Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2017

اكستان

47 - 66
(٢)  حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ والی اِس حدیث میں چہرہ کے دھونے کے ساتھ صرف آنکھوں کے گناہوں کے دُھل جانے اور نکل جانے کا ذکر فرمایا گیا ہے حالانکہ چہرہ میں آنکھوں کے علاوہ ناک اور زبان ودھن بھی ہیں اور بعض گناہوں کا تعلق اِن ہی سے ہوتا ہے۔ 
اس کا جواب یہ ہے کہ رسول اللہ  ۖ نے اس حدیث میں اعضائِ وضو کااستیعاب نہیں فرمایا ہے بلکہ بطورِ تمثیل کے آنکھوں اور ہاتھ پاؤں کاذکر فرمادیا ہے۔ 
اس مضمون کی ایک دوسری حدیث میں (جس کواِمام مالک اور اِمام نسائی  نے عبد اللہ الصنابحی سے روایت کیاہے اِس سے زیادہ تفصیل ہے اُس میں کلی اور ناک کے پانی (مضمضہ واِستنشاق)  کے ساتھ زبان و دہن اور ناک کے گناہوں کے نکل جانے اوردُھل جانے کا اور اِسی طرح کانوں کے مسح کے ساتھ کانوں کے گناہ نکل جانے کاذکر بھی ہے۔ 
(٣)  نیک اعمال کی یہ تاثیر کہ وہ گناہوں کومٹاتے اور اُن کے داغ دھبوں کودھو ڈالتے ہیں قرآنِ مجیدمیں بھی مذکور ہے ارشاد فرمایا گیا ہے ( اِنَّ الْحَسَنٰتِ یُذْھِبْنَ السَّیِّئٰتِ)  ١   ''یعنی نیک اعمال گناہوں کومٹادیتے ہیں۔''
اور احادیث میں خاص خاص اعمالِ حسنہ کانام لے لے کررسول اللہ  ۖ  نے تفصیل سے بیان فرمایا ہے کہ فلاں نیک عمل گناہوں کومٹادیتا ہے اور فلاں نیک عمل گناہوں کو معاف کرادیتاہے، فلاں نیک عمل گناہوں کاکفارہ بن جاتا ہے ۔اس قسم کی بعض حدیثیں اس سلسلہ میں پہلے بھی گزر چکی ہیں اور آئندہ بھی مختلف ابواب میںا ئیں گی اُن میں سے بعض حدیثوں میں حضور  ۖنے یہ تصریح بھی فرمائی ہے کہ نیک اعمال کی برکت سے صرف صغیرہ گناہ معاف ہوتے ہیںاِسی بناء پر اہلِ حق اہلِ سنت  اس کے قائل ہیں کہ اعمالِ حسنہ سے صرف صغائر ہی کی تطہیر ہوتی ہے قرآنِ مجیدمیں بھی فرمایا گیا ہے  :  ( اِنْ تَجْتَنِبُوْا کَبٰئِرَ مَا تُنْھَوْنَ عَنْہُ نُکَفِّرْعَنْکُمْ سَیِّاٰتِکُمْ)  ٢  ''اگر تم کبائر منہیات (بڑے بڑے گناہوں) سے بچتے رہو گے تو تمہاری ( معمولی) برائیاں اور غلطیاں ہم تم سے دفع کردیں گے۔'' 
  ١    سُورہ ھود :  ١١٤     ٢    سُورة  النساء :  ٣١
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 4 1
3 درسِ حدیث 19 1
4 آپ خاتم النبیین ہیں 19 3
5 سیاسی مطالبہ مسترد : 20 3
6 عقلاً بھی نئے نبی کی ضرورت نہیں : 21 3
7 حیاتِ مسلم 22 1
8 پیدائش سے وفات تک ،اسلامی تقریبات و تعلیمات، سنن مستحبا ت بدعات و مکروہات 22 7
9 نکاح اور ازدواجی زندگی 22 7
10 زندگی کیا ہے ؟ 22 7
11 مقاصد ِ نکاح : 24 7
12 نکاح کی حیثیت : 25 7
13 طلاق : 26 7
14 آخری چارۂ کار : 27 7
15 ضروری تنبیہ : 27 7
16 طلاقِ رجعی : 28 7
17 تین طلاقیں : 28 7
18 خلع : 28 7
19 معراجِ جسمانی ...... ایک ناقابلِ انکار حقیقت 29 1
21 معراج کی حقانیت اور سائنسی اصولوں کی ناپائیداری 29 19
22 سچے مذہب کی تعلیم اور اُس کے اثرات : 29 19
23 واقعہ معراج اور اُس کے منکرین : 31 19
24 سائنس ِجدید کا دور دورہ اور اُس کے مقابلہ میں مذہبی اصول میں کتربیونت : 32 19
25 واقعہ معراج کے مذہبی اصول و مسلَّمات پر سائنس و فلسفہ کی دقیقہ سنجی ١ : 33 19
26 سُرعت ِحرکت اور واقعہ معراج کے اِستحالہ پر ایک تفصیلی نظر : 34 19
27 وفیات 39 1
28 تبلیغ ِ دین 41 1
29 (٢) تیسری اصل ...... روزہ کابیان : 41 28
30 اعمالِ ظاہری کے دس اُصول 41 28
31 (١) صومِ رمضان : 42 28
32 (٢) صومِ دائود ی کی فضیلت : 42 28
33 (٣) پیر اور جمعرات کے روزہ کی حکمت : 43 28
34 وضو کے فضائل اور اُس کی برکات 45 1
35 وضو گناہوں کی صفائی اور معافی کا ذریعہ : 45 34
36 تشریح : 46 34
37 وضو جنت کے سارے دروازوں کی کنجی : 48 34
38 تشریح : 48 34
39 قیامت میں اعضاء ِ وضو کی نورانیت : 49 34
40 تشریح : 49 34
41 تکلیف اور ناگواری کے باوجود کامل وضو : 50 34
42 تشریح : 50 34
43 وضو کا اہتمام، کمالِ ایمانی کی نشانی : 51 34
44 تشریح : 52 34
45 وضو پر وضو : 52 34
46 تشریح : 52 34
47 ناقص وضو کے برے اثرات : 53 34
48 تشریح : 53 34
49 نماز کے لیے وضو کا حکم : 53 34
50 تشریح : 54 34
51 تشریح : 55 34
52 قادیانی فتنہ سے متعلق تازہ صورتِ حال 57 1
53 گلدستہ ٔ اَحادیث 60 1
54 تین طرح کے قاضی : 60 53
55 دُنیا میں تین طرح کے مومن ہیں : 61 53
56 جہاد میں مارے جانے والے تین طرح کے لوگ : 62 53
57 حافظ میاں محمد رحمة اللہ علیہ ......... بے نام مرید ِبا مراد 64 1
Flag Counter