لے کر آئے جو حکمت اور ایمان سے بھرا ہواتھاسواس کو (یعنی ایمان و حکمت کو) میرے سینہ میں بھر دیا ،پھر میراسینہ جوڑدیا ، پھر میرا ہاتھ پکڑا اور مجھے آسمان کی طرف لے کرچڑھے،جبریل نے آسمان کے خازن سے فرمایا کہ کھول ، اس نے کہا تم کون ہو ،جبریل نے کہا کہ میں جبریل ہوں۔(بخاری )
اس کے علاوہ اور بھی بعض حدیثیں ہیں جن سے معلوم ہوتاہے کہ آپ ﷺ کا قلب مبارک کئی مرتبہ آبِ زمزم سےدھویاگیا۔واللہ اعلم
آبِ زمزم روئےزمین پرسب سےافضل پانی ہے
عن ابن عباس رضی اللہ عنهما قال : قال رسول اللہ ﷺ : (( خیر ماءٍ علی وجه الأرض ماء زمزم ، فیه طعام الطعم وشفاء السقم)) . رواہ الطبرانی فی المعجم الکبیر .
ترجمہ:حضر ت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺنےارشادفرمایا روئے زمین پر سب سے بہتر پانی آب زمزم ہے۔ اس میں کھانے والے کیلئے شفاء ہے،اور بیمار کے لئے شفاء ہے (طبرانی)