Deobandi Books

قلب عارف کی آہ و فغاں

ہم نوٹ :

37 - 50
وعظ بر مقبرہ شاہ جہانگیر  
اَلْحَمْدُ لِلہِ وَکَفٰی وَسَلَامٌ عَلٰی عِبَادِہِ الَّذِیْنَ اصْطَفٰی اَمَّا بَعْدُ
مقصدِ حیات رضائے الٰہی کا حصول ہے
زندگی کے اصل مزے اسی نے پائے جس نے زندگی دینے والے پر زندگی فدا کی کیوں کہ وہ مقصدِ زندگی پاگیا۔ اللہ تعالیٰ نے حیات عطا فرماکر مقصدِ حیات قرآنِ پاک میں نازل فرما دیا  وَ مَا خَلَقۡتُ الۡجِنَّ وَ الۡاِنۡسَ  اِلَّا لِیَعۡبُدُوۡنِ9؎ ہم نے تم کو اپنی بندگی اور عبادت کے لیے پیدا کیا ہے لہٰذا مجھ کوچھوڑ کر غلط جگہوں میں اِن  (In)ہونے کی کوشش نہ کرنا کیوں کہ وہاں تم نجاست اور غلاظت ہی پاؤ گے،ان حسینوں کے چہروں کو بھی مت دیکھو، اگر تم ان کے اندر داخل ہوئے تو تم کو غلاظت اور نجاست ہی ملے گی۔ حسینوں کا یہ حسن امتحان کے لیے ہے، لا الٰہ کی تکمیل کے لیے یہ الٰہ دیے گئے ہیں تاکہ تم ان کی نفی کرو اور مولیٰ کو پاجاؤ۔ لیلاؤں کو اس لیے پیدا کیا کہ لیلیٰ سے نظر کو بچایا اور مولیٰ کو دل میں پایا، لیلیٰ بے کار نہیں پیدا کی گئی ہے، ان ہی سے نظر بچانے کا غم اٹھانے سے مولیٰ ملتا ہے۔ اللہ نے اپنے راستے کی منزل کو کچھ مشکلات میں گھیر دیا ہے، جیسے پھول ہمیشہ کانٹوں میں ملتے ہیں، مولیٰ کا پھول بھی ان ہی لیلاؤں کے چکر سے نکلنے سے ملے گا۔ جگر کے استاد اصغر گونڈوی رحمۃ اللہ علیہ کہتے ہیں کہ ہم نے اللہ کی محبت کا درد کیسے پایا؟  ؎
ہم نے لیا ہے دردِ دل کھو کے بہارِ زندگی
ایک گل تر کے واسطے میں نے چمن لُٹادیا
بدونِ مجاہدہ حصولِ مولیٰ محال ہے
مولانا رومی فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ اتنا کریم ہے کہ ان پر ایک پھول فداکرو تو پورا چمن اور گلستان دے دیتا ہے، پورا گلشن دے دیتا ہے۔ جب ایک پھول دینے پر اللہ گلستان دیتا 
_____________________________________________
9؎   الذّٰریٰت:56
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 پیش لفظ 7 1
3 وعظ در شاہی مسجد لاہور 11 1
4 دین کے احکام میں سماعت اور اطاعت کا ربط 11 1
5 توبہ کا مرہم ایمرجنسی کے لیے ہے 12 1
6 مخلوق کو مہربان کرنے کے لیے ایک وظیفہ 13 1
7 وظیفہ برائے حل المشکلات 14 1
8 یَا صَمَدُ کی تعریف 14 1
9 یَا عَزِیْزُ کی تعریف 15 1
10 یَا مُغْنِیُ کی تعریف 16 1
11 اللہ تعالیٰ کی محبت دنیا کی محبت پر غالب ہو 17 1
12 نسبتِ الٰہیہ دائمی تعلق مع اللہ کانام ہے 17 1
13 تقویٰ کس کا نام ہے؟ 18 1
14 شرم و حیا گناہ کی تاریخ رقم نہیں کرنے دیتی 19 1
15 ارتکابِ گناہ شرافتِ بندگی کے خلاف ہے 20 1
16 یَانَاصِرْ کی تعریف 22 1
17 اللہ کے چار نام پڑھنے کے فوائد 22 1
18 اللہ کے چار نام پڑھنے کی ترتیب 23 1
19 بزبانِ رسالت پانچ سیکنڈ کا وعظ 23 1
20 حفظِ لسان کی اہمیت 24 1
21 آدابِ گفتگو 25 1
22 حضرت حمزہ کی حضرت جبرئیل کو دیکھنے کی خواہش 26 1
23 گھر کے وسیع ہونے کا مطلب 28 1
24 بگڑی بنانے کا نسخہ 30 1
25 بدنظری کرنے والوں پر حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی لعنت 30 1
26 حضرت تھانوی کی حفاظتِ نظر 31 1
27 بدنظری پر حضرت تھانوی کا ایک قصہ 31 1
28 نظر کی حفاظت میں بیویوں سے محبت کی ضمانت ہے 32 1
29 خطاؤں پر رونے کی اقسام 32 1
30 خطاؤں پر رونے کی پہلی قسم 33 1
31 خطاؤں پر رونے کی دوسری قسم 34 1
32 خطاؤں پر رونے کی تیسری قسم 35 1
33 وعظ بر مقبرہ شاہ جہانگیر 37 1
34 مقصدِ حیات رضائے الٰہی کا حصول ہے 37 1
35 بدونِ مجاہدہ حصولِ مولیٰ محال ہے 37 1
36 آیت حَسۡبِیَ اللہُ ۔۔۔الخ کی انوکھی عالمانہ وعاشقانہ شرح 38 1
37 قلبِ عارف کی آہ و فغاں 39 1
Flag Counter