اصلی پیر کی پہچان |
ہم نوٹ : |
|
پینے کو تو بے حسا ب پی لی اب ہے رو زِ حساب کا دھڑکا جگر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے حق میں حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ کی چار دعائیں جب جگر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کو حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ نے بیعت کرلیا تو عرض کیا کہ حضرت! میرے لیے چار دعائیں کردیجیے کہ میں شراب چھوڑ دوں، داڑھی رکھ لوں، حج کر آؤں اور ایمان پر خا تمہ ہوجائے۔ حضرت رحمۃ اللہ علیہ نے فوراً دعا کے لیے ہاتھ اٹھا لیے ؎ دعائے شیخ نے چوں ہر دعا است اللہ والوں کی دعا کے مقابلے میں دوسروں کی دعا نہیں آسکتی۔ حضرت ابراہیم ابن ادہم رحمۃ اللہ علیہ کی برکت سے ایک شرابی کے جذب کا قصہ مولانا رومی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ سلطان ابراہیم ابن ادہم رحمۃ اللہ علیہ نے زمین پر بے ہوش پڑے ایک شرابی کا منہ دھویا تو وہ اٹھ کر بیٹھ گیا اور پو چھا کہ آپ کون ہیں؟ فرمایا کہ میں سلطان ابراہیم ابن ادہم ہوں۔ عرض کیا کہ کیسے آئے؟ فرمایا کہ ظالم، تو نے اتنی زیادہ پی لی تھی کہ زمین پر پڑا قے کررہا تھا اور تیرے منہ پر مکھیاں بھنک رہی تھیں، میں نے اللہ کا بندہ سمجھ کر تیرا منہ دھو دیا، کہا کہ اچھا ہاتھ لائیے، میں آپ کے ہاتھ پر توبہ کرتا ہوں، اسی وقت نشہ اتر تے ہی فو راً جذب عطا ہوگیا حالاں کہ حضرت ابراہیم ابن ادہم رحمۃ اللہ علیہ نے کوئی وعظ نہیں کہا تھا، انہوں نے اس سے یہ نہیں فرمایا کہ تم توبہ کرلو، اس نے جو یہ کہا کہ مجھے بیعت کرلیجیے، توبہ کرادیجیے، اب کبھی شراب نہیں پیوں گا، تو اسے یہ کس نے سکھایا؟اللہ کے جذب نے۔ اللہ کا جذب دنیا کی ہدایت کے تمام اسباب سے بے نیاز ہے، بس اﷲ نے اسی وقت جذب کرلیا، توبہ کرنے کے بعد وہ اسی وقت ولی اللہ ہوگیا۔ رات کو سلطان ابراہیم ابن ادہم رحمۃ اللہ علیہ نے خواب میں دیکھا کہ وہ شرابی ولی اﷲ ہوگیا ہے تو اللہ تعالیٰ سے پوچھا کہ آپ