور اصول حدیث کی روے سے ضعیف حدیث جب دوسرے طریق سے بھی آئے خواہ وہ طریق ضعیف ہی کیوں نہ ہو تو تقویت حاصل کرکے حسن کا درجہ حاصل کرلیتی ہے، ابن حجر اس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھتے ہیں :
	واذا جاء الخبر من طریقین کل منھما ضعیف قوی أحد الطریقین بالآخر۔۱؎
	جب خبر دو طریق سے آئے اور ان میں سے ہر ایک ضعیف ہو تو ایک کو دوسرے سے مل کر تقویت حاصل ہوجاتی ہے۔ نیز دوسری جگہ تحریر فرماتے ہیں :
	ان الحدیث اذا تعددت طرقہ یقوی بعضھما ببعض واذا قوی کیف بحسن أن یطلق علیہ أنہ مختلق۔۲؎
	حدیث جب کئی طریق سے آئے تو بعض کو بعض سے تقویت حاصل ہوجاتی ہے اور جب تقویت حاصل ہوگئی تو ایسی حدیث کو جعلی او رموضوع قرار دینا کیسے زیب دے گا۔
	بعض اہل قلم زیر بحث حدیث کو ابن الجوزی اور البانی کی تقلید میں (حالانکہ دونوں مطلق ارسال لحیہ کے قائل نہیں )موضوع قرار دینے پر تلے ہوئے ہیں اور اسے افسانہ جیسے الفاظ سے تعبیر کرتے ہیں جب کہ محققین اہل فن کے نزدیک جامع ترمذی میں کوئی حدیث موضوع نہیں ہے، ابن الجوزی نے جامع
------------------------------
۱ ،  ۲؎   اجوبۃ الحافظ ابن حجر العسقلانی عن احادیث المصابیح ،ص ۱۷۸۳،۱۷۷۸(مع المشکوٰۃ)

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 داڑھی کی شرعی حیثیت 1 1
4 ناشر: دار الکتاب الاسلامی 1 1
5 {جملہ حقوق غیر محفوظ } 2 1
6 ملنے کا پتہ 2 1
7 فہرست عناوین 3 1
8 حرفِ اوّل 5 1
9 اعفائِ لحیہ سے متعلق مرفوع احادیث 7 1
10 سلف صالحین کا تعامل 11 1
11 امام ابوحنیفہؒ کا مسلک 13 1
12 امام مالکؒ کا مسلک 17 1
13 امام شافعیؒ کا مسلک 21 1
14 امام احمد بن حنبلؒ کا مسلک 27 1
15 جمہور کی تائید میں روایتیں 29 1
16 مرفوع 30 1
17 مرسل 36 1
18 موقوف 36 1
19 اثر تابعی 38 1
20 ایک شبہے کا ازالہ 38 1
21 مزید دلائل فتاویٰ ثنائیہ کی روشنی میں 41 1
22 دوسرا فتویٰ: 42 1
23 تیسرا فیصلہ کن فتویٰ: 44 1
24 شیخ البانی کا نقطۂ نظر 46 1
25 حرفِ آخر 50 1
26 مراجع 51 1
27 تقاریظ وتبصرے 55 1
28 تقریظ بقلم حضرت مولانا برہان الدین سنبھلی 56 1
29 تقریظ بقلم حضرت مولانا حبیب الرحمن صاحب خیرآبادی 58 1
30 تقریظ بقلم مولانا عزیز الرحمن صاحب بجنوری 59 1
31 تبصرہ ماہنامہ الفاروق، کراچی 60 1
32 تبصرہ ماہنامہ اشراق، لاہور 62 1
33 تبصرہ ماہنامہ الشریعہ، گوجرانوالہ 63 1
34 تبصرہ پندرہ روزہ تعمیر حیات، لکھنؤ 64 1
35 تبصرہ سہ روزہ دعوت ، دہلی 65 1
36 تبصرہ ماہنامہ معارف اعظم گڑھ 66 1
37 تبصرہ ماہنامہ ارمغان شاہ ولی اللہ پھلت، مظفر نگر 67 1
38 تبصرہ سہ ماہی’’ الشارق‘‘ جامعہ اسلامیہ مظفرپور،ضلع اعظم گڑھ، یوپی 69 1
39 مؤلف کی ایک دوسری معرکۂ آرا کتاب تمباکو اور اسلام 70 1
40 ملنے کا پتہ: فرید بک ڈپو(پرائیویٹ)لمٹیڈدہلی 70 1
41 پہلا فتویٰ: 41 1
Flag Counter