Deobandi Books

قلب عارف کی آہ و فغاں

ہم نوٹ :

20 - 50
ہے۔ جب اس کی تربیت ہوگئی تو اب یہ رشتے داروں کے یہاں گیا ، کسی نے کہا بیٹا یہ لو ، اب یہ ہاتھ نہیں بڑھارہا ہے، اپنے ابا کو دیکھتا ہے، جب باپ نے اشارہ کردیا تو فوراً لے لیا تاکہ دینے والے کو تکلیف نہ ہو،لیکن جب تک اپنے ابا کا حکم نہیں ملا اس وقت تک نہیں لیا۔تو جب ہمارا دل چاہے کہ کسی نمکین لڑکی یا لڑکے کو دیکھ لیں یا اس کے ساتھ کوئی گناہ کرلیں اور وہ بھی راضی ہے تو تم اپنے رب کو، اللہ کو  ایک دفعہ اوپر دیکھ لیا کرو۔ آہ! تین چار سال کے معصوم بچوں پر تو تہذیب و تربیت اثر کرجائے اور ہماری داڑھیاں سفید ہوجائیں مگر ہم اپنے رب کی طرف نہ دیکھیں کہ اس وقت مالک کا حکم کیا ہے ؟ بتاؤ کیسی مثال ہے؟ مگر ان مثالوں کا فائدہ عمل پر ہے۔مولانا رومی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں ؎
لَا شَجَاعَۃَ یَا فَتٰی قَبْلَ الْحُرُوْبِ
سپاہی لاکھ وردی پہن کر شان دکھاتا پھرے، جب تک جنگ میں  بہادری نہ دکھائےکوئی اس کی شجاعت کو تسلیم نہیں کرتا ۔جب کوئی حسین شکل سامنے آئے وہاں تقویٰ کی بہادری دکھاؤ کہ میں اسے دیکھ کر اللہ تعالیٰ کو ناراض کرکے اپنے قلب میں حرام لذت درآمد کرنے کا         کمینہ پن نہیں کرسکتا، میں شریف زادہ ہوں، شریف خاندان سے تعلق رکھتا ہوں، خاندانی آدمی ہوں۔
ارتکابِ گناہ شرافتِ بندگی کے خلاف ہے
ہر مرید خاندانی ہے، جب شیخ سے جڑ گیا تو گروہِ صوفیا میں داخل ہوگیا،اب وہ غیرشریف نہیں ہے، جب سر پر گول ٹوپی آگئی تو اور شریف ہوگیا، جب ایک مٹھی داڑھی بھی آگئی تو اور شریف ہوگیا اور جب کالے بال سفید بالوں میں کنورٹ ہوگئے تواب شرافت اور زیادہ بڑھ گئی۔ دلیل اس کی یہ ہے کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کا جب پہلا بال سفید ہوا تو انہوں نے اللہ میاں سے پوچھا کہ اللہ میاں  یہ کیا ہورہا ہے،یہ میرے بال سفید کیوں ہورہے ہیں؟ وحیِ الٰہی نازل ہوئی کہ اے ابراہیم تیرے بالوں میں جو سفیدی آرہی ہے ھٰذَا وَقَارُکَ  یہ تمہارا وقار ہے، تمہاری وجاہت ہے، تمہیں شرافت اور عزت دی جارہی ہے۔  تو سفید بالوں کے ساتھ عزت فروشی کیسی؟
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 پیش لفظ 7 1
3 وعظ در شاہی مسجد لاہور 11 1
4 دین کے احکام میں سماعت اور اطاعت کا ربط 11 1
5 توبہ کا مرہم ایمرجنسی کے لیے ہے 12 1
6 مخلوق کو مہربان کرنے کے لیے ایک وظیفہ 13 1
7 وظیفہ برائے حل المشکلات 14 1
8 یَا صَمَدُ کی تعریف 14 1
9 یَا عَزِیْزُ کی تعریف 15 1
10 یَا مُغْنِیُ کی تعریف 16 1
11 اللہ تعالیٰ کی محبت دنیا کی محبت پر غالب ہو 17 1
12 نسبتِ الٰہیہ دائمی تعلق مع اللہ کانام ہے 17 1
13 تقویٰ کس کا نام ہے؟ 18 1
14 شرم و حیا گناہ کی تاریخ رقم نہیں کرنے دیتی 19 1
15 ارتکابِ گناہ شرافتِ بندگی کے خلاف ہے 20 1
16 یَانَاصِرْ کی تعریف 22 1
17 اللہ کے چار نام پڑھنے کے فوائد 22 1
18 اللہ کے چار نام پڑھنے کی ترتیب 23 1
19 بزبانِ رسالت پانچ سیکنڈ کا وعظ 23 1
20 حفظِ لسان کی اہمیت 24 1
21 آدابِ گفتگو 25 1
22 حضرت حمزہ کی حضرت جبرئیل کو دیکھنے کی خواہش 26 1
23 گھر کے وسیع ہونے کا مطلب 28 1
24 بگڑی بنانے کا نسخہ 30 1
25 بدنظری کرنے والوں پر حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی لعنت 30 1
26 حضرت تھانوی کی حفاظتِ نظر 31 1
27 بدنظری پر حضرت تھانوی کا ایک قصہ 31 1
28 نظر کی حفاظت میں بیویوں سے محبت کی ضمانت ہے 32 1
29 خطاؤں پر رونے کی اقسام 32 1
30 خطاؤں پر رونے کی پہلی قسم 33 1
31 خطاؤں پر رونے کی دوسری قسم 34 1
32 خطاؤں پر رونے کی تیسری قسم 35 1
33 وعظ بر مقبرہ شاہ جہانگیر 37 1
34 مقصدِ حیات رضائے الٰہی کا حصول ہے 37 1
35 بدونِ مجاہدہ حصولِ مولیٰ محال ہے 37 1
36 آیت حَسۡبِیَ اللہُ ۔۔۔الخ کی انوکھی عالمانہ وعاشقانہ شرح 38 1
37 قلبِ عارف کی آہ و فغاں 39 1
Flag Counter