Deobandi Books

داڑھی کی شرعی حیثیت

26 - 70
منع ہے، وہ عجمیوں کا طریقہ ہے، یا اس اندازسے کاٹ دینا جیسے کبوتر کی دم ہوجائے، اعفاء سے مراد داڑھی کو وافر مقدار میں رکھنا ہے، جیسا کہ دوسری روایت میں ہے اور اِدھر اُدھر سے کچھ تراشنا یہ لفظ قص میں داخل نہیں ہے۔
	ملا علی قاری مذکورہ بالا عبارت نقل کرنے کے بعد تحریر فرماتے ہیں :
	’’ وعلیہ سائر شراح المصابیح من زین العرب وغیرہ‘‘ یعنی زیر بحث حدیث کے مذکورہ بالا مفہوم میں مصابیح السنۃ للبغوی(جو مشکوٰۃ المصابیح کی اصل ہے) کے تمام شارحین زین العرب وغیرہ متفق ہیں ، یعنی ان کے نزدیک طول وعرض سے کچھ کاٹ لینا نہ تو قص لحیہ میں شمار ہوگا۔ نہ ہی اعفاء لحیہ کے منافی ۔
	شیخ عبد الحق محدث دہلویؒ کی تحقیق بھی یہی ہے، ملاحظہ ہو اشعۃ اللمعات ۳/۵۷۴
	عبد الرؤف مناوی شافعی (متوفی ۱۰۳۱ھ) جامع صغیر کی شرح میں تحقیق کرتے ہوئے لکھتے ہیں :
	محل الاعفاء فی غیر ما طال من أطرافھا حتی تشعث وخرج عن السمت، أما ھو فلا یکرہ قصہ۔۱؎
	محل اعفاء اطراف کے بڑھے ہوئے بالوں کے علاوہ ہے، جن کی وجہ سے انسان پراگندہ صورت بن جائے اور وقار کی حد سے باہر ہوجائے سو ان کا کاٹنا مکروہ نہیں ہے۔
	سید سابق اپنی شہرۂ آفاق کتاب’’ فقہ السنہ‘‘ میں سنن فطرت پر روشنی ڈالتے ہوئے اعفاء لحیہ کے بارے میں رقم طراز ہیں :
	اعفاء اللحیۃ وترکھا حتی تکثر بحیث تکون مظہراً من مظاہر الوقار فلا تقصر تقصیراً یکون قریباً من الحلق ولا تترک حتی تفحش بل یحسن
------------------------------
۱؎    فیض القدیر للمناوی ۱؍۱۹۸، دارالمعرفہ ، بیروت

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 داڑھی کی شرعی حیثیت 1 1
4 ناشر: دار الکتاب الاسلامی 1 1
5 {جملہ حقوق غیر محفوظ } 2 1
6 ملنے کا پتہ 2 1
7 فہرست عناوین 3 1
8 حرفِ اوّل 5 1
9 اعفائِ لحیہ سے متعلق مرفوع احادیث 7 1
10 سلف صالحین کا تعامل 11 1
11 امام ابوحنیفہؒ کا مسلک 13 1
12 امام مالکؒ کا مسلک 17 1
13 امام شافعیؒ کا مسلک 21 1
14 امام احمد بن حنبلؒ کا مسلک 27 1
15 جمہور کی تائید میں روایتیں 29 1
16 مرفوع 30 1
17 مرسل 36 1
18 موقوف 36 1
19 اثر تابعی 38 1
20 ایک شبہے کا ازالہ 38 1
21 مزید دلائل فتاویٰ ثنائیہ کی روشنی میں 41 1
22 دوسرا فتویٰ: 42 1
23 تیسرا فیصلہ کن فتویٰ: 44 1
24 شیخ البانی کا نقطۂ نظر 46 1
25 حرفِ آخر 50 1
26 مراجع 51 1
27 تقاریظ وتبصرے 55 1
28 تقریظ بقلم حضرت مولانا برہان الدین سنبھلی 56 1
29 تقریظ بقلم حضرت مولانا حبیب الرحمن صاحب خیرآبادی 58 1
30 تقریظ بقلم مولانا عزیز الرحمن صاحب بجنوری 59 1
31 تبصرہ ماہنامہ الفاروق، کراچی 60 1
32 تبصرہ ماہنامہ اشراق، لاہور 62 1
33 تبصرہ ماہنامہ الشریعہ، گوجرانوالہ 63 1
34 تبصرہ پندرہ روزہ تعمیر حیات، لکھنؤ 64 1
35 تبصرہ سہ روزہ دعوت ، دہلی 65 1
36 تبصرہ ماہنامہ معارف اعظم گڑھ 66 1
37 تبصرہ ماہنامہ ارمغان شاہ ولی اللہ پھلت، مظفر نگر 67 1
38 تبصرہ سہ ماہی’’ الشارق‘‘ جامعہ اسلامیہ مظفرپور،ضلع اعظم گڑھ، یوپی 69 1
39 مؤلف کی ایک دوسری معرکۂ آرا کتاب تمباکو اور اسلام 70 1
40 ملنے کا پتہ: فرید بک ڈپو(پرائیویٹ)لمٹیڈدہلی 70 1
41 پہلا فتویٰ: 41 1
Flag Counter