ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2017 |
اكستان |
|
کی مڈبھیڑ ہوئی تو وہ (پوری شجاعت وبہادری کے ساتھ) لڑا یہاں تک کہ مارا گیا، نبی کریم ۖ نے اُس کے بارہ میں فرمایا کہ یہ وہ شہید ہے جس کو (جہاد کی مشقتوں اور مصائب پر صبر کرنے کی آزمائش میں) مبتلا کیا گیا، یہ شہید (آخرت میں) عرش الٰہی کے نیچے اللہ کے خیمہ میں ہوگا (یعنی اُس کو اللہ تعالیٰ کا کمالِ قرب اور اُس کے حضور میں خاص درجہ حاصل ہوگا) اور انبیاء اُس سے صرف درجۂ نبوت میں زیادہ ہوں گے، دوسرا شخص وہ مومن ہے جس کے اعمال ملے جلے ہوں کہ اُس نے کچھ نیک عمل کیے ہوں اور کچھ بُرے عمل، اُس نے اپنی جان و مال کے ساتھ خدا کی راہ میں جہاد کیا پھر جب دُشمن سے اُس کی مڈبھیڑ ہوئی تو وہ (پوری بہادری و شجاعت کے ساتھ) لڑا یہاں تک کہ مارا گیا۔ نبی اکرم ۖ نے اِس کے بارہ میں فرمایا اِس کی شہادت پاک کرنے والی ہے جس نے اِس کے گناہوں کو مٹادیا ہے اور اِس میں کوئی شک نہیں کہ تلوار خطائوں کو بہت زیادہ مٹانے والی ہے،یہ وہ شہید ہے کہ جس دروازہ سے جانا چاہے گا جنت میں داخل کیا جائے گا، اور تیسرا شخص منافق ہے کہ (اگرچہ) اِس نے بھی اپنی جان و مال کے ساتھ جہاد کیا اور جب دُشمن سے اُس کی مڈبھیڑ ہوئی تو خوب لڑا یہاں تک کہ مارا گیا لیکن یہ شخص دوزخ میں جائے گا کیونکہ تلوار نفاق کو نہیں مٹاتی۔''