ظاہرۃ : یعنی ظاہر ہونے والا کیونکہ یہ مبارک پانی ظاہر رہتاہے اور اس سے فائدہ حاصل ہونا بھی ظاہرہے اس لئے اس کا نام ظاہرۃ بھی ہے۔
طیبۃ : پاکیزہ ،یہ پانی کیونکہ حضرت ابراہیم خلیل اللہ علی نبینا وعلیہ
الصلاۃ والسلام کے صاحبزادہ حضرت اسماعیل علی نبینا وعلیہ الصلاۃ والسلام کیلئے من جانب اللہ جاری کیاگیاتھااسلئے یہ طیبہ کے نام سے بھی موسوم ہے ۔
شفاء : اسکو پینے سے اللہ تعالیٰ کے حکم سے شفاء ہوجاتی ہے اسلئے یہ شفاء کے نام سے بھی موسوم ہے۔
حرمیۃ : یعنی حرم والا ، کیونکہ اس کا منبع حرم مکہ میں ہے ،اسلئے اسکانام حرمیہ بھی رکھاگیاہے۔
مرویۃ : یعنی رگوں میں سرایت کرنے والا ،کیونکہ یہ رگوں میں سرایت کرتاہے اور تمام انسانی اعضاکواس کے پینے سے غذاحاصل ہوتی ہے اسلئے اسکا نام مرویہ بھی ہے۔
رواء : یعنی خوب زیادہ سیراب کرنے والا، اس مبارک پانی سے لا کھوں آدمی