آب زمزم کے مبارک نام
زمزم : اس مبارک پانی کا سب سے مشہور نام زمزم ہے ،زمزم کے معنی بہت زیادہ پانی کے ہیں جب زمزم کا پانی ظاہر ہوا تو بہت تیزی سے ظاہر ہوا،جب ظاہر ہوا تو اس میں ایک اواز بھی تھی۔واللہ تعالیٰ أعلم
برکۃ : یعنی نہایت برکت والاپانی ،اسکو پینے سے کیونکہ بہت برکتیں حاصل ہوتی ہیں اسلئے اس کانام برکت بھی رکھاگیاہے ۔
سیدۃ : یعنی تمام پانیوں کا سردار ، روئے زمین پر اس سے افضل پانی نہیں ، اسلئے اس کا نام سیدہ بھی رکھاگیاہے ۔
نافعۃ : یعنی نفع مند ،اسکے پینے سے بہت سے منافع ہوتے ہیں اسلئے اس کانام نافعہ بھی رکھاگیاہے۔
طاہرۃ : یعنی پاک وصاف، یہ پاک وصاف پانی ہے اسکوبارہا ٹیسٹ کیا گیا ہے یہ تمام جراثیم سے پاک نکلااس میں کسی بھی قسم کے جراثیم نہیں پائے جاتے ، اس کا پانی باعث صحت وعافیت ہے۔