Deobandi Books

ٹوکن دے کر زمین کی خرید و فروخت اور تجارتی انعامی اسکیمیں

یک علمی

28 - 98
 اورہزاروں لوگوں کو اپنا روزگار چھوڑ کر راہِ فرار اختیار کرنی پڑی، مزید برآں اس طرح کی بیع کی اجازت دینے میں جوا، قماراورسٹہ کا دروازہ کھل جانے کا بھی اندیشۂ قوی ہے، حالانکہ ہمارے فقہاء کرام ان جائز اور مباح امور کو بھی منع کرتے ہیں جو مؤدی الی الممنوع ہوں، جیسا کہ علامہ شامی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: {ما کان سببًا لمحظور فہو محظور} (۵/۲۲۳)، علامہ کاسانی رحمہ اللہ رقم طراز ہیں:{ما أدی إلی الحرام فہو حرام} (۱/۶۶۸)، {الوسیلۃ إلی الحرام حرامٌ}(۶/۴۸۸)،اور صاحبِ ہدایہ علامہ مرغینانی رحمہ اللہ تحریر فرماتے ہیں: {الأصل أن سبب الحرام حرامٌ} (۴/۴۶۶) ۔ ویسے بھی مسلک احناف کا طرۂ امتیاز ہی مبنی بر احتیاط ہے ۔ فتأمل (حذیفہ وستانوی)}
محترم ومکر جناب مفتی محمد صالح صاحب … السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ !
امید کہ مزاجِ گرامی بخیر ہوں گے،
۱-	بندے کے مضمون’’ بعض ناجائز تجارتی صورتیں‘‘ کی جن دو صورتوں پر آں محترم کو اشکال تھا، اس کے رفع کے سلسلے میں اس سے پہلے آپ کو ایک تحریر ارسال کرچکا ہوں، مگر اس کے باوجود آپ مطمئن نہیں ہوئے، اور آپ نے ایک دوسری تحریر ارسال کی، جس میں آپ یہ فرمارہے ہیں کہ:
 ’’مضمون میں بیع عقار کی جو صورت قلمبند کی گئی جب وہ وعدۂ بیع ہے، تو بیعِ عقار کی اس صورت کے ناجائز ہونے پر جو وجوہات ذکر کی گئیں، ان کے تحریر کرنے کی ضرورت نہیں تھی‘‘
 جواباً عرض ہے کہ بیع عقار کی اس صورت کے عدمِ جواز میں جو وجوہات ذکر کی گئیں ، وہ عدمِ تکمیلِ وعدۂ بیع کی صورت میں’’ غررِ انفساخِ عقد‘‘ اور ’’ ربح ما لم یضمن‘‘ ہیں، اور جس طرح یہ وجوہات بیع اشیاء منقولہ قبل القبض کے عدمِ جواز کی علت ہیں، اسی طرح وعدۂ بیع میں محض وعدے کی بنا پر تھرڈ پارٹی کے ہاتھوں اس عقار کو فروخت کرنے

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 فہرست 3 1
3 آغازِ بحث 5 1
5 ۱- موجودہ دور میں زمین کی خرید وفروخت 6 1
6 ۲-تجارتی انعامی اسکیمیں 8 1
7 تنبیہ 9 1
8 مولانا عبد اللہ خالد خیرآبادی کی حذف وترمیم 10 1
9 پہلی تحریر(مفتی محمد صالح) 11 1
10 (موجودہ دور میں زمین کی خرید وفروخت) 12 9
11 (تجارتی انعامی اسکیمیں) 13 9
12 پہلی تحریر کا جواب 15 9
14 دوسری تحریر(مفتی محمد صالح) 19 1
15 دوسری تحریر کا جواب 27 14
16 شرعاً بیع کسے کہتے ہیں؟ 29 14
17 ’’ماہنامہ مظاہر علوم ‘‘ کی وضاحت 33 1
18 وضاحت 33 17
19 مذکورہ وضاحت کی وضاحت 37 17
20 التباس واختلاف کا دفاع 40 17
21 دار العلوم کراچی کا فتویٰ 40 17
22 مذکورہ فتوے کا دفعیہ 46 17
23 دار العلوم دیوبند کا فتویٰ 47 17
24 مذکورہ فتوے کا دفعیہ 49 17
25 تجارتی انعامی اسکیمیں 50 17
26 زمین کے کاروبار اور تجارتی انعامی اسکیموں سے متعلق 54 1
27 دارالافتاء امارتِ شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ کا فتویٰ 54 26
29 بیع عقار کے سلسلے میں دار العلوم کراچی کا مفصل فتویٰ 59 26
30 طلب شدہ وضاحتیں 65 26
31 آپ کی دعاؤں کا طلبگار 67 26
32 بیع عقارقبل القبض 71 1
33 علماء واربابِ افتاء کے لیے مقام فکر ونظر 71 32
34 بیع کی حقیقت 71 32
35 سببِ مشروعیتِ بیع 71 32
36 ارکانِ بیع اور اس کی شرطیں 72 32
37 زمین کے کاروبارسے متعلق بندہ کی تحقیق 83 32
38 زمین کے کاروبار کی مذکورہ صورت سے متعلق سوالوں کے جوابات 86 1
39 حقوق کی بیع 88 38
40 حقوقِ مجردہ کی قسمیں 88 38
41 ۱- شرعی حقوق 88 38
42 ۲- عرفی حقوق 89 38
43 جوابات بابت حقوق 93 38
44 جوابات بابت طویل مدتی کرایہ 94 38
45 جوابات بابت کرایہ داری میں ڈپازٹ 95 38
46 تلخیص جوابات 97 38
47 زمینوں کا کاروبار 97 38
48 حقوق 98 38
49 طویل مدتی کرایہ 98 38
Flag Counter