تشریح: آبِ زمزم دنیا کے تمام پانیوں سے افضل واشرف ہے علماء کرام کااجماع ہے کہ ماء زمزم دیگرتمام پانیوں سے افضل واشرف ہے، سوائے اس پانی کے جو حضرت نبی کریم ﷺکی انگلی مبار ک سے جاری ہوا ۔
آب زمزم گھروالوں کیلئے بہترین مدد ہے
وعن ابی الطفیل عن ابن عباس رضی اللہ عنهما قال : سمعته یقول کنانسمیها شباعة ،یعنی زمزم، وکنا نجدھانعم العون علی العیال . رواه الطبرانی فی الکبیر ورجاله ثقات
ترجمہ: ابو الطفیل رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے فرماتے ہوئے سنا کہ ہم زمزم کو سیر کرنے والا (کھانا ) کھاتے تھے اور اسے اپنے گھر والوں کے لئے بہترین مدد پاتے تھے ۔(طبرانی)
ماء زمزم کھانا ہے اور شفاء ہے
عن ابی ذر رضی اللہ تعالی عنه قال: زمزم طعام طعم وشفاء السقم (رواہ الطبرانی فی الکبیروالصغیر ورجاله ثقات، والبزار ) وفی