آبِ زمزم پینے کے آداب
آب زمزم پینے کے متعدد آداب ہیں جوذیل میں درج کئے جاتے ہیں۔
(۱) شروع میں بسم اللہ پڑھنا ۔
(۲) تین سانسوں میں پینا ۔
(۳) سانس لیتے وقت برتن کو منہ سے ہٹا لینا ۔
(۴) قبلہ رخ ہونا، جیساکہ حضرت عبد اللہ ابن عباس رضی اللہ عنہمانے طریقہ بیان فرمایا۔
(۵) خوب سیر ہوکر پینا ۔
(۶) کوئی بھی دنیاوآخرت کی خوبی حاصل ہونے کی نیت کرکےپینا کیونکہ آب زمزم کے بارے میں ارشاد نبوی ہے:(ماء زمزم لما شرب له )
ترجمہ: ماء زمزم جس لئے پیا جائے وہ حاصل ہو جاتاہے۔
(۷) آخرمیں الحمد اللہ کہنا ، اور اگر ہر سانس پرالحمد اللہ کہا جائے تو زیادہ بہتر ہے ۔
(۸) الحمد للہ کہنےکےبعد یہ دعا پڑھنا : (( اللهم انی اسئلک علماً نافعاً ورزقاً واسعاً و شفاءً من کل داء )) ، یہ دعا حضرت عبد اللہ ابن عباس