Deobandi Books

اصلی پیر کی پہچان

ہم نوٹ :

22 - 50
آسانی سے نہیں ملتا۔ آپ کیا سمجھتے ہیں کہ یہ چیز آسانی سے مل جاتی ہے؟ جا معہ اشرفیہ لاہور کے مفتی جمیل تھانوی رحمۃ اللہ علیہ  نے خواجہ عزیز الحسن مجذوب  رحمۃ اللہ علیہ کو خط لکھا کہ آپ کو اﷲ کی محبت کی جو دولت ملی ہے وہ مجھ کو بھی عطا فرمادیجیے تو حضرت خواجہ صاحب نے لکھا      ؎
مے یہ ملی  نہیں ہے یوں   قلب وجگر ہو ئے ہیں خوں
کیوں میں کسی کو مفت دوں؟مے  میری مفت کی نہیں
دوستو، اللہ کے راستہ میں مجا ہدات کر نا پڑتے ہیں، غم اٹھا نا پڑتے ہیں تب کہیں جا کر اللہ ملتا ہے پھر بھی یہ سودا سستا ہے، ہماری کروڑہا جانیں فدا کرنے پر بھی اگر اللہ مل جائے تو اللہ تعالیٰ کا حق ادا نہیں ہو سکتا۔ لہٰذا آپ نے فرمایا کہ وزارت کو لات مار و اور چھ مہینے یہاں رہ جاؤ، میں نے بادشاہت کو لات ماری ہے تم وزارت کو لات مارو، وزیر کی سمجھ میں بات آگئی۔مولانا رومی             رحمۃ اللہ علیہ فرما تے ہیں کہ وہ چھ مہینے ان کی صحبت میں رہا پھر ولی اللہ بن کر واپس گیا۔
حضرت ابراہیم ابن ادہم رحمۃ اللہ علیہ کی                       دس سال بعد بیٹے سے ملاقات
سلطنتِ بلخ چھوڑنے کے  دس سال کے بعد حضرت ابراہیم ابن ادہم رحمۃ اللہ علیہ حج  کر نے گئے، ان کا بیٹا اُس وقت چودہ سال کا تھا، اب دس سال کے بعد چوبیس سال کا ہو گیا تھا، اب دونوں طواف کر رہے ہیں مگر  دو نوں کو ایک دوسرے کی خبر نہیں، طواف کرتے کرتے جب مقامِ ابرہیم پر دو رکعت نماز پڑھی تو بیٹے پر نظر پڑ گئی، باپ کا خون بیٹے کی رگوں میں دوڑتا ہے لہٰذا باپ کی محبت نے جوش مارا۔ اللہ کا نور بھی بندوں کی رگوں میں دوڑتا ہے اسی لیے دل میں اللہ کی محبت معلوم ہو تی ہے   ؎
دل  ازل سے  تھا   کو ئی  آج   کا  شیدائی  ہے
تھی   جو   اک   چوٹ  پرانی    وہ  اُبھر  آئی   ہے 
اللہ تعالیٰ نے اپنی محبت کی چوٹ لگا کر ہمیں دنیا میں بھیجا ہے مگر یہ چوٹ ابھرے گی کیسے ؟ جب پُروا  ہوا چلتی ہے یعنی جب اللہ والوں کی صحبت نصیب ہو تی ہے  تب یہ چوٹ محسوس ہوتی 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 پیش لفظ 7 1
3 اہل اﷲ کے قصے سنانے کا مقصد کیا ہونا چاہیے؟ 10 1
4 حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی تین محبوب چیزیں 10 1
5 حیّ علی الصلٰوۃ کا عجیب عاشقانہ ترجمہ 11 1
6 گناہ گاروں اور اﷲ والوں کی پریشانی میں کیا فرق ہوتا ہے؟ 12 1
7 حضرت بہلول رحمۃ اللہ علیہ کا بصیرت افروز واقعہ 12 1
8 عام لوگ اﷲ والوں کا مقام نہیں پہچان سکتے 13 1
9 حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کے تین محبوب اعمال 15 1
10 شیخ کو ہدیہ دینے کے آداب 15 1
11 ولایت کے لیے اللہ تعالیٰ کا جذب کرنا لازمی ہے 17 1
12 اولیاء اللہ کے جذب کا پہلا قصہ 18 1
13 تارکِ دنیا اور متروکِ دنیا میں فرق 19 1
14 کشف بندہ کے اختیار میں نہیں ہوتا 20 1
15 مردوں کے لیے سونا چاندی کی انگوٹھی کے استعمال کا مسئلہ 21 1
16 مجاہدات کے بغیر مولیٰ کو حاصل کرنا محال ہے 21 1
17 حضرت ابراہیم ابن ادہم رحمۃ اللہ علیہ کی دس سال بعد بیٹے سے ملاقات 22 1
18 سلطان ابراہیم ابن ادہم رحمۃ اللہ علیہ کی ایک دعا اور ا للہ تعالیٰ کا جواب 23 1
19 قرآن پاک کی ایک آیت کی عجیب تفسیر 24 1
20 جذب کا دوسرا قصہ 25 1
21 صحبتِ اہل ا للہ کی اہمیت پر نصیحت آموز مثالیں 25 1
22 اصلی پیر کی پہچان 28 1
23 جذب کا تیسرا قصہ 28 1
24 اﷲتعالیٰ کی محبت میں جنت کا مزہ ملتا ہے 29 1
25 لیلیٰ اور مجنوں کی آپس میں کیا رشتہ داری تھی؟ 30 1
26 مزے دار زندگی اﷲتعالیٰ کی فرماں برداری ہی سے ملتی ہے 30 1
27 گِدُّو بندر کے نام کی عجیب تشریح 31 1
28 بے مثل مولیٰ کے بے مثل نام کی بے مثل لذت 31 1
29 حالتِ گناہ میں بھی اﷲ تعالیٰ کےکرم سے جذب عطا ہوسکتا ہے 32 1
30 حضرت بِشرحافی رحمۃ اللہ علیہ کے جذب کا قصہ 32 1
31 جگر صاحب کی حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ کی خدمت میں حاضری 33 1
32 جگر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے حق میں حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ کی چار دعائیں 35 1
33 حضرت ابراہیم ابن ادہم رحمۃ اللہ علیہ کی برکت سے ایک شرابی کے جذب کا قصہ 35 1
34 حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ کی دعا کے آثارِ قبولیت 36 1
35 توبہ کرنے والا اللہ تعالیٰ کا محبوب ہوجاتا ہے 37 1
36 گناہوں کے نشانات کو مٹا دینے کی حکمت 38 1
37 داڑھی نہ رکھنے والے قیامت کے دن اﷲ کے نبی کو کیا جواب دیں گے؟ 38 1
38 داڑھی رکھنے کا انعام 39 1
39 جگر صا حب رحمۃ اللہ علیہ کی عبد الرب نشتر سے ملاقات کا دلچسپ واقعہ 41 1
Flag Counter