کیف حاصل کرتے ہیں اسلئے اسکو شراب الأبرار سے بھی موسوم کیا گیا ہے۔
مجلیۃ البصر : یعنی بینائی کوتیز کرنے والا ،جس کی آنکھ میں تکلیف ہویا نظر کمزورہو تو وہ اسکو بینائی تیز ہونے کی نیت سے پیئے تو بفضل اللہ تعالیٰ اسکی بینائی صحیح ہوجائے اسلئے اس کا نام مجلیۃ البصربھی ہے ۔
اور یہ بھی بیان کیا گیاہے کہ آب زمزم کو دیکھنے سے بینائی بڑھتی ہے
صافیۃ :یعنی صاف ستھرا ، کیونکہ یہ پانی صاف ستھرا ہے اس میں کسی قسم کے جراثیم کی آمیزش نہیں اسلئے اس کو صافیہ بھی کہا جاتاہے۔
ہمزۃ جبریل :کیونکہ یہ پانی حضرت جبریل علیہ الصلاۃ و السلام کے زمین پر پر مارنے سے جاری ہوا اسلئے اس کانام ہمزۃ جبریل بھی ہے۔
وطأۃ جبریل : وطأۃ کے معنی رودھنے کے آتے ہیں،کیونکہ حضرت جبریل علیہ الصلاۃ و السلام وہاں تشریف لائے اور اس جگہ پر ان کے پاؤں پڑے اس لئے اسکو وطأۃ جبریل بھی کہاجاتاہے ۔
سقایۃ الحجاج : یعنی حاجیوں کوسیراب کرنے والا ، کیونکہ اس مبارک پانی سے