Deobandi Books

اصلی پیر کی پہچان

ہم نوٹ :

37 - 50
موت کو لبیک کہتا ہے اور اس موت سے معانقہ کرتا ہے یعنی گلے ملتا ہے۔ جو موت خداکی رحمت اور خداکے راستہ میں آئے، ایسی موت کو لاکھوں زندگیاں بھی سلام کریں تو ان کی سلامی اس موت کی عظمتوں کا حق ادا نہیں کر سکتی جو اللہ کے راستہ میں آئی ہو۔ تو جگر صاحب نے کہا کہ میں دس سال شراب پی پی کر جیتا رہوں تو میں ایسی زندگی پر لعنت بھیجتا ہوں      ؎
ہم   ایسی    لذتو ں   کو    قابلِ     لعنت   سمجھتے      ہیں 
کہ  جن  سے  رب  مرا  اے  دوستو  ناراض  ہوتا  ہے
توبہ کرنے والا اللہ تعالیٰ کا محبوب ہوجاتا ہے
اللہ کی ناخوشی کی راہو ں سے اپنا دل خوش نہ کرو، اگر دل میں حرام خوشی درآمد ہوگئی تو رو رو کے اﷲ کو منالو، توبہ کا جلاّب لے لو، سب گناہ معاف ہو جائیں گے ان شاء اللہ تعا لیٰ،اللہ کے خوف کے آنسوؤں سے، ندامت سے، توبہ سے بالکل صاف ہو جاؤ گے جیسے کہ گناہ ہوا ہی نہیں۔ حدیث میں ہے اَلتَّائِبُ مِنَ الذَّنْبِ کَمَنْ لَّا ذَنْبَ لَہٗ 12؎   کہ گنا ہ سے توبہ کرنے والا اس طرح پاک ہوجاتا ہے جیسے کہ گناہ کیا ہی نہیں۔ اور اللہ کا حبیب بھی ہو جاتا ہے، عجیب معاملہ ہے، دنیا والے معاف کرتے ہیں تو کہتے ہیں کہ معاف توکر دیا لیکن اب تمہیں دوست نہیں بناؤں گا، اب تم کبھی میرے سامنے نہ آنا، تم کو دیکھ کر مجھے تکلیف ہوتی ہے لیکن اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ اے گناہ گارو، اگر تم توبہ کرلو تو میں تمہاری توبہ قبول کروں گا، اِنَّ اللہَ یُحِبُّ التَّوَّابِیۡنَ 13؎ اور تم سے محبت بھی کروں گا، تمہیں اپنا محبوب بھی بنالوں گا، پیارا بھی بنالو ں گا۔ اﷲ تعالیٰ نے یہاں یُحِبُّ کو مضارع سے نازل فرمایا ہے، ما ضی سے نازل نہیں فرمایا، مطلب یہ کہ ہم اس وقت بھی تم سے محبت کرتے ہیں اور توبہ کی برکت سے آیندہ بھی کرتے رہیں گے، اگر تم توبہ کر تے رہوگے تو ہم بھی محبت کرتے رہیں گے کیوں کہ فعل مضا رع میں دو زمانوں کا پایا جانا ضروری ہے، حال اور استقبال، یہ عربی گرامر ہے، مولوی ان باتوں کو سمجھتے ہیں۔ 
_____________________________________________
14؎   مشکوۃ المصابیح:206 ،باب الاستغفار والتوبۃ،المکتبۃ القدیمیۃ
13؎  البقرۃ:  222
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 پیش لفظ 7 1
3 اہل اﷲ کے قصے سنانے کا مقصد کیا ہونا چاہیے؟ 10 1
4 حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی تین محبوب چیزیں 10 1
5 حیّ علی الصلٰوۃ کا عجیب عاشقانہ ترجمہ 11 1
6 گناہ گاروں اور اﷲ والوں کی پریشانی میں کیا فرق ہوتا ہے؟ 12 1
7 حضرت بہلول رحمۃ اللہ علیہ کا بصیرت افروز واقعہ 12 1
8 عام لوگ اﷲ والوں کا مقام نہیں پہچان سکتے 13 1
9 حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کے تین محبوب اعمال 15 1
10 شیخ کو ہدیہ دینے کے آداب 15 1
11 ولایت کے لیے اللہ تعالیٰ کا جذب کرنا لازمی ہے 17 1
12 اولیاء اللہ کے جذب کا پہلا قصہ 18 1
13 تارکِ دنیا اور متروکِ دنیا میں فرق 19 1
14 کشف بندہ کے اختیار میں نہیں ہوتا 20 1
15 مردوں کے لیے سونا چاندی کی انگوٹھی کے استعمال کا مسئلہ 21 1
16 مجاہدات کے بغیر مولیٰ کو حاصل کرنا محال ہے 21 1
17 حضرت ابراہیم ابن ادہم رحمۃ اللہ علیہ کی دس سال بعد بیٹے سے ملاقات 22 1
18 سلطان ابراہیم ابن ادہم رحمۃ اللہ علیہ کی ایک دعا اور ا للہ تعالیٰ کا جواب 23 1
19 قرآن پاک کی ایک آیت کی عجیب تفسیر 24 1
20 جذب کا دوسرا قصہ 25 1
21 صحبتِ اہل ا للہ کی اہمیت پر نصیحت آموز مثالیں 25 1
22 اصلی پیر کی پہچان 28 1
23 جذب کا تیسرا قصہ 28 1
24 اﷲتعالیٰ کی محبت میں جنت کا مزہ ملتا ہے 29 1
25 لیلیٰ اور مجنوں کی آپس میں کیا رشتہ داری تھی؟ 30 1
26 مزے دار زندگی اﷲتعالیٰ کی فرماں برداری ہی سے ملتی ہے 30 1
27 گِدُّو بندر کے نام کی عجیب تشریح 31 1
28 بے مثل مولیٰ کے بے مثل نام کی بے مثل لذت 31 1
29 حالتِ گناہ میں بھی اﷲ تعالیٰ کےکرم سے جذب عطا ہوسکتا ہے 32 1
30 حضرت بِشرحافی رحمۃ اللہ علیہ کے جذب کا قصہ 32 1
31 جگر صاحب کی حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ کی خدمت میں حاضری 33 1
32 جگر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے حق میں حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ کی چار دعائیں 35 1
33 حضرت ابراہیم ابن ادہم رحمۃ اللہ علیہ کی برکت سے ایک شرابی کے جذب کا قصہ 35 1
34 حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ کی دعا کے آثارِ قبولیت 36 1
35 توبہ کرنے والا اللہ تعالیٰ کا محبوب ہوجاتا ہے 37 1
36 گناہوں کے نشانات کو مٹا دینے کی حکمت 38 1
37 داڑھی نہ رکھنے والے قیامت کے دن اﷲ کے نبی کو کیا جواب دیں گے؟ 38 1
38 داڑھی رکھنے کا انعام 39 1
39 جگر صا حب رحمۃ اللہ علیہ کی عبد الرب نشتر سے ملاقات کا دلچسپ واقعہ 41 1
Flag Counter