Deobandi Books

قلب عارف کی آہ و فغاں

ہم نوٹ :

14 - 50
اللہ تعالیٰ کی اس صفت کا ظہور ہوجاتا ہے۔تو اللہ تعالیٰ نے ہم کو آرام سے جینے کے لیے اپنے ننانوے نام نازل فرمائے کہ تم کو جیسی ضرورت پڑے میرا ویسا نام لینا  اور اپنا کام بنالینا۔پرانے زمانے کی نانی اور دادی بچوں کو یہ کہہ کر سلاتی تھیں:تو لے اللہ کا نام تیرا سب بنے گا کام،اور اللہ اللہ کیا کرو دودھ بتاشہ پیا کرو۔
وظیفہ برائے حل المشکلات
اب دوسرا وظیفہ  سنیے، یہ آج کا عجیب و غریب سبق ہے۔ میرے مرشدِ ثانی  شاہ  ابرار الحق صاحب دامت برکاتہم نے فرمایا کہ اللہ کے چار نام حل المشکلات ہیں، کسی بھی مشکل میں پڑو تو یَا صَمَدُ یَا عَزِیْزُ یَا مُغْنِیُ یَا نَاصِرُپڑھتے رہو، اس میں کوئی تعداد نہیں ہے،  مگر اتنا پڑھو کہ دماغ گرم نہ ہو، تھوڑی دیر پڑھو پھر خاموش ہوجاؤ، جیسے موٹر چلاتے ہو تو اس کے انجن کو ٹھنڈا کرتے ہو یا نہیں؟ موٹر سو میل چلی تو آپ کہتے ہیں کہ انجن گرم ہوگیا ہے، چلو کہیں رُک کر چائے پیتے ہیں تب تک اس کا انجن ٹھنڈا ہوجائے گا۔ تو بہت زیادہ وظیفہ پڑھنے سے جسے نقصان ہونے لگےمثلاً  نیند کم آئے اور مزاج میں چڑچڑا پن پیدا ہوجائے تو اس کے لیے زیادہ وظیفہ پڑھنا جائز نہیں ہے بلکہ گناہ ہے کیوں کہ اخلاق میں اعتدال رکھنا  فرض ہے اور اپنے ذریعے سے کسی کو اذیت پہنچانا حرام ہے، زیادہ وظیفہ پڑھنے سے جس کے مزاج میں اتنی گرمی بڑھ جائے کہ ہر کسی سے لڑنے لگے اس کے لیے اتنا وظیفہ پڑھنا جائز نہیں ہے۔ 
صَمَدُ کی تعریف
صَمَدُ کے کیا معنیٰ ہیں؟ حضرت ابو ہریرہ  رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ صَمَدُ کی تفسیر ہے اَلْمُسْتَغْنِیْ عَنْ کُلِّ اَحَدٍ صمد وہ ذات ہے جو سارے عالم سے بے نیاز ہو، مستغنی ہو،وَالْمُحْتَاجُ اِلَیْہِ کُلُّ اَحَدٍ2؎ اور سارا عالم اس کا محتاج ہو۔  تو اللہ کے اس نام کی برکت سے ان شاء اللہ یہ بندہ بھی مخلوق سے بے نیاز ہوگا اور مخلوق سے اس کی احتیاج  اللہ تعالیٰ وابستہ بھی
_____________________________________________
2؎   روح المعانی274/30 ،الاخلاص(2) ، داراحیاءالتراث،بیروت
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 پیش لفظ 7 1
3 وعظ در شاہی مسجد لاہور 11 1
4 دین کے احکام میں سماعت اور اطاعت کا ربط 11 1
5 توبہ کا مرہم ایمرجنسی کے لیے ہے 12 1
6 مخلوق کو مہربان کرنے کے لیے ایک وظیفہ 13 1
7 وظیفہ برائے حل المشکلات 14 1
8 یَا صَمَدُ کی تعریف 14 1
9 یَا عَزِیْزُ کی تعریف 15 1
10 یَا مُغْنِیُ کی تعریف 16 1
11 اللہ تعالیٰ کی محبت دنیا کی محبت پر غالب ہو 17 1
12 نسبتِ الٰہیہ دائمی تعلق مع اللہ کانام ہے 17 1
13 تقویٰ کس کا نام ہے؟ 18 1
14 شرم و حیا گناہ کی تاریخ رقم نہیں کرنے دیتی 19 1
15 ارتکابِ گناہ شرافتِ بندگی کے خلاف ہے 20 1
16 یَانَاصِرْ کی تعریف 22 1
17 اللہ کے چار نام پڑھنے کے فوائد 22 1
18 اللہ کے چار نام پڑھنے کی ترتیب 23 1
19 بزبانِ رسالت پانچ سیکنڈ کا وعظ 23 1
20 حفظِ لسان کی اہمیت 24 1
21 آدابِ گفتگو 25 1
22 حضرت حمزہ کی حضرت جبرئیل کو دیکھنے کی خواہش 26 1
23 گھر کے وسیع ہونے کا مطلب 28 1
24 بگڑی بنانے کا نسخہ 30 1
25 بدنظری کرنے والوں پر حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی لعنت 30 1
26 حضرت تھانوی کی حفاظتِ نظر 31 1
27 بدنظری پر حضرت تھانوی کا ایک قصہ 31 1
28 نظر کی حفاظت میں بیویوں سے محبت کی ضمانت ہے 32 1
29 خطاؤں پر رونے کی اقسام 32 1
30 خطاؤں پر رونے کی پہلی قسم 33 1
31 خطاؤں پر رونے کی دوسری قسم 34 1
32 خطاؤں پر رونے کی تیسری قسم 35 1
33 وعظ بر مقبرہ شاہ جہانگیر 37 1
34 مقصدِ حیات رضائے الٰہی کا حصول ہے 37 1
35 بدونِ مجاہدہ حصولِ مولیٰ محال ہے 37 1
36 آیت حَسۡبِیَ اللہُ ۔۔۔الخ کی انوکھی عالمانہ وعاشقانہ شرح 38 1
37 قلبِ عارف کی آہ و فغاں 39 1
Flag Counter