غراب اعصم کے ایک معنی سفید پروں والے اور ایک معنی وہ کوا جس کا ایک پنجہ سفیدہو سے بھی کیا گیاہے ۔ (سیرت حلبیہ ص۷ج۱ قسط۲)
فضائلِ آبِ زمزم
بئرزمزم میں آنحضرتﷺ کے لعاب مبارک کی برکت موجودہونے کابیان
عن ابن عباس رضی اللہ عنهما قال : جاء النبی ﷺ إلیٰ زمزم فنزعنا له دلواً، فشرب ثم مج فیها ، ثم افرغناهازمزم، ثم قال : لولا ان تغلبوا علیها لنزعت بیدي . ( رواه احمد وهوحدیث صحیح )
ترجمہ:حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ حضرت نبی کریم ﷺ زمزم کی طرف تشریف لائے سوہم نے آنحضرت ﷺ کے لئے بئر زمزم میں ڈول ڈال کر آب زمزم پیش کیا ، سو آنحضرت ﷺ نے نوش فرمایا پھراس ڈول میں کلی فرمادی ، پھر ہم نے اس ڈول کا پانی (جس میں آنحضرت ﷺنے کلی فرمائی تھی) زمزم کے کنویں میں ڈال دیا ، اس کے بعد آ نحضرت