Deobandi Books

آداب عشق رسول صلی اللہ علیہ و سلم

ہم نوٹ :

41 - 42
رہے گا تو عبادت کیسے کرے گا؟ اس لیے شیطان نے کیا چال چلی کہ خوب ٹھسوا دیا حلوہ اور حلوہ نے مچا دیا بلوہ، پھر کیسے نظر آئے گا خدا کا جلوہ؟ اﷲ تعالیٰ گمراہی سے اپنی پناہ میں رکھے۔
بس دعا کیجیے! اللہ تعالیٰ اپنی رحمت سے ہم سب کو سرورِ عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے نقشِ قدم پر اور آپ کی ایک ایک سنت پر جان دینے کی توفیق عطا فرمائے اور سرورِ عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی محبت کو ہمارے سینوں میں بھر دے اور بلا استحقاق سرورِ عالم     صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی زیارت ہم سب کو خواب میں عطا کرے۔ ہم اس قابل نہیں ہیں، ہمیں اس کا استحقاق نہیں ہے لیکن آپ کریم ہیں، آپ بھی کریم ہیں اور آپ کا نبی بھی کریم ہے؎
 یا  رب  تو  کریمی  و  رسولِ  تو   کریم
 یااﷲ! تو بھی کریم ہے اور تیرا نبی بھی کریم ہے، دو کریموں کے کرموں میں ہماری کشتی ہے، یااللہ! اپنی رحمت سے سرورِ عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی زیارت ہم سب کو خواب میں نصیب فرما دے اور خواب میں زیارت سے بڑھ کر بھی ایک نعمت ہے اور وہ ہے آپ کی سنت پر عمل کی توفیق اور آپ کی نافرمانی سے بچنا۔ پس اے اﷲ! یہ نعمت بھی عطا فرمادے اور اپنی اور اپنے نبی کی محبت سے ہمارے سینوں کو لبریز فرمادے اور جو لوگ آپ کے فرامینِ عالیہ کو پاش پاش کر رہے ہیں اے خدا! ہم سب کو توفیق عطا فرما دے کہ ہم آپ کے فرمانِ عالیشان کو سر آنکھوں پر رکھ کر اس پر عمل کریں۔
اللہ تعالیٰ ہمیں سچی اتباعِ سنت اور صحیح اور حقیقی ربیع الاوّل نصیب فرمائے یعنی حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی محبت اتباع والی نصیب فرمائے اور جذبۂ ایمان اور جذبۂ محبتِ رسول حضراتِ صحابہ والا اﷲ ہم سب کو نصیب فرمائے جو اﷲ کے یہاں مقبول ہے، جس سے خدا راضی ہے، جن سے راضی ہونے کی سند اﷲ نے قرآن میں نازل فرما دی کہرَضِیَ اللہُ  عَنۡہُمۡ وَ رَضُوۡا عَنۡہُالحمدللہ! ہماری یہ مساجد اور ہمارا یہ عمل ان کے طریقے پر ہے جن سے اللہ راضی ہوا ہے۔ صحابہ کے طریقے کے خلاف جو ہیں ان کے لیے رضا مندی کی کوئی آیت نازل نہیں ہوئی۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو بدعات سے محفوظ فرمائے، آمین۔
وَاٰخِرُدَعْوَانَااَنِ الْحَمْدُ لِلہ  ِرَبِّ الْعَالَمِیْنَ
وَصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی خَیْرِخَلْقِہٖ مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِہٖ وَاَصْحَابِہٖ اَجْمَعِیْنَ
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اﷲ تعالیٰ کی محبت کا راستہ اتباعِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہے 7 1
3 محبت کی دو قسمیں 8 1
4 عشقِ رسول کی بنیاد اتباعِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہے 8 1
5 نافرمانیٔ رسول کے ساتھ عشقِ رسول کا دعویٰ باطل ہے 9 1
6 گھر میں تصویر لگانے کی حرمت 10 1
7 ٹخنے چھپانا رسول اﷲصلی اللہ علیہ وسلم کی نافرمانی ہے 11 1
8 ذکرِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی برکات 12 1
9 اُحد اور طائف میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا خونِ مبارک کس لیے بہا؟ 12 1
10 گانے بجانے کی حرمت 12 1
11 قصیدہ بردہ کے اشعار کی برکات 14 1
12 چار شرائط سے سماع جائز ہے 15 1
13 پہلی شرط 15 12
14 دوسری شرط 15 12
15 تیسری شرط 16 12
16 چوتھی شرط 17 12
17 اتباعِ سنت پر اہل اﷲ کی حرص 18 1
18 محبت کا انعامِ عظیم 19 1
19 اہل اﷲ کا اہتمامِ اتباعِ سنت 20 1
20 داڑھی منڈانے والوں سے حضورصلی اللہ علیہ وسلم کا اظہارِ نفرت 21 1
21 بڑی مونچھیں رکھنے پر وعید 22 1
22 صحابہ کا اعلیٰ مقام 22 1
23 اہل اﷲ کا طریقِ اصلاح 23 1
24 ہر کام علمائے کرام سے پوچھ کر کیجیے 23 1
25 عشقِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا حاصل 24 1
26 آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا رتبہ عظیم الشان ہے 25 1
27 اتباعِ سنت کا نور 26 1
28 خواب میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت نعمتِ عظمیٰ ہے 26 1
29 چراغاں کرنے اور مخصوص دن منانے کی حقیقت 27 1
30 نافرمانی کرنا عشقِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف ہے 30 1
31 درود شریف کے فضائل 32 1
32 اصل عشقِ رسول اتباعِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہے 33 1
33 ربیع الاوّل کی حقیقت پانے والے 35 1
34 رسالت کا اصل مقصد توحید ہے 36 1
35 خدا کے سوا کسی کو علمِ غیب نہیں 37 1
36 اولیاء اللہ سے براہِ راست مانگنا شرک ہے 38 1
37 بدعت کی خرافات 39 1
Flag Counter