Deobandi Books

اصلی پیر کی پہچان

ہم نوٹ :

39 - 50
بعد نون ہٹا رہا ہوں پھر بھی آپ میم معلوم نہیں ہورہے کیوں کہ داڑھی رکھنے کے بعد اللہ والوں جیسی شکل ہوجاتی ہے۔ تو جب جگر صا حب نے داڑھی رکھ لی تو ان کا بھی لوگوں نے بہت مذاق اُڑایا لیکن جب اللہ ہمت دیتا ہے تو آدمی مذاق اڑانے والوں سے بزبانِ حال یہ کہتا ہے      ؎
اے   دیکھنے   والو   مجھے  ہنس   ہنس  کے نہ   دیکھو
تم  کو  بھی   محبت  کہیں  مجھ   سا نہ   بنا   دے 
اگر تم میری داڑھی پر ہنستے ہو تو قیامت کے دن تم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دینے کے لیے جواب تلاش کرلو، اگر نبی نے تم سے سوال کیا کہ میرے جس امتی نے داڑھی رکھی تھی  تم نے میری شکل بنانے پر اس کا مذا ق کیوں اُڑایا تھا اور انگریزوں کی شکل بنانے پر مبارکباد کیوں پیش کی تھی؟ تب تم کیا جواب دو گے؟ جس طرح الیکشن میں پارٹیا ں گالیاں کھاتی ہیں کچھ دن آپ بھی گا لیاں کھا لیجیے، جب آپ پکّے ہوجائیں گے تو حکومت آپ کی ہوجائے گی ان شاء اللہ تعالیٰ، جب آپ پکّے ہو جائیں گے تو شیطان مایوس ہو جائے گا، آپ جیت جا ئیں گے اور وہ سب لوگ بھی مایوس ہوجائیں گے جو آپ کا مذاق اڑا رہے تھے کہ اب یہ داڑھی نہیں منڈائے گا، یہ تو روزانہ بڑھائے چلا جا رہاہے پھر ایک دن یہی لوگ آپ سے دعائیں لیں گے۔
داڑھی رکھنے کا انعام
محکمۂ موسمیات میں ایک نوجوان لڑکے نے داڑھی رکھی تو سپر وائزر سے لے کر نیچے تک کا سارا عملہ اس کا مذا ق اُڑانے لگا، وہ میرے پاس روتا ہوا آیا، میں نے کہا گھبراؤ مت، ایک دن یہی لوگ  تم سے دعائیں کروائیں گے، طائف کے بازار میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے گالیاں سنی ہیں، اُحد کے دامن میں اﷲ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کا خون بہا ہے، تو ہم گالیا ں سننے والی سُنت کب پائیں گے؟ ارے تم کو اللہ تعالیٰ کے راستہ میں داڑھی رکھنے سے گالیاں ملتی ہیں کہ پاگل ہے، ملّا ہے تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے طائف کے بازار میں جو گالیاں سنی تھیں یہ امت وہ سنت کب ادا کرے گی؟ لہٰذا اس سنت کو بھی ادا کرو۔ بس اس نے ہمت سے کا م لیا۔ کچھ عرصہ کے بعد سپروائزر کا لڑکا بیمار ہوگیا تو اس نے کہا کہ میرا بیٹا بیمار ہے، 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 پیش لفظ 7 1
3 اہل اﷲ کے قصے سنانے کا مقصد کیا ہونا چاہیے؟ 10 1
4 حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی تین محبوب چیزیں 10 1
5 حیّ علی الصلٰوۃ کا عجیب عاشقانہ ترجمہ 11 1
6 گناہ گاروں اور اﷲ والوں کی پریشانی میں کیا فرق ہوتا ہے؟ 12 1
7 حضرت بہلول رحمۃ اللہ علیہ کا بصیرت افروز واقعہ 12 1
8 عام لوگ اﷲ والوں کا مقام نہیں پہچان سکتے 13 1
9 حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کے تین محبوب اعمال 15 1
10 شیخ کو ہدیہ دینے کے آداب 15 1
11 ولایت کے لیے اللہ تعالیٰ کا جذب کرنا لازمی ہے 17 1
12 اولیاء اللہ کے جذب کا پہلا قصہ 18 1
13 تارکِ دنیا اور متروکِ دنیا میں فرق 19 1
14 کشف بندہ کے اختیار میں نہیں ہوتا 20 1
15 مردوں کے لیے سونا چاندی کی انگوٹھی کے استعمال کا مسئلہ 21 1
16 مجاہدات کے بغیر مولیٰ کو حاصل کرنا محال ہے 21 1
17 حضرت ابراہیم ابن ادہم رحمۃ اللہ علیہ کی دس سال بعد بیٹے سے ملاقات 22 1
18 سلطان ابراہیم ابن ادہم رحمۃ اللہ علیہ کی ایک دعا اور ا للہ تعالیٰ کا جواب 23 1
19 قرآن پاک کی ایک آیت کی عجیب تفسیر 24 1
20 جذب کا دوسرا قصہ 25 1
21 صحبتِ اہل ا للہ کی اہمیت پر نصیحت آموز مثالیں 25 1
22 اصلی پیر کی پہچان 28 1
23 جذب کا تیسرا قصہ 28 1
24 اﷲتعالیٰ کی محبت میں جنت کا مزہ ملتا ہے 29 1
25 لیلیٰ اور مجنوں کی آپس میں کیا رشتہ داری تھی؟ 30 1
26 مزے دار زندگی اﷲتعالیٰ کی فرماں برداری ہی سے ملتی ہے 30 1
27 گِدُّو بندر کے نام کی عجیب تشریح 31 1
28 بے مثل مولیٰ کے بے مثل نام کی بے مثل لذت 31 1
29 حالتِ گناہ میں بھی اﷲ تعالیٰ کےکرم سے جذب عطا ہوسکتا ہے 32 1
30 حضرت بِشرحافی رحمۃ اللہ علیہ کے جذب کا قصہ 32 1
31 جگر صاحب کی حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ کی خدمت میں حاضری 33 1
32 جگر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے حق میں حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ کی چار دعائیں 35 1
33 حضرت ابراہیم ابن ادہم رحمۃ اللہ علیہ کی برکت سے ایک شرابی کے جذب کا قصہ 35 1
34 حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ کی دعا کے آثارِ قبولیت 36 1
35 توبہ کرنے والا اللہ تعالیٰ کا محبوب ہوجاتا ہے 37 1
36 گناہوں کے نشانات کو مٹا دینے کی حکمت 38 1
37 داڑھی نہ رکھنے والے قیامت کے دن اﷲ کے نبی کو کیا جواب دیں گے؟ 38 1
38 داڑھی رکھنے کا انعام 39 1
39 جگر صا حب رحمۃ اللہ علیہ کی عبد الرب نشتر سے ملاقات کا دلچسپ واقعہ 41 1
Flag Counter