Deobandi Books

آداب عشق رسول صلی اللہ علیہ و سلم

ہم نوٹ :

15 - 42
نے میری محبت میں جو اشعار کہے ہیں وہ مجھ کو سناؤ اور ان کے اشعار سن کرآپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم جھوم رہے تھے۔ حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی محبت میں یہ اَشعار عربی زبان میں ہیں۔ اَشعار سننے کے بعد آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے بوصیری! کیا چاہتا ہے؟ عرض کیا کہ میں چاہتاہوں کہ میری برص کی بیماری اچھی ہوجائے۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے خواب ہی میں ان کے جسم پر اپنا دَستِ مبارک پھیرا اور یمن کی ایک مُخطط چادر بطورِ تحفہ عطا فرمائی۔ جب بڑے چھوٹوں کو کوئی چیز دیں اس کا نام تحفہ ہے اور چھوٹا اپنے بڑوں کو دے اس کا نام ہدیہ ہے۔ جب صاحبِ قصیدہ بردہ علامہ بوصیری رحمۃاللہ علیہ کی آنکھ کھلی، تو وہ مُخطط یمنی چادر ان کے سرہانے رکھی ہوئی تھی اور ان کی برص کی بیماری بالکل اچھی ہوگئی تھی۔ ایک محدث نے اُسی وقت ان کا دروازہ کھٹکھٹایا اور فرمایا کہ دروازہ کھولو۔ دروازہ کھولاتو فرمایا کہ تم نے جو اشعار سرورِ عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کو سنائے تھے ذرا مجھے بھی سنادو۔ تو انہوں نے کہا کہ میں نے تو حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کو خواب میں اشعار سنائے ہیں، آپ کو اس بات کا کیسے پتا چل گیا؟ تو انہوں نے فرمایا کہ جس مجلس میں تم نے حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کو اشعار سنائے تھے اُس مجلس میں یہ فقیر بھی موجود تھا۔
چار شرائط سے سماع جائز ہے
سلطان نظام الدین اولیاء رحمۃاللہ علیہ فرماتے ہیں کہ چار شرطوں سے سماع یعنی اشعار محبت و معرفت کے سننا جائز ہے۔
 پہلی شرط
سامع اہلِ ہویٰ نہ باشد:سننے والا نفس کا بندہ نہ ہو،عشقِ مجازی میں مبتلا نہ ہو، ورنہ عشقیہ اشعار سے اس کو اپنے معشوق یاد آئیں گے۔لہٰذا پہلی شرط یہ ہے کہ سننے والا نفس کا        غلام نہ ہو، قلب اس کا مجلّیٰ مصفّٰی ہو، غیر اللہ سے پاک ہوچکا ہو، تاکہ محبت اور عشقِ الٰہی کی باتوں سے اس کا قلب اﷲ ہی کی طرف متوجہ رہے، معشوقانِ مجازی کی طرف نہ جائے۔
دوسری شرط
مضمون خلافِ شرع نہ باشد:اشعار میں جو مضمون ہو وہ شریعت کے خلاف نہ ہو،
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اﷲ تعالیٰ کی محبت کا راستہ اتباعِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہے 7 1
3 محبت کی دو قسمیں 8 1
4 عشقِ رسول کی بنیاد اتباعِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہے 8 1
5 نافرمانیٔ رسول کے ساتھ عشقِ رسول کا دعویٰ باطل ہے 9 1
6 گھر میں تصویر لگانے کی حرمت 10 1
7 ٹخنے چھپانا رسول اﷲصلی اللہ علیہ وسلم کی نافرمانی ہے 11 1
8 ذکرِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی برکات 12 1
9 اُحد اور طائف میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا خونِ مبارک کس لیے بہا؟ 12 1
10 گانے بجانے کی حرمت 12 1
11 قصیدہ بردہ کے اشعار کی برکات 14 1
12 چار شرائط سے سماع جائز ہے 15 1
13 پہلی شرط 15 12
14 دوسری شرط 15 12
15 تیسری شرط 16 12
16 چوتھی شرط 17 12
17 اتباعِ سنت پر اہل اﷲ کی حرص 18 1
18 محبت کا انعامِ عظیم 19 1
19 اہل اﷲ کا اہتمامِ اتباعِ سنت 20 1
20 داڑھی منڈانے والوں سے حضورصلی اللہ علیہ وسلم کا اظہارِ نفرت 21 1
21 بڑی مونچھیں رکھنے پر وعید 22 1
22 صحابہ کا اعلیٰ مقام 22 1
23 اہل اﷲ کا طریقِ اصلاح 23 1
24 ہر کام علمائے کرام سے پوچھ کر کیجیے 23 1
25 عشقِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا حاصل 24 1
26 آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا رتبہ عظیم الشان ہے 25 1
27 اتباعِ سنت کا نور 26 1
28 خواب میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت نعمتِ عظمیٰ ہے 26 1
29 چراغاں کرنے اور مخصوص دن منانے کی حقیقت 27 1
30 نافرمانی کرنا عشقِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف ہے 30 1
31 درود شریف کے فضائل 32 1
32 اصل عشقِ رسول اتباعِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہے 33 1
33 ربیع الاوّل کی حقیقت پانے والے 35 1
34 رسالت کا اصل مقصد توحید ہے 36 1
35 خدا کے سوا کسی کو علمِ غیب نہیں 37 1
36 اولیاء اللہ سے براہِ راست مانگنا شرک ہے 38 1
37 بدعت کی خرافات 39 1
Flag Counter