Deobandi Books

قلب عارف کی آہ و فغاں

ہم نوٹ :

18 - 50
فرماتے تھے نسبت نام ہے دائمی تعلق مع اللہ کا، یہ تھوڑی دیر کےلیے یا عارضی نہیں ہے۔ تو مولانا شاہ محمد احمد صاحب نے مجھ سے الٰہ آ باد میں فرمایا   ؎
شکر  ہے   دردِ  دل  مستقل  ہوگیا
اب تو شاید مرا دل بھی دل ہو گیا
اب یہ دل اس قابل ہے کہ اس کو دل کہا جائے، جس کو اللہ تعالیٰ سے غفلت نہ ہو،  یادِ الٰہی ہر وقت اس دل میں ہو جیسے کانٹا چبھا ہوا ہے۔ دیگر اللہ والوں نے بھی اللہ کےاس عشق کی تعریف کی ہے۔ خواجہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں   ؎
میں  کیا   کہوں   کہاں   ہے   محبت   کہاں  نہیں
رگ  رگ میں دوڑے پھرتی ہے نشتر لیے  ہوئے
یہ خواجہ صاحب کا شعر ہے، محبت کی تعریف کررہے ہیں کہ محبت کیا چیز ہے؟ عشق کیا چیز ہے؟ اللہ تعالیٰ کی محبت کس چیز کا نام ہے؟حضرت مولانا شاہ محمد احمد صاحب نے مجھ سے فرمایا کہ میں نے اپنے اس شعر میں شاید کالفظ تواضع کے لیے کہا ہےتاکہ بڑائی نہ ظاہر ہو   ؎
شکر   ہے  دردِ  دل  مستقل  ہوگیا
اب تو شاید مرا دل بھی دل ہوگیا
 اللہ والے کبھی بڑائی ظاہر نہیں کرتے، وہ اللہ کی کسی نعمت کا اظہار کرتے ہیں تو وہاں تواضع کی پالش لگادیتے ہیں۔
تقویٰ کس کا نام ہے؟
آج میرا لاہور میں آخری دن  ہے، میں دردِ دل سے کہتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ سے رو رو کر دردِ مستقل مانگو کہ ایک لمحہ کے لیے بھی اللہ تعالیٰ سے غفلت نہ ہو تاکہ نافرمانی کی نوبت نہ آئے۔اللہ کو ناراض کرنا اور اپنے نفس کو حرام لذت کی بدمستی اور قہرِ خدامیں مبتلا کرنا، اپنے نفس کو اللہ کی نافرمانی میں مبتلا رکھنا عقل کی بات نہیں ہے، غیر شریفانہ بات ہے، اللہ تعالیٰ کی وفاداری کے خلاف بات ہے، جس کی کھاؤ اس کی گاؤ۔ کھانے میں تو آستین خوب کھینچتے ہو، کوئی 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 پیش لفظ 7 1
3 وعظ در شاہی مسجد لاہور 11 1
4 دین کے احکام میں سماعت اور اطاعت کا ربط 11 1
5 توبہ کا مرہم ایمرجنسی کے لیے ہے 12 1
6 مخلوق کو مہربان کرنے کے لیے ایک وظیفہ 13 1
7 وظیفہ برائے حل المشکلات 14 1
8 یَا صَمَدُ کی تعریف 14 1
9 یَا عَزِیْزُ کی تعریف 15 1
10 یَا مُغْنِیُ کی تعریف 16 1
11 اللہ تعالیٰ کی محبت دنیا کی محبت پر غالب ہو 17 1
12 نسبتِ الٰہیہ دائمی تعلق مع اللہ کانام ہے 17 1
13 تقویٰ کس کا نام ہے؟ 18 1
14 شرم و حیا گناہ کی تاریخ رقم نہیں کرنے دیتی 19 1
15 ارتکابِ گناہ شرافتِ بندگی کے خلاف ہے 20 1
16 یَانَاصِرْ کی تعریف 22 1
17 اللہ کے چار نام پڑھنے کے فوائد 22 1
18 اللہ کے چار نام پڑھنے کی ترتیب 23 1
19 بزبانِ رسالت پانچ سیکنڈ کا وعظ 23 1
20 حفظِ لسان کی اہمیت 24 1
21 آدابِ گفتگو 25 1
22 حضرت حمزہ کی حضرت جبرئیل کو دیکھنے کی خواہش 26 1
23 گھر کے وسیع ہونے کا مطلب 28 1
24 بگڑی بنانے کا نسخہ 30 1
25 بدنظری کرنے والوں پر حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی لعنت 30 1
26 حضرت تھانوی کی حفاظتِ نظر 31 1
27 بدنظری پر حضرت تھانوی کا ایک قصہ 31 1
28 نظر کی حفاظت میں بیویوں سے محبت کی ضمانت ہے 32 1
29 خطاؤں پر رونے کی اقسام 32 1
30 خطاؤں پر رونے کی پہلی قسم 33 1
31 خطاؤں پر رونے کی دوسری قسم 34 1
32 خطاؤں پر رونے کی تیسری قسم 35 1
33 وعظ بر مقبرہ شاہ جہانگیر 37 1
34 مقصدِ حیات رضائے الٰہی کا حصول ہے 37 1
35 بدونِ مجاہدہ حصولِ مولیٰ محال ہے 37 1
36 آیت حَسۡبِیَ اللہُ ۔۔۔الخ کی انوکھی عالمانہ وعاشقانہ شرح 38 1
37 قلبِ عارف کی آہ و فغاں 39 1
Flag Counter