Deobandi Books

اصلی پیر کی پہچان

ہم نوٹ :

27 - 50
اپنے انتقال سے تین دن پہلے عبدالحفیظ صاحب رحمۃ اللہ علیہ پر اللہ کے خوف کا حال طاری ہوگیا، جب اللہ کی یاد آتی، قیامت کا نقشہ سامنے آتا تو رونے لگتے، اپنے گھر میں شمالاً جنوباً بے چینی کے عالم میں روتے ہوئے پھرتے رہتے، اتنا روئے اتنا روئے کہ تین دن کے بعد شہید ہوگئے،اللہ تعالیٰ کے خوف نے ان کی روح قبض کرلی، حدیث پاک میں ہے کہ جو شخص اللہ کے خوف سے مرے گا وہ شہید ہوگا۔ انہوں نے مرنے سے پہلے اپنا دیوانِ حفیظ نکالا اور اس میں تین اشعار کا اضافہ کیا، اب وہ تین اشعار سُن لیجیے تو جذب کا دوسرا قصہ ختم ہو جائے گا۔     ا نہو ں نے اپنے دیوان میں یہ تین اشعار لکھے      ؎
مری  کھل   کر   سیہ     کا ری     تو    دیکھو
اور    اُن    کی   شانِ   ستاری     تو    دیکھو
گڑا    جاتا   ہوں  جیتے      جی    زمیں   میں
گناہوں    کی   گراں    باری     تو    دیکھو
کرے   بیعت   حفیظؔ    اشرف   علی  سے 
بہ    ایں  غفلت  یہ  ہُشیاری    تو    دیکھو
عقل مند شخص وہ ہے جو کسی اللہ والے سے جڑ جا ئے۔ اس بات کو مثال  سے سمجھانے کے لیے  ایک حکایت بیان کرتا ہوں کہ ایک چیو نٹی نے اللہ میاں سے کہا کہ مجھے کعبہ دیکھنے کا شوق ہے، اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اے چیونٹی! کعبہ شریف سے ایک کبوتر بھیج رہا ہو ں کیوں کہ تو اپنی چا ل سے کعبہ نہیں جاسکتی، تو اس کبوتر کے پیر سے لپٹ جانا مگر آنکھ نہ کھولنا ورنہ ڈر کے مارے زمین پر گر جائے گی، اور  اس کا پیر زور سے پکڑنا تاکہ جب وہ پھڑ پھڑائے تو کہیں تو چھوٹ کر گر نہ جائے لہٰذا اس کے پیر کو سختی سے پکڑنا۔پھر اللہ تعالیٰ نے کبوترِ حرم کو حکم دیا کہ فلاں بستی میں جاؤ، کبوتر اللہ تعالیٰ کی رہنما ئی سے اس گھر میں پہنچ گیا جہاں وہ چیونٹی تھی، اور چیونٹی کے دل میں اللہ تعالیٰ نے ڈا لا کہ یہی وہ کبوتر ہے      ؎
حُسن       کا    انتظا م      ہو تا      ہے 
عِشق  کا   یوں   ہی    نا م   ہو تا ہے 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 پیش لفظ 7 1
3 اہل اﷲ کے قصے سنانے کا مقصد کیا ہونا چاہیے؟ 10 1
4 حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی تین محبوب چیزیں 10 1
5 حیّ علی الصلٰوۃ کا عجیب عاشقانہ ترجمہ 11 1
6 گناہ گاروں اور اﷲ والوں کی پریشانی میں کیا فرق ہوتا ہے؟ 12 1
7 حضرت بہلول رحمۃ اللہ علیہ کا بصیرت افروز واقعہ 12 1
8 عام لوگ اﷲ والوں کا مقام نہیں پہچان سکتے 13 1
9 حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کے تین محبوب اعمال 15 1
10 شیخ کو ہدیہ دینے کے آداب 15 1
11 ولایت کے لیے اللہ تعالیٰ کا جذب کرنا لازمی ہے 17 1
12 اولیاء اللہ کے جذب کا پہلا قصہ 18 1
13 تارکِ دنیا اور متروکِ دنیا میں فرق 19 1
14 کشف بندہ کے اختیار میں نہیں ہوتا 20 1
15 مردوں کے لیے سونا چاندی کی انگوٹھی کے استعمال کا مسئلہ 21 1
16 مجاہدات کے بغیر مولیٰ کو حاصل کرنا محال ہے 21 1
17 حضرت ابراہیم ابن ادہم رحمۃ اللہ علیہ کی دس سال بعد بیٹے سے ملاقات 22 1
18 سلطان ابراہیم ابن ادہم رحمۃ اللہ علیہ کی ایک دعا اور ا للہ تعالیٰ کا جواب 23 1
19 قرآن پاک کی ایک آیت کی عجیب تفسیر 24 1
20 جذب کا دوسرا قصہ 25 1
21 صحبتِ اہل ا للہ کی اہمیت پر نصیحت آموز مثالیں 25 1
22 اصلی پیر کی پہچان 28 1
23 جذب کا تیسرا قصہ 28 1
24 اﷲتعالیٰ کی محبت میں جنت کا مزہ ملتا ہے 29 1
25 لیلیٰ اور مجنوں کی آپس میں کیا رشتہ داری تھی؟ 30 1
26 مزے دار زندگی اﷲتعالیٰ کی فرماں برداری ہی سے ملتی ہے 30 1
27 گِدُّو بندر کے نام کی عجیب تشریح 31 1
28 بے مثل مولیٰ کے بے مثل نام کی بے مثل لذت 31 1
29 حالتِ گناہ میں بھی اﷲ تعالیٰ کےکرم سے جذب عطا ہوسکتا ہے 32 1
30 حضرت بِشرحافی رحمۃ اللہ علیہ کے جذب کا قصہ 32 1
31 جگر صاحب کی حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ کی خدمت میں حاضری 33 1
32 جگر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے حق میں حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ کی چار دعائیں 35 1
33 حضرت ابراہیم ابن ادہم رحمۃ اللہ علیہ کی برکت سے ایک شرابی کے جذب کا قصہ 35 1
34 حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ کی دعا کے آثارِ قبولیت 36 1
35 توبہ کرنے والا اللہ تعالیٰ کا محبوب ہوجاتا ہے 37 1
36 گناہوں کے نشانات کو مٹا دینے کی حکمت 38 1
37 داڑھی نہ رکھنے والے قیامت کے دن اﷲ کے نبی کو کیا جواب دیں گے؟ 38 1
38 داڑھی رکھنے کا انعام 39 1
39 جگر صا حب رحمۃ اللہ علیہ کی عبد الرب نشتر سے ملاقات کا دلچسپ واقعہ 41 1
Flag Counter