اصلی پیر کی پہچان |
ہم نوٹ : |
|
ہوا، اس کا نام کاش رکھا گیا۔ لہٰذا دوستو، اگر مگر مت لگاؤ، اللہ جس سے راضی ہو ویسی صورت بنا لو، اللہ تعالیٰ جس سے ناراض ہو ان کا مو ں سے بچ جاؤ، ان شاء اللہ آپ کی زندگی میں بے شمار زندگیاں داخل ہوجائیں گی۔ واللہ! اللہ کی فرماں برداری سے، خدائے تعالیٰ کے فیضانِ رحمت سے آپ کو وہ زندگی عطا ہوگی کہ ساری دنیا کے حسین اور حسن پرستوں کو اس کا خواب بھی نظر نہیں آسکتا، وہ بے چارے تو خود پریشان ہیں، ساری دنیا کے حسن پرست پریشانی میں مبتلا ہیں، راتوں کی نیند غائب ہے ، ویلیم فائیو (Valium 5) کے بعد ویلیم ٹین (Valium 10) کھاتے ہیں، اس کے بعد انجکشن لگتے ہیں، بجلی کے جھٹکے لگتے ہیں، آخر میں گِدُّو بندر پہنچ جا تے ہیں، عاشقِ مزاج کا آخری مقام گِدُّو بندر ہے۔ گِدُّو بندر کے نام کی عجیب تشریح گِدُّو بندر کے نام کی تشریح مجھ سے سن لیجیے، یہ تشریح بھی آپ مجھ ہی سے سنیں گے کہ مُردوں سے، ان مرنے والے حسینوں سے محبت کی تو گدھ ہو گئے کیوں کہ گدھ مردہ خور ہوتا ہے، مردہ جانور کھاتا ہے تو پہلے گدھ ہوئے پھر بندر ہوگئے کیوں کہ بندر کی طرح کود کود کر اس کے ساتھ عشق ظا ہرکررہے تھے لہٰذا گدھ و بندر ہوکر گِدُّو بندر پہنچ گئے۔ پاکستان کا بہترین پاگل خانہ حیدرآباد کے قریب گِدُّو بندر میں ہے۔ بے مثل مولیٰ کے بے مثل نام کی بے مثل لذت تو مولانا رومی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ میرا مولیٰ مثلیت سے پاک ہے یعنی اللہ جیسا کو ئی نہیں ہے تو ان کے نا م کی لذت کا بھی کوئی مثل نہیں ہے۔ اللہ کے نام میں جو مٹھاس ہے وہ نہ جنت میں ہے نہ دنیا میں ہے۔ میں آپ کو دونوں جہاں کے عیش سے بڑھ کر دعوت دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے نام میں دونوں جہا ں سے بڑھ کر لذّت ہے ؎ ارے یارو جو خا لق ہے شکر کا جمالِ شمس کا نو رِ قمر کا اور ؎