Deobandi Books

اصلی پیر کی پہچان

ہم نوٹ :

43 - 50
کر اپنے خزانۂ جذب کا اعلان نہ کیاہوتاتو ہم آپ کے اس خزانہ سے کچھ بھی مانگنے سے محروم رہ جاتے لیکن جب آپ نے ہم کو اپنے اس خزانہ سے آگاہ کردیا تو ہم آپ کے بندے ہیں، آپ کے خزانہ کی طرف نگاہِ اُمید ڈالتے ہیں کہ جیسے آپ نے اپنی رحمت سے ان بزرگوں کو جذب فرمایا تھا ہماری جانوں کو بھی جذب کرلیجیے۔ یہ مہینہ رمضا ن المبارک کا ہے ،عرش کے اٹھا نے والے فرشتوں کو آپ نے مسلمانوں کی دعاؤں پر آمین کہنے پر لگایا ہو اہے اور آپ کریم ہیں، کریم کی تعریف ملّا علی قاری رحمۃ اللہ علیہ نے کی ہے کہ کریم وہ ذات ہے جو نالائقوں پر فضل کر دے، بندوں کی نااہلی کے باوجود انہیں اپنے کرم سے محروم نہ فرمائے ۔ اے خدا اگر آپ نے ہما ری نالائقی پر اور ہماری نااہلیت پر نظر فرمائی تو ہم سب کے سب محروم ہوجائیں گے لہٰذا اپنے کریم ہونے کی صفت کا ظہور ہم سب پرفرمائیے اور اپنے دستِ کرم کو ہماری خالی جھولیوں کی جانب بڑھائیے، ہماری نااہلیت کے باوجود، ہماری نالائقی کے باوجود ہم سب کو جذب کرکے اپنے اولیاء صدیقین کی آخری سرحد تک پہنچا دیجیے، آپ کریم ہیں، آپ کو کچھ مشکل نہیں،اس لیے اولیاء صدیقین کی آخری سرحد جہاں پہنچ کر ولا یت ختم ہو جاتی ہے، اپنے فضل سے ہم سب کو اس مقا م تک پہنچا دیجیے اور رمضا ن کے مبارک مہینہ کی برکت سے اسی وقت فیصلہ فرما دیجیے، اب اس رمضان کا کو ئی اور جمعہ نہیں آئے گا، آج جمعہ کے مبارک دن کی برکت سے ہماری جانوں کو محروم نہ فرمائیے، جو لوگ اس وقت موجود نہیں ہیں مگر مجھ سے محبت رکھتے ہیں ان سب کے اور میرے رشتہ داروں کے حق میں اس دعا کو قبول فرمائیے، پورے عالم کے مسلمانوں پر فضل فرمائیے اور عافیتِ دارین نصیب فرما ئیے۔
اے اﷲ ہمارے بچے کسی بھی بُری را ہ پر نہ چلنے پائیں، اپنی خصوصی حفاظت ان کو نصیب فرما دیجیے۔ اے خدا، جیسا آپ نے ہمارا رمضان گزرا اپنی رحمت سے ہم کو سارا سال اسی طرح تقویٰ کی خصوصیات نصیب فرما دیجیے اور آپ اپنے دوستوں کو ان کے سینوں میں جو خفیہ خزانہ دیتے ہیں وہ ہم کیا جانیں، وہ آپ کے اولیاء ہی سمجھ سکتے ہیں لیکن ہم آپ سے اتنا عرض کر تے ہیں کہ اے کریم آپ اپنے اولیاء کو جو کچھ دیتے ہیں چاہے ظاہر میں دیں یا خفیہ کرکے دیں آپ تو اسے جانتے ہیں اس لیے آپ اپنے علم کے اعتبار ہم سب کو بھی وہ تمام نعمتیں عطا فرما دیجیے، ہماری دنیا بھی بنادیجیے اور آخرت بھی بنا دیجیے اور سلامتیِ اعضاء اور 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 پیش لفظ 7 1
3 اہل اﷲ کے قصے سنانے کا مقصد کیا ہونا چاہیے؟ 10 1
4 حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی تین محبوب چیزیں 10 1
5 حیّ علی الصلٰوۃ کا عجیب عاشقانہ ترجمہ 11 1
6 گناہ گاروں اور اﷲ والوں کی پریشانی میں کیا فرق ہوتا ہے؟ 12 1
7 حضرت بہلول رحمۃ اللہ علیہ کا بصیرت افروز واقعہ 12 1
8 عام لوگ اﷲ والوں کا مقام نہیں پہچان سکتے 13 1
9 حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کے تین محبوب اعمال 15 1
10 شیخ کو ہدیہ دینے کے آداب 15 1
11 ولایت کے لیے اللہ تعالیٰ کا جذب کرنا لازمی ہے 17 1
12 اولیاء اللہ کے جذب کا پہلا قصہ 18 1
13 تارکِ دنیا اور متروکِ دنیا میں فرق 19 1
14 کشف بندہ کے اختیار میں نہیں ہوتا 20 1
15 مردوں کے لیے سونا چاندی کی انگوٹھی کے استعمال کا مسئلہ 21 1
16 مجاہدات کے بغیر مولیٰ کو حاصل کرنا محال ہے 21 1
17 حضرت ابراہیم ابن ادہم رحمۃ اللہ علیہ کی دس سال بعد بیٹے سے ملاقات 22 1
18 سلطان ابراہیم ابن ادہم رحمۃ اللہ علیہ کی ایک دعا اور ا للہ تعالیٰ کا جواب 23 1
19 قرآن پاک کی ایک آیت کی عجیب تفسیر 24 1
20 جذب کا دوسرا قصہ 25 1
21 صحبتِ اہل ا للہ کی اہمیت پر نصیحت آموز مثالیں 25 1
22 اصلی پیر کی پہچان 28 1
23 جذب کا تیسرا قصہ 28 1
24 اﷲتعالیٰ کی محبت میں جنت کا مزہ ملتا ہے 29 1
25 لیلیٰ اور مجنوں کی آپس میں کیا رشتہ داری تھی؟ 30 1
26 مزے دار زندگی اﷲتعالیٰ کی فرماں برداری ہی سے ملتی ہے 30 1
27 گِدُّو بندر کے نام کی عجیب تشریح 31 1
28 بے مثل مولیٰ کے بے مثل نام کی بے مثل لذت 31 1
29 حالتِ گناہ میں بھی اﷲ تعالیٰ کےکرم سے جذب عطا ہوسکتا ہے 32 1
30 حضرت بِشرحافی رحمۃ اللہ علیہ کے جذب کا قصہ 32 1
31 جگر صاحب کی حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ کی خدمت میں حاضری 33 1
32 جگر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے حق میں حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ کی چار دعائیں 35 1
33 حضرت ابراہیم ابن ادہم رحمۃ اللہ علیہ کی برکت سے ایک شرابی کے جذب کا قصہ 35 1
34 حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ کی دعا کے آثارِ قبولیت 36 1
35 توبہ کرنے والا اللہ تعالیٰ کا محبوب ہوجاتا ہے 37 1
36 گناہوں کے نشانات کو مٹا دینے کی حکمت 38 1
37 داڑھی نہ رکھنے والے قیامت کے دن اﷲ کے نبی کو کیا جواب دیں گے؟ 38 1
38 داڑھی رکھنے کا انعام 39 1
39 جگر صا حب رحمۃ اللہ علیہ کی عبد الرب نشتر سے ملاقات کا دلچسپ واقعہ 41 1
Flag Counter