قلب عارف کی آہ و فغاں |
ہم نوٹ : |
|
اللہ کے چار نام پڑھنے کی ترتیب عربی حروف تہجی میں پہلے ص ہے، پھر ع ہے، اس کے بعدم اور پھر ن آتا ہے، لہٰذا ان چار ناموں کو حروف تہجی کی اسی ترتیب سے پڑھو، پہلے یَا صَمَدُ کہو، پھر یَا عَزِیْزُ اس کے بعد یَا مُغْنِیُ اور آخر میں یَا نَاصِرُ پڑھو۔ یہ ترتیب بھی میرے شیخ نے مجھے بتائی ہے۔ ہمارے پاس تو ہمارے باپ داداؤں کی جائیدادبہت ہے،یہ مت سمجھو کہ اختر غریب ہے، مجھے وراثت اتنی ملی ہے کہ میں بہت ہی رئیس ہوں، میری کمائی مت دیکھو، وراثت ہی اتنی ملی ہے کہ بس پوچھو مت، میرے پاس موروثی جائیداد بہت ہے کیوں کہ مجھے اللہ تعالیٰ نے بزرگوں کے ساتھ رہنے کا بہت موقع دیا ہے۔ جب میں پندرہ سال کی عمر میں بالغ ہوا تو الٰہ آباد طبیہ کالج میں داخل ہوا اور وہاں مولانا شاہ محمد احمد صاحب رحمۃ اللہ علیہ کو اپنا شیخ و مربی بنایا، تین سال تک ان کی صحبت میں رہا، یوں سمجھو کہ بالغ ہی بزرگوں کی صحبت میں ہوا ۔ تو آج آپ لوگوں کو یہ عظیم الشان وظیفہ بتا دیا۔ بزبانِ رسالت پانچ سیکنڈ کا وعظ میرے کچھ دوستوں نے پوچھا تھا کہ اللہ کے حضور کیسے روئیں؟ رونے کا طریقہ بتادیں کیوں کہ آج شام کو آپ چلے جائیں گے،آج مغرب کے بعد بیان نہیں ہوگا۔ تو میں نے پانچ سیکنڈ کا بیان کیا،یہ میری اپنی قابلیت نہیں ہے، میرے شیخ شاہ ابرار الحق صاحب دامت برکاتہم نے گھڑی دیکھ کر بتایا کہ دیکھو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ وعظ پانچ سیکنڈ کا ہے۔آپ لوگ بھی گھڑیاں دیکھ کر سیکنڈ نوٹ کرلو: اَمْلِکْ عَلَیْکَ لِسَانَکَ وَلْیَسَعْکَ بَیْتُکَ وَابْکِ عَلٰی خَطِیْئَتِکَ 4؎دیکھ لو پانچ سیکنڈ ہوگئے نا!یہ میرے مرشدِ ثانی حضرت مولانا شاہ ابرار الحق صاحب دامت برکاتہم و عمت فیوضہم نے مجھے بتایا ہے، فِدَاہُ اَبِیْ وَ اُمِّیْ میرے مرشدین پر میرے ماں باپ فدا ہوں، یہ سب ان ہی کا صدقہ ہے، ان ہی کی دعاؤں کا ظہور ہے چاہے شیخ کہیں بھی ہو۔ _____________________________________________ 4؎مشکوٰۃ المصابیح:413/2، باب حفظ اللسان والغیبۃ والشتم ،المکتبۃ القدیمیۃ