Deobandi Books

داڑھی کی شرعی حیثیت

23 - 70
کترنے اور سب طرف سے گول کرنے کی نہ پہنچے، کیونکہ زیادہ لمبا کرنا بھی فطری حسن کو بدنما کردیتا ہے اور غیبت کرنے والوں کی زبان اس پر کھلتی ہے کہ فلاں لمبی داڑھی والا ہے، تو اس نیت سے کہ ان دونوں باتوں سے محفوظ رہے کتروانے میں مضائقہ نہیں ، نخعی کہتے ہیں کہ جو عقلمند شخص لمبی داڑھی رکھتا ہے وہ اس سے کیوں نہیں چھانٹتا اور متوسط داڑھی کیوں نہیں بناتا، ہر چیز میں توسط کا درجہ اچھا ہوتا ہے، اور اسی واسطے کہا گیا ہے کہ جب داڑھی لمبی ہوجاتی ہے تو عقل رخصت ہو جاتی ہے۔
	کتاب’’ کیمیائے سعادت‘‘ جو دراصل’’ احیاء علوم الدین‘‘ کا خلاصہ ہے اور عوام کے لیے فارسی نیز سہل اسلوب میں امام غزلی نے تالیف کیا تھا۔ اس میں بھی داڑھی کے بارے میں وہی مسئلہ درج ہے جو ان کی عربی تصنیف احیاء علوم الدین میں مذکور ہے، لکھتے ہیں :
	داڑھی لمبی ہو تو ایک مشت سے زائد کا کترنا جائز ہے تاکہ حد سے نہ بڑھے۔۱؎ 
	خاتمۃ الحفاظ وشیخ الاسلام ابن حجر عسقلانی( متوفی ۸۵۲ھ) جو محتاج تعارف نہیں ، ان کا بھی رجحان جمہور علمائے امت کے ساتھ ہے، اسی لیے انہوں نے حدیث مرفوع اور ابن عمروابوہریرہ کے فعل کے درمیان تعارض کو اس طرح رفع کیا ہے:
	ویمکن الجمع بحمل النھی علی الاستئصال أوما قاربہ بخلاف الأخذ المذکور ولا سیما ان الذی فعل ذلک ھو الذی رواہ۔۲؎ 
	تطبیق اس طرح ممکن ہے کہ ممانعت کو داڑھی بالکل صاف کردینے یا قریب قریب صاف کردینے پر محمول کیا جائے، بخلاف کسی قدر کاٹ لینے کے جو
------------------------------
۱؎    کیمیائے سعادت مترجم ص ۱۲۵،مطبوعہ مکتبہ رحمانیہ لاہور
۲؎     الدرایۃ  ۱؍۲۸۲

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 داڑھی کی شرعی حیثیت 1 1
4 ناشر: دار الکتاب الاسلامی 1 1
5 {جملہ حقوق غیر محفوظ } 2 1
6 ملنے کا پتہ 2 1
7 فہرست عناوین 3 1
8 حرفِ اوّل 5 1
9 اعفائِ لحیہ سے متعلق مرفوع احادیث 7 1
10 سلف صالحین کا تعامل 11 1
11 امام ابوحنیفہؒ کا مسلک 13 1
12 امام مالکؒ کا مسلک 17 1
13 امام شافعیؒ کا مسلک 21 1
14 امام احمد بن حنبلؒ کا مسلک 27 1
15 جمہور کی تائید میں روایتیں 29 1
16 مرفوع 30 1
17 مرسل 36 1
18 موقوف 36 1
19 اثر تابعی 38 1
20 ایک شبہے کا ازالہ 38 1
21 مزید دلائل فتاویٰ ثنائیہ کی روشنی میں 41 1
22 دوسرا فتویٰ: 42 1
23 تیسرا فیصلہ کن فتویٰ: 44 1
24 شیخ البانی کا نقطۂ نظر 46 1
25 حرفِ آخر 50 1
26 مراجع 51 1
27 تقاریظ وتبصرے 55 1
28 تقریظ بقلم حضرت مولانا برہان الدین سنبھلی 56 1
29 تقریظ بقلم حضرت مولانا حبیب الرحمن صاحب خیرآبادی 58 1
30 تقریظ بقلم مولانا عزیز الرحمن صاحب بجنوری 59 1
31 تبصرہ ماہنامہ الفاروق، کراچی 60 1
32 تبصرہ ماہنامہ اشراق، لاہور 62 1
33 تبصرہ ماہنامہ الشریعہ، گوجرانوالہ 63 1
34 تبصرہ پندرہ روزہ تعمیر حیات، لکھنؤ 64 1
35 تبصرہ سہ روزہ دعوت ، دہلی 65 1
36 تبصرہ ماہنامہ معارف اعظم گڑھ 66 1
37 تبصرہ ماہنامہ ارمغان شاہ ولی اللہ پھلت، مظفر نگر 67 1
38 تبصرہ سہ ماہی’’ الشارق‘‘ جامعہ اسلامیہ مظفرپور،ضلع اعظم گڑھ، یوپی 69 1
39 مؤلف کی ایک دوسری معرکۂ آرا کتاب تمباکو اور اسلام 70 1
40 ملنے کا پتہ: فرید بک ڈپو(پرائیویٹ)لمٹیڈدہلی 70 1
41 پہلا فتویٰ: 41 1
Flag Counter