Deobandi Books

آداب عشق رسول صلی اللہ علیہ و سلم

ہم نوٹ :

39 - 42
جہنم میں جائے گا، لیکن یہ کہنا کہ یا اللہ! اپنے مقبول بندوں کے صدقے میں ، اپنے اولیاء کے صدقے میں اور سب سے بڑھ کر ہمارے پیارے رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے صدقے میں ہماری دعاؤں کو قبول فرمالیجیے۔ بتا دیا کہ انبیاء اور اولیاء کا وسیلہ جائز ہے یعنی ان کے وسیلے سے اﷲ تعالیٰ سے مانگنا جائز ہے، براہِ راست انبیاء و اولیاء کی قبروں سے مانگنا شرک ہے۔
بدعت کی خرافات
 خیریہ چند باتیں کہہ دیں تاکہ آپ کو معلوم ہوجائے کہ مسجدِ اشرف میں  چراغاں کیوں نہیں ہوا۔ شکر ادا کرو کہ صحابہ کے مطابق ہمارا ربیع الاوّل گزرا ہے۔ سیّد نا ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اگر مسجدِ نبوی میں چراغاں نہیں کیا، تو آج الحمدللہ ہماری مسجد میں بھی چراغاں نہیں ہوا۔ الحمدللہ! یہاں سنت کا نور ہے۔ سنت کا چراغ دل میں جلاؤ، سنتوں پر عمل کرو۔ ایک سنت کا نور سورج چاند سے بڑھ کر ہے۔ جس نے سنت پر عمل کرکے سنت کا نور حاصل کرلیااس کو ان چراغوں سے ان بلبوں سے کیا نسبت؟ اس کے دل میں تو سورج  اور چاند سے زیادہ نور آگیا، کیوں کہ سورج اور چاند مخلوق کا نور ہے، اتباعِ سنت سے خالق کا نور دل میں آتا ہے؎
تسخیرِ  مہر    و    ماہ    مبارک    تمہیں    مگر 
دل میں  اگر  نہیں  تو  کہیں  روشنی  نہیں
ان کے دل میں اگر روشنی ہوتی تو جماعت سے نمازیں ادا کرتے، ان کے چہروں پر داڑھیاں ہوتیں، گھروں میں تصویریں نہ ہوتیں۔ کیا حضور صلی اللہ علیہ وسلم اس لیے تشریف لائے تھے کہ صرف ربیع الاوّل میں امت آپ کی محبت میں شعر پڑھ لے، جلوس نکال لے اور گھوڑے پر بیٹھ جائے؟ بعض علاقوں میں نعوذ باﷲ! حضو ر صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی پیدایش دکھائی گئی اور آپ کی والدہ کی آواز نکالی گئی گویا کہ نو مہینے پورے ہوگئے، اس کے بعد ایک عورت نے تکلیف میں رونے کی آواز نکالی اور پھر ایک بچے کی پیدایش دکھائی گئی، وہ بچہ کیں کیں کررہا ہے اور کہا گیا کہ نعوذ باﷲ! حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم پیدا ہو گئے۔ یہ کیا ہورہا ہے؟ ذرا سوچو! یہ دین کا مذاق اُڑایا جا رہاہے یا نہیں؟یہ عشقِ رسول ہے یا گستاخی ہے؟ ان حماقتوں پر دل خون کے آنسو  روتا ہے۔
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اﷲ تعالیٰ کی محبت کا راستہ اتباعِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہے 7 1
3 محبت کی دو قسمیں 8 1
4 عشقِ رسول کی بنیاد اتباعِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہے 8 1
5 نافرمانیٔ رسول کے ساتھ عشقِ رسول کا دعویٰ باطل ہے 9 1
6 گھر میں تصویر لگانے کی حرمت 10 1
7 ٹخنے چھپانا رسول اﷲصلی اللہ علیہ وسلم کی نافرمانی ہے 11 1
8 ذکرِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی برکات 12 1
9 اُحد اور طائف میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا خونِ مبارک کس لیے بہا؟ 12 1
10 گانے بجانے کی حرمت 12 1
11 قصیدہ بردہ کے اشعار کی برکات 14 1
12 چار شرائط سے سماع جائز ہے 15 1
13 پہلی شرط 15 12
14 دوسری شرط 15 12
15 تیسری شرط 16 12
16 چوتھی شرط 17 12
17 اتباعِ سنت پر اہل اﷲ کی حرص 18 1
18 محبت کا انعامِ عظیم 19 1
19 اہل اﷲ کا اہتمامِ اتباعِ سنت 20 1
20 داڑھی منڈانے والوں سے حضورصلی اللہ علیہ وسلم کا اظہارِ نفرت 21 1
21 بڑی مونچھیں رکھنے پر وعید 22 1
22 صحابہ کا اعلیٰ مقام 22 1
23 اہل اﷲ کا طریقِ اصلاح 23 1
24 ہر کام علمائے کرام سے پوچھ کر کیجیے 23 1
25 عشقِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا حاصل 24 1
26 آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا رتبہ عظیم الشان ہے 25 1
27 اتباعِ سنت کا نور 26 1
28 خواب میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت نعمتِ عظمیٰ ہے 26 1
29 چراغاں کرنے اور مخصوص دن منانے کی حقیقت 27 1
30 نافرمانی کرنا عشقِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف ہے 30 1
31 درود شریف کے فضائل 32 1
32 اصل عشقِ رسول اتباعِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہے 33 1
33 ربیع الاوّل کی حقیقت پانے والے 35 1
34 رسالت کا اصل مقصد توحید ہے 36 1
35 خدا کے سوا کسی کو علمِ غیب نہیں 37 1
36 اولیاء اللہ سے براہِ راست مانگنا شرک ہے 38 1
37 بدعت کی خرافات 39 1
Flag Counter