Deobandi Books

داڑھی کی شرعی حیثیت

25 - 70
مقتد اامام شافعی کی طرح حج وعمرہ کے موقع پر داڑھی میں کاٹ چھانٹ کے قائل ہیں ۔
	مایہ ناز مفسر،محدث اور مورخ ابو جعفر محمد بن جریر طبری (متوفی ۳۱۰ھ) جنہوں نے بغداد میں امام شافعیؒ کے مسلک کی نشرواشاعت کے لیے سالہا خدمات انجام دیں ، اپنی تحقیق کا خلاصہ درج ذیل الفاظ میں پیش کرتے ہیں :
	ان الرجل لو ترک لحیتہ لا یتعرض لھا حتی أفحش طولھا وعرضھا لعرض نفسہ لمن یسخر بہ۔۱؎
	کوئی شخص اگر اپنی داڑھی چھوڑدے اور اس میں سے کچھ نہ کاٹے، یہاں تک کہ اس کا طول وعرض بہت زیادہ ہو جائے تو وہ اپنی ذات کو لوگوں کے لیے تمسخر کا نشانہ بنارہا ہے۔
	علامہ حسین بن عبد اللہ بن محمد طیبیؒ (متوفی ۷۴۳ھ) جن کے بارے میں ابن حجر کہتے ہیں ’’ کان آیۃ فی استخراج الدقائق من القرآن والسنن‘‘۔ عمروبن شعیب والی حدیث ’’ ان النبی ﷺ کان یأخذ من لحیتہ من عرضھا وطولھا‘‘۲؎	پر روشنی ڈالتے ہوئے رقم طراز ہیں :
	ھذا لا ینافی قولہ ﷺ ’’ أعفوا اللحی‘ لأن المنھی ھو قصھا کفعل الأعاجم أو جعلھا کذنب الحمام‘ والمراد بالاعفاء ھو التوفیرمنھا کما فی الروایۃ الأخری، أو الأخذ من الأطراف قلیلا لا یکون من القص فی شیٔ۔ ۳؎
	حضور پاک ﷺ اپنی داڑھی کے طول وعرض سے کاٹتے تھے، یہ حضور کے ارشاد’’أعفواللحی‘‘ کے منافی نہیں ہے، اس لیے کہ جس طریقے سے کانٹا
------------------------------
۱؎    فتح الباری ۱۰؍۳۵۰
۲؎   جامع الترمذی مع التحفہ ۴؍۱۱
۳؎   مرقاۃ المفاتیح لملا علی قاری ۴؍ ۴۶۲

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 داڑھی کی شرعی حیثیت 1 1
4 ناشر: دار الکتاب الاسلامی 1 1
5 {جملہ حقوق غیر محفوظ } 2 1
6 ملنے کا پتہ 2 1
7 فہرست عناوین 3 1
8 حرفِ اوّل 5 1
9 اعفائِ لحیہ سے متعلق مرفوع احادیث 7 1
10 سلف صالحین کا تعامل 11 1
11 امام ابوحنیفہؒ کا مسلک 13 1
12 امام مالکؒ کا مسلک 17 1
13 امام شافعیؒ کا مسلک 21 1
14 امام احمد بن حنبلؒ کا مسلک 27 1
15 جمہور کی تائید میں روایتیں 29 1
16 مرفوع 30 1
17 مرسل 36 1
18 موقوف 36 1
19 اثر تابعی 38 1
20 ایک شبہے کا ازالہ 38 1
21 مزید دلائل فتاویٰ ثنائیہ کی روشنی میں 41 1
22 دوسرا فتویٰ: 42 1
23 تیسرا فیصلہ کن فتویٰ: 44 1
24 شیخ البانی کا نقطۂ نظر 46 1
25 حرفِ آخر 50 1
26 مراجع 51 1
27 تقاریظ وتبصرے 55 1
28 تقریظ بقلم حضرت مولانا برہان الدین سنبھلی 56 1
29 تقریظ بقلم حضرت مولانا حبیب الرحمن صاحب خیرآبادی 58 1
30 تقریظ بقلم مولانا عزیز الرحمن صاحب بجنوری 59 1
31 تبصرہ ماہنامہ الفاروق، کراچی 60 1
32 تبصرہ ماہنامہ اشراق، لاہور 62 1
33 تبصرہ ماہنامہ الشریعہ، گوجرانوالہ 63 1
34 تبصرہ پندرہ روزہ تعمیر حیات، لکھنؤ 64 1
35 تبصرہ سہ روزہ دعوت ، دہلی 65 1
36 تبصرہ ماہنامہ معارف اعظم گڑھ 66 1
37 تبصرہ ماہنامہ ارمغان شاہ ولی اللہ پھلت، مظفر نگر 67 1
38 تبصرہ سہ ماہی’’ الشارق‘‘ جامعہ اسلامیہ مظفرپور،ضلع اعظم گڑھ، یوپی 69 1
39 مؤلف کی ایک دوسری معرکۂ آرا کتاب تمباکو اور اسلام 70 1
40 ملنے کا پتہ: فرید بک ڈپو(پرائیویٹ)لمٹیڈدہلی 70 1
41 پہلا فتویٰ: 41 1
Flag Counter