Deobandi Books

اصلی پیر کی پہچان

ہم نوٹ :

36 - 50
نے اتنی جلدی اس شرابی کو ولی اللہ کیو ں بنا لیا؟ اس میں کیا راز ہے؟ بغیر اشراق و تہجد، اوّابین اور بڑی محنتوں کے  اس کو یہ مقام کیسے حاصل ہوگیا؟ اللہ تعالیٰ نے فرمایا  کہ اے سلطان ابراہیم ابن ادہم!اَنْتَ غَسَلْتَ وَجْھَہٗ لِاَجْلِیْ تو نے اس کے چہر ے کو میری خاطر دھویا، میرا بندہ سمجھ کر اس کا چہرہ دھویا،فَغَسَلْتُ قَلْبَہٗ لِاَجْلِکَ میں نے تیری خاطر اس کا دل دھو دیا۔11 ؎ جس کا دل اللہ دھو دے اس کے دل میں گناہ کا کوئی اثر رہ سکتا ہے؟ اے اﷲ! اپنا دست ِکرم بڑھا دیجیے اور ہما رے دلوں کو بھی اسی طرح پاک کر دیجیے      ؎ 
دست      بکشا     جانبِ    زنبیلِ       ما 
آفریں  بر  دست  و  بر  بازوئے  تو 
اے خدا، ہماری جھولیوں کی جانب اپنا ہاتھ بڑھائیے، آپ کے دستِ مبارک اور کرم کے ہاتھوں پر بے شمار آفرین ہو۔ 
حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ کی دعا کے آثارِ قبولیت
جگر صاحب حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ سے چاروں دعائیں کرانے کے بعد لوٹ آئے اور فوراً شراب چھوڑدی، شراب چھوڑنے سے بیمار پڑگئے جیسے ہیروئن چھوڑنے والا بیمار پڑجاتا ہے، شیطان اس کے کان میں کہتا ہے کہ دوبارہ پینا شروع کر دو ورنہ مرجا ؤ گے۔ اگر وہ اللہ والا ہے تو شیطان کو جواب دے گا کہ ہیروئن کھا کر بھی ایک نہ ایک دن مروں گا لیکن خدا کے غضب میں مروں گا اور اگر چھو ڑکر مرا تو اللہ تعالیٰ کی رحمت کے سائے میں موت آئے گی، وہ موت اِس زندگی سے افضل ہے، جس موت سے اللہ تعالیٰ راضی ہوں اس موت پر لاکھوں حیات اور زندگیا ں قربان ہوں۔تو ڈاکٹروں کے بورڈ نے کہا کہ جگر صاحب آپ شراب کے عادی ہیں، بیماری شراب چھوڑنے سے آئی ہے، شراب پینے سے جا ئے گی ۔ جگرصاحب نے ڈاکٹروں سے سوال کیا کہ اگرپیتا رہوں گا تو کب تک جیتا رہوں گا؟ ڈاکٹروں نے کہا کہ دس سال اور جی جاؤگے، فرمایا کہ اگرشراب چھوڑنے سے موت آتی ہے تو جگر اس 
_____________________________________________
12؎   مثنوی مولانا روم
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 پیش لفظ 7 1
3 اہل اﷲ کے قصے سنانے کا مقصد کیا ہونا چاہیے؟ 10 1
4 حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی تین محبوب چیزیں 10 1
5 حیّ علی الصلٰوۃ کا عجیب عاشقانہ ترجمہ 11 1
6 گناہ گاروں اور اﷲ والوں کی پریشانی میں کیا فرق ہوتا ہے؟ 12 1
7 حضرت بہلول رحمۃ اللہ علیہ کا بصیرت افروز واقعہ 12 1
8 عام لوگ اﷲ والوں کا مقام نہیں پہچان سکتے 13 1
9 حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کے تین محبوب اعمال 15 1
10 شیخ کو ہدیہ دینے کے آداب 15 1
11 ولایت کے لیے اللہ تعالیٰ کا جذب کرنا لازمی ہے 17 1
12 اولیاء اللہ کے جذب کا پہلا قصہ 18 1
13 تارکِ دنیا اور متروکِ دنیا میں فرق 19 1
14 کشف بندہ کے اختیار میں نہیں ہوتا 20 1
15 مردوں کے لیے سونا چاندی کی انگوٹھی کے استعمال کا مسئلہ 21 1
16 مجاہدات کے بغیر مولیٰ کو حاصل کرنا محال ہے 21 1
17 حضرت ابراہیم ابن ادہم رحمۃ اللہ علیہ کی دس سال بعد بیٹے سے ملاقات 22 1
18 سلطان ابراہیم ابن ادہم رحمۃ اللہ علیہ کی ایک دعا اور ا للہ تعالیٰ کا جواب 23 1
19 قرآن پاک کی ایک آیت کی عجیب تفسیر 24 1
20 جذب کا دوسرا قصہ 25 1
21 صحبتِ اہل ا للہ کی اہمیت پر نصیحت آموز مثالیں 25 1
22 اصلی پیر کی پہچان 28 1
23 جذب کا تیسرا قصہ 28 1
24 اﷲتعالیٰ کی محبت میں جنت کا مزہ ملتا ہے 29 1
25 لیلیٰ اور مجنوں کی آپس میں کیا رشتہ داری تھی؟ 30 1
26 مزے دار زندگی اﷲتعالیٰ کی فرماں برداری ہی سے ملتی ہے 30 1
27 گِدُّو بندر کے نام کی عجیب تشریح 31 1
28 بے مثل مولیٰ کے بے مثل نام کی بے مثل لذت 31 1
29 حالتِ گناہ میں بھی اﷲ تعالیٰ کےکرم سے جذب عطا ہوسکتا ہے 32 1
30 حضرت بِشرحافی رحمۃ اللہ علیہ کے جذب کا قصہ 32 1
31 جگر صاحب کی حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ کی خدمت میں حاضری 33 1
32 جگر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے حق میں حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ کی چار دعائیں 35 1
33 حضرت ابراہیم ابن ادہم رحمۃ اللہ علیہ کی برکت سے ایک شرابی کے جذب کا قصہ 35 1
34 حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ کی دعا کے آثارِ قبولیت 36 1
35 توبہ کرنے والا اللہ تعالیٰ کا محبوب ہوجاتا ہے 37 1
36 گناہوں کے نشانات کو مٹا دینے کی حکمت 38 1
37 داڑھی نہ رکھنے والے قیامت کے دن اﷲ کے نبی کو کیا جواب دیں گے؟ 38 1
38 داڑھی رکھنے کا انعام 39 1
39 جگر صا حب رحمۃ اللہ علیہ کی عبد الرب نشتر سے ملاقات کا دلچسپ واقعہ 41 1
Flag Counter