ٹوکن دے کر زمین کی خرید و فروخت اور تجارتی انعامی اسکیمیں |
یک علمی |
|
معاملہ کیا تھا، اور درمیان میں اس نے، اسی کی اجازت سے، آگے بہت سے گاہکوں کواسٹامپ پیپر بناکر دیئے تھے، اور وقت پر مالک کو پوری قیمت ادا کردینے کی صورت میں،جہاں وہ تمام معاہدے اصل مالک کے ساتھ قطعیت اختیار کرلیں گے، وہیں خود اس کا اپنا معاہدہ بھی پایۂ تکمیل کو پہنچ جائیگا، یعنی اس کا یہ معاملہ اصل مالک ِ زمین کے ساتھ قطعی شکل اختیار کرلے گا، مگر چوں کہ اصل مالک کے پاس اتنی زمین باقی نہیں رہے گی، جتنی زمین کا معاملہ اس بلڈر کے ساتھ ہوا تھا، کیوں کہ بلڈر نے بائع کی مرضی سے آگے گاہکوں کو جو اسٹامپ پیپر بناکر دیئے تھے ، وہ اصل مالک کے ساتھ پایۂ تکمیل کو پہنچ گئے، لہٰذا اب بلڈر جس کے ساتھ پوری زمین کا معاملہ ہوا تھا، صرف ما بقیہ زمین کو اس کے حصۂ قیمت کے عوض لے گا۔ ۵- اصل مالک کے ساتھ بلڈر کے معاملہ کے یقینی ہوجانے (یعنی مقررہ مدت پر پوری قیمت ادا کردینے ) کے بعد ، چوں کہ بلڈر معاہدہ کے مطابق اس زمین کا مالک ہوجائے گا، اور مالک کی طرف سے آگے اس زمین کو بیچنے کی اجازت بھی ہے، کو ئی مانع موجود نہیں ، تو رفعِ موانع قبضے کے لیے کافی ہوگا ، اور بار بار رجسٹری میں آنے والے خرچ سے بچنے کے لیے بلڈر اپنے نام رجسٹری نہ کراتے ہوئے، اصل مالک کے نام سے ڈائریکٹ گاہکوں کے نام رجسٹری کرادیتا ہے، تو اس کا یہ عمل جائز ودرست ہوگا(۱۰) ، ورنہ نہیں۔