رضی اللہ عنہما سے ثابت ہے اوربعض حضرات سے ((واغسل به قلبي واملأہ حکمتاً وإیماناً)) بھی منقول ہے۔
(۹) اگر پہلے سے کھڑا ہوا ہے تو کھڑے ہوکر پی لے،جیساکہ رسول اللہ ﷺ نے نوش فرمایا، اور اگر بیٹھا ہوا ہے تو کھڑے ہوکر پینے کا تکلف نہ کرے، کیونکہ ایسا کرنا ثابت نہیں۔
بعض فقہی مسائل متعلقہ آبِ زمزم
آ ب زمزم سے وضو کرنا
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے ایک لمبی روایت میں آنحضرت ﷺ کے حج کی تفصیل بیان کرتے ہوئے مذکورہے کہ آپ ﷺ نے آب زمزم کا ڈول طلب فرمایا پھر اس میں سے نوش فرمایا اور وضو فرمایا …الحدیث (رواہ عبد اللہ ابن احمد فی زوائد المسند۱/ ۷۶ باسنادٍ صحیح،