نیچے اندھیرا آیا ،بندہ شامیہ میں حرم شریف کے بالکل قریب ٹھرا ہوا تھا فوراً حرم شریف حاضر ہوا ، اور بلیڈپریشرسے نجات حاصل ہونے کی نیت سے زمزم شریف سیرہوکر پیا ، الحمد للہ بندہ شفایاب ہوگیا ۔
{…چوتھا قصہ…}
ایک مرتبہ مدینہ منورہ میں مزرعۃ الدہلوی میں ایک پروگرام رکھا گیا ،جنوب افریقہ سے مفتی محمد زبیر صاحب تشریف لائے ہوے تھے ، اس میں حضرت مفتی صاحب کے بیان کانظم تھا اور بندہ سے بھی بیان کرنے کی فرمائش کی گئ تھی ، بندہ نے مسجد نبوی شریف میں اس نیت سے زمزم پیاکہ یا اللہ ! میرے بیان میں اثر ڈال دیجئے ،
زمزم پینے کے بعد مسجد نبوی شریف سے مزرعۃ الدھلوی پہنچا جیسے ہی جاکے پروگرام میں پہنچا تو بندہ کے بیان کا وقت آ چکاتھا ،منتظم کی طرف سے اعلان ہوا کہ مولانا عبدالرحمن کوثر صاحب بیان کرنے کیلئے تشریف لے آئیں ۔
چنانچہ بندہ پہنچا اور فوراً بیان شروع کردیا ، اللہ تبارک وتعالیٰ نے بندہ کے بیان میں ایسا اثر ڈالا کہ حاضرین میں کئ حضرات کی آنکھوں سے آنسو جاری ہوگئے ۔