Deobandi Books

داڑھی کی شرعی حیثیت

24 - 70
(فعل ابن عمروابوہریرہ میں )مذکورہے، خصوصاً جس نے یہ کیا ہے اسی نے حضور سے  (اعفاء لحیہ والی) روایت بھی نقل کی ہے۔
	ابن حجر کی تحقیق کے مطابق ابن عمر نے اپنے فعل کو صرف حج وعمرہ پر خاص نہیں کیا ہے بلکہ عام حالات پر محمول کیا ہے کہ جب بھی داڑھی بڑی ہو کر بدنما لگے اس میں معمولی کاٹ چھانٹ ہوسکتی ہے۔
	الذی یظہر أن ابن عمر کان لا یخص ھذا التخصیص بالنسک بل کان یحمل الأمر بالاعفاء علی غیر الحالۃ التی تتشوہ فیھا الصورۃ بافراط طول شعر اللحیۃ أو عرضہ۔ ۱؎
	ظاہر یہ ہے کہ ابن عمرؓ اس فعل کو اعمال حج کے ساتھ خاص نہیں کرتے تھے، بلکہ وہ داڑھی کے بڑھانے کے حکم کو اس حالت کے علاوہ پر محمول کرتے تھے کہ داڑھی کے طول وعرض میں زیادہ ہونے سے صورت بھدی اور بدنما لگے۔
	نووی بھی مطلق ارسال کے قائل نہیں ہیں ، نووی کے قول’’ والمختار ترکھا علی حالھا‘‘ پر ابن حجر تبصرہ کرتے ہوئے رقم طراز ہیں :
	وکأن مرادہ بذلک فی غیر النسک لأن الشافعی نص علی اسحبابہ فیہ۔۲؎
	نووی کی مراد اس سے حج وعمرہ کو چھوڑ کر ہوگی، اس لیے کہ امام شافعی نے حج وعمرہ میں تقصیر لحیہ کو مستحب کہا ہے۔
	ابن حجر کا اشارہ امام شافعی کے اس قول کی طرف ہے جو امام شافعی کی کتاب’’ الأم‘‘ سے اس سے پہلے نقل کیا گیا ہے۔
	اس سے واضح ہوگیا کہ نووی بھی مطلق ارسال کے قائل نہیں ہیں اور اپنے
------------------------------
۱؎      فتح الباری ۱۰؍۳۵۰
۱؎      فتح الباری ۱۰؍۳۵۰

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 داڑھی کی شرعی حیثیت 1 1
4 ناشر: دار الکتاب الاسلامی 1 1
5 {جملہ حقوق غیر محفوظ } 2 1
6 ملنے کا پتہ 2 1
7 فہرست عناوین 3 1
8 حرفِ اوّل 5 1
9 اعفائِ لحیہ سے متعلق مرفوع احادیث 7 1
10 سلف صالحین کا تعامل 11 1
11 امام ابوحنیفہؒ کا مسلک 13 1
12 امام مالکؒ کا مسلک 17 1
13 امام شافعیؒ کا مسلک 21 1
14 امام احمد بن حنبلؒ کا مسلک 27 1
15 جمہور کی تائید میں روایتیں 29 1
16 مرفوع 30 1
17 مرسل 36 1
18 موقوف 36 1
19 اثر تابعی 38 1
20 ایک شبہے کا ازالہ 38 1
21 مزید دلائل فتاویٰ ثنائیہ کی روشنی میں 41 1
22 دوسرا فتویٰ: 42 1
23 تیسرا فیصلہ کن فتویٰ: 44 1
24 شیخ البانی کا نقطۂ نظر 46 1
25 حرفِ آخر 50 1
26 مراجع 51 1
27 تقاریظ وتبصرے 55 1
28 تقریظ بقلم حضرت مولانا برہان الدین سنبھلی 56 1
29 تقریظ بقلم حضرت مولانا حبیب الرحمن صاحب خیرآبادی 58 1
30 تقریظ بقلم مولانا عزیز الرحمن صاحب بجنوری 59 1
31 تبصرہ ماہنامہ الفاروق، کراچی 60 1
32 تبصرہ ماہنامہ اشراق، لاہور 62 1
33 تبصرہ ماہنامہ الشریعہ، گوجرانوالہ 63 1
34 تبصرہ پندرہ روزہ تعمیر حیات، لکھنؤ 64 1
35 تبصرہ سہ روزہ دعوت ، دہلی 65 1
36 تبصرہ ماہنامہ معارف اعظم گڑھ 66 1
37 تبصرہ ماہنامہ ارمغان شاہ ولی اللہ پھلت، مظفر نگر 67 1
38 تبصرہ سہ ماہی’’ الشارق‘‘ جامعہ اسلامیہ مظفرپور،ضلع اعظم گڑھ، یوپی 69 1
39 مؤلف کی ایک دوسری معرکۂ آرا کتاب تمباکو اور اسلام 70 1
40 ملنے کا پتہ: فرید بک ڈپو(پرائیویٹ)لمٹیڈدہلی 70 1
41 پہلا فتویٰ: 41 1
Flag Counter