Deobandi Books

آداب عشق رسول صلی اللہ علیہ و سلم

ہم نوٹ :

21 - 42
داڑھی منڈانے والوں سے حضورصلی اللہ علیہ وسلم  کا اظہارِ نفرت
امام ابو حنیفہ ، امام شافعی ، امام مالک، امام احمد بن حنبل رحمہم اللہ چاروں اِماموں کا اِجماع ہے کہ ایک مشت داڑھی تینوں طرف سے رکھنا واجب ہے یعنی دائیں طرف سے، بائیں طرف سے اور سامنے سے، لہٰذا اگر قیامت کے دن سرورِ عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم یہ دریافت فرمالیں کہ اے میرے امتی! تو نے میرے چہرے میں کیا عیب پایا کہ میری جیسی شکل نہیں بنائی؟ تو بتائیں ہم لوگ کیا جواب دیں گے؟ جبکہ زندگئ مبارک میں آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کو داڑھی منڈی شکلوں سے سخت نفرت تھی۔ ایک مرتبہ ایران کے دو سفیر آپ کے سامنے حاضر ہوئے جن  کی داڑھی منڈی ہوئی تھی اور مونچھیں بڑی بڑی تھیں۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے اپنا   چہرۂ مبارک نفرت سے پھیر لیا۔ پس اگر قیامت کے دن ایسی شکل بنانے پر ہم سے بھی نفرت سے چہرۂ مبارک پھیر لیا تو شفاعت کے امیدوارو! کہاں جاؤ گے؟ کس کو خوش کر رہے ہو؟ بیبیوں کو خوش کر رہے ہو،اپنا نفس خوش کر رہے ہو؟ یہ گال تمہاری ملکیت نہیں ہیں،یہ گال اللہ تعالیٰ کے ہیں۔ یاد رکھو! بندے کی ہر چیز بندہ ہے، اگر ہم بندے ہیں تو سر سے پیر تک بندے ہیں۔ ہمارا ہر جز خدا کا غلام ہے، یہ گال بھی خدا کے غلام ہیں۔ اختر کہتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی محبت میں داڑھی رکھ لو، اختر کوئی چیز نہیں ہے، ایک بھنگی بھی اگر کمشنر کے احکام کا ٹین بجا کر اِعلان کرتا ہے تو آپ کمشنر کے احکام سمجھ کر اس پر عمل کرتے ہیں،یہ نہیں دیکھتے کہ اعلان کرنے والا جمعدار ہے۔اگر اختر کو انتہائی حقیر سمجھتے ہو ہمیں منظور ہے، لیکن سرورِ عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی محبت میں داڑھی رکھ لو تاکہ قیامت کے دن یہ کہہ سکو کہ؎
ترے  محبوب  کی  یا  رب   شباہت لے کے آیا  ہوں
 حقیقت اس کو تو کردے میں صورت لے کے آیا ہوں
 اور اگر داڑھی رکھنے پر کوئی آپ پر ہنسے تو یہ شعر پڑھ دیا کرو؎
اے دیکھنے والو  مجھے ہنس ہنس کے نہ دیکھو
تم  کو بھی محبت کہیں مجھ سا  نہ   بنا  دے
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اﷲ تعالیٰ کی محبت کا راستہ اتباعِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہے 7 1
3 محبت کی دو قسمیں 8 1
4 عشقِ رسول کی بنیاد اتباعِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہے 8 1
5 نافرمانیٔ رسول کے ساتھ عشقِ رسول کا دعویٰ باطل ہے 9 1
6 گھر میں تصویر لگانے کی حرمت 10 1
7 ٹخنے چھپانا رسول اﷲصلی اللہ علیہ وسلم کی نافرمانی ہے 11 1
8 ذکرِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی برکات 12 1
9 اُحد اور طائف میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا خونِ مبارک کس لیے بہا؟ 12 1
10 گانے بجانے کی حرمت 12 1
11 قصیدہ بردہ کے اشعار کی برکات 14 1
12 چار شرائط سے سماع جائز ہے 15 1
13 پہلی شرط 15 12
14 دوسری شرط 15 12
15 تیسری شرط 16 12
16 چوتھی شرط 17 12
17 اتباعِ سنت پر اہل اﷲ کی حرص 18 1
18 محبت کا انعامِ عظیم 19 1
19 اہل اﷲ کا اہتمامِ اتباعِ سنت 20 1
20 داڑھی منڈانے والوں سے حضورصلی اللہ علیہ وسلم کا اظہارِ نفرت 21 1
21 بڑی مونچھیں رکھنے پر وعید 22 1
22 صحابہ کا اعلیٰ مقام 22 1
23 اہل اﷲ کا طریقِ اصلاح 23 1
24 ہر کام علمائے کرام سے پوچھ کر کیجیے 23 1
25 عشقِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا حاصل 24 1
26 آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا رتبہ عظیم الشان ہے 25 1
27 اتباعِ سنت کا نور 26 1
28 خواب میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت نعمتِ عظمیٰ ہے 26 1
29 چراغاں کرنے اور مخصوص دن منانے کی حقیقت 27 1
30 نافرمانی کرنا عشقِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف ہے 30 1
31 درود شریف کے فضائل 32 1
32 اصل عشقِ رسول اتباعِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہے 33 1
33 ربیع الاوّل کی حقیقت پانے والے 35 1
34 رسالت کا اصل مقصد توحید ہے 36 1
35 خدا کے سوا کسی کو علمِ غیب نہیں 37 1
36 اولیاء اللہ سے براہِ راست مانگنا شرک ہے 38 1
37 بدعت کی خرافات 39 1
Flag Counter