Deobandi Books

قلب عارف کی آہ و فغاں

ہم نوٹ :

22 - 50
میری جاں کمالو کمانے کے دن ہیں
مرنے کے بعد ایک دفعہ روح نکلنے کے بعد سبحان اللہ نہیں کہہ سکو گے چاہے وصیت کر جاؤ کہ میری پوری سلطنت اور میری پوری دولت فقیروں میں تقسیم کردی جائے اور یا اللہ اس کے بدلے میں ہم مرنے کے بعد ایک دفعہ استغفراللہ کہہ لیں تو موقع نہیں ملے گا۔
یَانَاصِرْ کی تعریف
یَانَاصِرُ کے بھی تین معنیٰ ہیں کہ ہم کو مدد دیجیے نفس کے مقابلے میں تاکہ نفس ہم کو ہرانے نہ پائے، چت نہ کردے، جب نفس کا مقابلہ ہو تو آپ مدد بھیجیے اور ہمیں نفس پر غالب رکھیے۔ یَانَاصِرُ کے دوسرےمعنیٰ ہیں کہ دنیا میں ہمارے جتنے دشمن ہیں ان کے مقابلے میں ہم کو مدد دیجیے کہ کوئی دشمن ہم پر غالب نہ ہو۔ یَانَاصِرُ کی تیسری تعریف ہے کہ میدانِ محشر کی مشکلات میں اور حساب و کتاب  کے دن بھی مدد کریں تاکہ آخرت کا بیڑا بھی پار ہوجائے۔
اللہ کے چار نام پڑھنے کے فوائد
میں اللہ کے ان چار ناموں کی تفسیر کررہا ہوں جو میرے مرشد نے مجھے بتائےہیں اور فرماتے ہیں کہ ان ناموں کو پڑھنے  کا بے حد تجربہ کررہا ہوں اوریہاں تک فرمایا ہے کہ ہم دہلی ایئرپورٹ جارہے تھے، سڑک پر بہت رش تھا اور خدشہ تھا کہیں جہاز چھوٹ نہ جائے، بس ہم نے یہ چار نام پڑھنا شروع کیے، چند منٹ کے بعد پوری سڑک خالی ہوگئی اور ہم وقت پر ایئرپورٹ پہنچ گئے۔ اور میرے مرشد نے فرمایا کہ یہ تو ایک واقعہ ہے، میں نے جس کو یہ وظیفہ بتایا اس کے وارے نیارے ہوگئے، مشکلات حل ہوگئیں۔چناں چہ غریبی دور کرنا ، چین سے اور غالب رہنا، دشمنوں سے محفوظ رہنا اور آخرت کا بننا  سب اس وظیفے میں ہے، لہٰذا اس کو پڑھتے رہو۔ بعض لوگوں کو میرے مرشد نے بتایا کہ ہر نماز کے بعد سات مرتبہ پڑھ لیا کرو، اس طرح پڑھنے سے ذرا پابندی رہتی ہے ورنہ بعض لوگ بھول جاتے ہیں،لیکن جب عادت پڑجائے گی تو ہر نماز کے بعد سات مرتبہ پڑھ لے گا، یَا صَمَدُ یَا عَزِیْزُ یَا مُغْنِیُ یَا نَاصِرُ۔
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 پیش لفظ 7 1
3 وعظ در شاہی مسجد لاہور 11 1
4 دین کے احکام میں سماعت اور اطاعت کا ربط 11 1
5 توبہ کا مرہم ایمرجنسی کے لیے ہے 12 1
6 مخلوق کو مہربان کرنے کے لیے ایک وظیفہ 13 1
7 وظیفہ برائے حل المشکلات 14 1
8 یَا صَمَدُ کی تعریف 14 1
9 یَا عَزِیْزُ کی تعریف 15 1
10 یَا مُغْنِیُ کی تعریف 16 1
11 اللہ تعالیٰ کی محبت دنیا کی محبت پر غالب ہو 17 1
12 نسبتِ الٰہیہ دائمی تعلق مع اللہ کانام ہے 17 1
13 تقویٰ کس کا نام ہے؟ 18 1
14 شرم و حیا گناہ کی تاریخ رقم نہیں کرنے دیتی 19 1
15 ارتکابِ گناہ شرافتِ بندگی کے خلاف ہے 20 1
16 یَانَاصِرْ کی تعریف 22 1
17 اللہ کے چار نام پڑھنے کے فوائد 22 1
18 اللہ کے چار نام پڑھنے کی ترتیب 23 1
19 بزبانِ رسالت پانچ سیکنڈ کا وعظ 23 1
20 حفظِ لسان کی اہمیت 24 1
21 آدابِ گفتگو 25 1
22 حضرت حمزہ کی حضرت جبرئیل کو دیکھنے کی خواہش 26 1
23 گھر کے وسیع ہونے کا مطلب 28 1
24 بگڑی بنانے کا نسخہ 30 1
25 بدنظری کرنے والوں پر حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی لعنت 30 1
26 حضرت تھانوی کی حفاظتِ نظر 31 1
27 بدنظری پر حضرت تھانوی کا ایک قصہ 31 1
28 نظر کی حفاظت میں بیویوں سے محبت کی ضمانت ہے 32 1
29 خطاؤں پر رونے کی اقسام 32 1
30 خطاؤں پر رونے کی پہلی قسم 33 1
31 خطاؤں پر رونے کی دوسری قسم 34 1
32 خطاؤں پر رونے کی تیسری قسم 35 1
33 وعظ بر مقبرہ شاہ جہانگیر 37 1
34 مقصدِ حیات رضائے الٰہی کا حصول ہے 37 1
35 بدونِ مجاہدہ حصولِ مولیٰ محال ہے 37 1
36 آیت حَسۡبِیَ اللہُ ۔۔۔الخ کی انوکھی عالمانہ وعاشقانہ شرح 38 1
37 قلبِ عارف کی آہ و فغاں 39 1
Flag Counter