Deobandi Books

قلب عارف کی آہ و فغاں

ہم نوٹ :

41 - 50
 اب آپ کو دیکھ کر شیخ کیا مسکرائے گا جب آپ اِدھر اُدھر دیکھ رہے ہیں۔ آیندہ کے لیے اس بے اصولی سے توبہ کرو ورنہ ناقدری کی وجہ سے بندہ نعمت سے محروم کردیا جاتا ہے۔ جو         شکرِ نعمت نہیں کرتا تو سمجھ لو اس کو نعمت سے محروم کردیاجاتا ہے۔ ایسے ہی جو اپنے شیخ کے ارشادات اور ان کے فرمودات اور ان کی معروضات اور ان کی گزارشات پر عمل نہیں کرتا تو سمجھ لو خطرہ ہے کہ اس نالائق سے اس کی نافرمانی اور مرشد کے مشورے پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے مرشد چھین لیا جائے۔
خوب غور سے سن لو، قیامت کے دن میری دلیل بھی ثابت ہوگی۔میں اپنے عاشقوں اور دوستوں سے پوچھوں گا کہ تم نے میرے مشورے پر کتنا عمل کیا تھا؟ یاد رکھو میری آہ کو رائیگاں کرنا حق تعالیٰ کے عذاب کو خریدنا ہے۔ جو اپنے شیخ اور اپنے استاد کے مشورے پر عمل نہیں کرتا، وہ راہ بر جو آپ کو صحیح راہ نمائی پیش کررہا ہے اگر اس کے دردِ دل کی ناقدری کی ، اِس کان سے سنا اُس کان سے نکال دیا، سَمِعْنَا رہے مگر عِصَیْنَا بھی رہے تو میں اللہ سے فریاد کرتا ہوں کہ اے خدا !جس طرح آپ کے کرم نے مجھ کو دردِ دل بخشا اور ترجمان دردِ دل کے لیے زبان بخشی آپ اپنی رحمت سے مجھے وہ روحیں بھی عطا فرما دیں جو آپ کے عطا فرمودہ دردِ دل کی قدر داں ہوں،اور جو ہمارے دردِ دل کی قدر نہ کرتے ہوں ایسے نالائقوں، بے غیرتوں اور کمینوں کو اور میرے دردِ دل کی ناقدری کرنے والوں سے مجھ کو بچالیں اور ان کو مجھ سے دور کردیں، اَللّٰھُمَّ الْاَجَلْ، اَللّٰھُمَّ الْاَجَلْ،اَللّٰھُمَّ الْاَجَلْ ۔
میں اپنے دل میں حاصل کائنات لیے ہوئے ہوں ،آپ مجھے نہیں پہچان سکتے جب تک اللہ تعالیٰ آپ کو عقل نہ دے۔ اپنے شیخ کو کوئی پہچان نہیں سکتا جب تک اللہ تعالیٰ کی مہربانی نہ ہو۔ میں اپنے قلب میں حاصل کائنات رکھتا ہوں ، اس وقت سارا عالم میرے قلب میں ہے، کیوں کہ اختر اپنے قلب میں خالق عالم رکھتا ہے۔ اس عمارت وغیرہ کا مجھ پر کچھ اثر نہیں اِلّا یہ کہ اللہ تعالیٰ مجھے یہ عمارت دیں اور میں یہاں دارالعلوم قائم کروں اور ایک خانقاہ بھی بناؤں، مدرسے میں عالم بنایا جائے اور خانقاہ میں دردِ دل سکھایا جائے، اللہ کی یاد میں رونا سکھایا جائے، حق تعالیٰ کی یاد میں تڑپنا سکھایاجائے،دارالعلوم اسی کانام ہے ؎
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 پیش لفظ 7 1
3 وعظ در شاہی مسجد لاہور 11 1
4 دین کے احکام میں سماعت اور اطاعت کا ربط 11 1
5 توبہ کا مرہم ایمرجنسی کے لیے ہے 12 1
6 مخلوق کو مہربان کرنے کے لیے ایک وظیفہ 13 1
7 وظیفہ برائے حل المشکلات 14 1
8 یَا صَمَدُ کی تعریف 14 1
9 یَا عَزِیْزُ کی تعریف 15 1
10 یَا مُغْنِیُ کی تعریف 16 1
11 اللہ تعالیٰ کی محبت دنیا کی محبت پر غالب ہو 17 1
12 نسبتِ الٰہیہ دائمی تعلق مع اللہ کانام ہے 17 1
13 تقویٰ کس کا نام ہے؟ 18 1
14 شرم و حیا گناہ کی تاریخ رقم نہیں کرنے دیتی 19 1
15 ارتکابِ گناہ شرافتِ بندگی کے خلاف ہے 20 1
16 یَانَاصِرْ کی تعریف 22 1
17 اللہ کے چار نام پڑھنے کے فوائد 22 1
18 اللہ کے چار نام پڑھنے کی ترتیب 23 1
19 بزبانِ رسالت پانچ سیکنڈ کا وعظ 23 1
20 حفظِ لسان کی اہمیت 24 1
21 آدابِ گفتگو 25 1
22 حضرت حمزہ کی حضرت جبرئیل کو دیکھنے کی خواہش 26 1
23 گھر کے وسیع ہونے کا مطلب 28 1
24 بگڑی بنانے کا نسخہ 30 1
25 بدنظری کرنے والوں پر حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی لعنت 30 1
26 حضرت تھانوی کی حفاظتِ نظر 31 1
27 بدنظری پر حضرت تھانوی کا ایک قصہ 31 1
28 نظر کی حفاظت میں بیویوں سے محبت کی ضمانت ہے 32 1
29 خطاؤں پر رونے کی اقسام 32 1
30 خطاؤں پر رونے کی پہلی قسم 33 1
31 خطاؤں پر رونے کی دوسری قسم 34 1
32 خطاؤں پر رونے کی تیسری قسم 35 1
33 وعظ بر مقبرہ شاہ جہانگیر 37 1
34 مقصدِ حیات رضائے الٰہی کا حصول ہے 37 1
35 بدونِ مجاہدہ حصولِ مولیٰ محال ہے 37 1
36 آیت حَسۡبِیَ اللہُ ۔۔۔الخ کی انوکھی عالمانہ وعاشقانہ شرح 38 1
37 قلبِ عارف کی آہ و فغاں 39 1
Flag Counter