کرتاہوں ۔
حضرت امام اعظم ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کی نیت
زمزمی نے نشرالآس میں قرۃ العین سے نقل کیاہے کہ امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ نے اسلئے پیا کہ یااللہ مجھے اعلم العلماء (یعنی اپنے زمانہ کاسب سے بڑا عالم بنادیجئے) امام صاحب رحمۃ اللہ علیہ کی یہ دعاقبول ہوئی اور وہ اپنے زمانہ کے اعلم العلماء بنے اور فقہ میں جوانکامقام ہے وہ اہل حق پر عیاں ہے ،انکی فقاہت کا اہل حق میں سے کوئی انکار نہیں کرسکتا ،امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ الناس فی الفقۃ عیال علی ابی حنیفہ یعنی لوگ فقہ میں امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کی اولادہیں۔
حضرت امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ کا تیراندازی میں صحیح ہدف ہونے کی نیت سے پینا
امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ کے بارے میں مشہورہے کہ انہوں نے آب زمزم تیر اندازی میں صحیح نشانہ لگنے کی نیت سے پیا ،لہٰذا انکا نشانہ صحیح لگنے لگا دس تیروں میں نو تیر اپنے صحیح نشانے پرلگتے تھے۔ (فضل ماء زمزم ۲۷۱)