Deobandi Books

اصلی پیر کی پہچان

ہم نوٹ :

10 - 50
عالم کا کیا عالم ہوگا۔ دعا کیجیے کہ اللہ تعالیٰ اپنی رحمت سے ہمارے قلب وجا ں کو اپنی ذاتِ پاک کے ساتھ اس طرح چپکالیں کہ سارا عالم ہمیں اللہ سے ایک اعشاریہ بھی دور نہ کرسکے۔
اہل اﷲ کے قصے سنانے کا مقصد کیا ہونا چاہیے؟
اللہ تعالیٰ کے چند اولیاء جن کو اللہ نے جذب فرما یا تھا آج ان کے قصے بیا ن کروں گا اور اللہ سے یہ عرض کروں گا کہ جس طرح آپ نے انہیں جذب کیا تھا ہم کو بھی جذب کر لیں کیوں کہ ان قصوں کو  سنانے کا مقصد یہی ہے، یہ انبیاء کی سنت چلی آرہی ہے، جب حضرت زکریا علیہ السلام نے حضرت مر یم علیہا السلام کے پاس دیکھا کہ عالمِ غیب سے بغیر مو سم کے پھل آئے ہو ئے ہیں ہُنَالِکَ دَعَا زَکَرِیَّا رَبَّہٗ3؎   اس و قت انہوں نے دعا کی کہ یااللہ! مجھ پر بھی فضل کر دیجیے، مجھ کو بھی بڑھا پے میں اولاد دے دیجیے۔ تو معلوم ہوا کہ جب کسی اللہ والے پر کوئی خصوصی فضل ہو جا ئے تو اس کے صدقے میں ہم کو بھی دعا ما نگنی چا ہیے۔ لیکن ان اولیاء اﷲ کے قصے سننے سے پہلے ایک حدیث سن لیجیے۔ 
حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی تین محبوب چیزیں
سرورِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرما یا کہ اس دنیا میں مجھے یہ چیزیں  محبوب ہیں خوشبو، نیک بیوی اور نما ز میری آنکھو ں کی ٹھنڈک ہے4؎ اور ایسی ٹھنڈک ہے کہ اس وقت بیوی بھی یاد نہیں رہتی۔ حضرت عا ئشہ  رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ ہم سرورِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ گفتگو میں مصروف ہو تے تھے اِذَا سَمِعَ الْاَذَانَ لیکن جب اذان کی آواز آتی تھی کَأَنَّہٗ لَمْ یَعْرِفْنَا تو آپ پہچانتے بھی نہیں تھے کہ عا ئشہ کہا ں گئی۔ یہ نبوت کا مقا م ہے۔ وہ نالائق اپنے حواس درست کر لیں جو عا ئشہ صدیقہ رضی اللہ عنہاکی    کم عمری سے یہ سمجھتے ہیں کہ نعوذ باللہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم  نے اپنے عیش کے لیے ان سے نکاح کیا تھا حالاں کہ اللہ کے نبی نے بہت صبر کیا تھا،حضورصلی اللہ علیہ وسلم کو چار ہزار مردوں کی طاقت 
_____________________________________________
3؎   اٰل عمرٰن:38  سنن النسائی: 92/2، باب حب النساء،المکتبۃ القدیمیۃ
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 پیش لفظ 7 1
3 اہل اﷲ کے قصے سنانے کا مقصد کیا ہونا چاہیے؟ 10 1
4 حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی تین محبوب چیزیں 10 1
5 حیّ علی الصلٰوۃ کا عجیب عاشقانہ ترجمہ 11 1
6 گناہ گاروں اور اﷲ والوں کی پریشانی میں کیا فرق ہوتا ہے؟ 12 1
7 حضرت بہلول رحمۃ اللہ علیہ کا بصیرت افروز واقعہ 12 1
8 عام لوگ اﷲ والوں کا مقام نہیں پہچان سکتے 13 1
9 حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کے تین محبوب اعمال 15 1
10 شیخ کو ہدیہ دینے کے آداب 15 1
11 ولایت کے لیے اللہ تعالیٰ کا جذب کرنا لازمی ہے 17 1
12 اولیاء اللہ کے جذب کا پہلا قصہ 18 1
13 تارکِ دنیا اور متروکِ دنیا میں فرق 19 1
14 کشف بندہ کے اختیار میں نہیں ہوتا 20 1
15 مردوں کے لیے سونا چاندی کی انگوٹھی کے استعمال کا مسئلہ 21 1
16 مجاہدات کے بغیر مولیٰ کو حاصل کرنا محال ہے 21 1
17 حضرت ابراہیم ابن ادہم رحمۃ اللہ علیہ کی دس سال بعد بیٹے سے ملاقات 22 1
18 سلطان ابراہیم ابن ادہم رحمۃ اللہ علیہ کی ایک دعا اور ا للہ تعالیٰ کا جواب 23 1
19 قرآن پاک کی ایک آیت کی عجیب تفسیر 24 1
20 جذب کا دوسرا قصہ 25 1
21 صحبتِ اہل ا للہ کی اہمیت پر نصیحت آموز مثالیں 25 1
22 اصلی پیر کی پہچان 28 1
23 جذب کا تیسرا قصہ 28 1
24 اﷲتعالیٰ کی محبت میں جنت کا مزہ ملتا ہے 29 1
25 لیلیٰ اور مجنوں کی آپس میں کیا رشتہ داری تھی؟ 30 1
26 مزے دار زندگی اﷲتعالیٰ کی فرماں برداری ہی سے ملتی ہے 30 1
27 گِدُّو بندر کے نام کی عجیب تشریح 31 1
28 بے مثل مولیٰ کے بے مثل نام کی بے مثل لذت 31 1
29 حالتِ گناہ میں بھی اﷲ تعالیٰ کےکرم سے جذب عطا ہوسکتا ہے 32 1
30 حضرت بِشرحافی رحمۃ اللہ علیہ کے جذب کا قصہ 32 1
31 جگر صاحب کی حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ کی خدمت میں حاضری 33 1
32 جگر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے حق میں حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ کی چار دعائیں 35 1
33 حضرت ابراہیم ابن ادہم رحمۃ اللہ علیہ کی برکت سے ایک شرابی کے جذب کا قصہ 35 1
34 حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ کی دعا کے آثارِ قبولیت 36 1
35 توبہ کرنے والا اللہ تعالیٰ کا محبوب ہوجاتا ہے 37 1
36 گناہوں کے نشانات کو مٹا دینے کی حکمت 38 1
37 داڑھی نہ رکھنے والے قیامت کے دن اﷲ کے نبی کو کیا جواب دیں گے؟ 38 1
38 داڑھی رکھنے کا انعام 39 1
39 جگر صا حب رحمۃ اللہ علیہ کی عبد الرب نشتر سے ملاقات کا دلچسپ واقعہ 41 1
Flag Counter