Deobandi Books

آداب عشق رسول صلی اللہ علیہ و سلم

ہم نوٹ :

23 - 42
کسی کے دردِ محبت نے عمر بھر کے لیے
خدا سے مانگ لیا  انتخاب کرکے مجھے
کعبہ کے سامنے سرورِ عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے دستِ مبارک اٹھے ہوئے تھے کہ یااللہ!دو عمر میں سے ایک عمر ہمیں عطا کر دے، عمر ابنِ ہشام یا عمر ابنِ خطاب اور جبرئیل امین اور صدیقِ اکبر آمین کہہ رہے تھے۔ان میں سے عمر ابنِ خطاب قبول ہوگئے۔ غرض حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ مانگے گئے۔ کبھی کبھی اولیاء اللہ بھی اپنے لیے کسی کو مانگ لیتے ہیں۔
اہل اﷲ کا طریقِ اصلاح 
میں نے ایک دفعہ کہا تھاکہ جو نافرمانی کرکے خدائے تعالیٰ کو ناراض کرتاہے اس کی مثال کٹی ہوئی پتنگ کی سی ہے، جب اللہ سے کٹ گیا تو جو چاہے اس کو لوٹ لے، نوچ کھسوٹ لے۔کٹی ہوئی پتنگ کا حشر کیا ہوتاہے؟ ایک پروفیسر جو یونیورسٹی میں بین الا قوامی تعلقات پڑھاتے تھے، میرے پاس آتے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صاحب! میں بھی کٹی پتنگ ہوں، لیکن میں چاہتا ہوں کہ مجھے کوئی اللہ والا لوٹ لے۔ ظالم نے کیا بات کہی! اس نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ مجھے لوٹا جائے گا کیوں کہ میں کٹی پتنگ ہوں لیکن میری خواہش ہے کہ بجائے اس کے کہ محلے کے لڑکے مجھے لوٹیں مجھے کوئی اللہ والا لوٹ لے۔ میں نے کہا اللہ والے ایسے نہیں لوٹتے، لٹوانے کے لیے خانقاہوں میں جانا پڑتاہے، وہ لوٹنے کے لیے دروازے دروازے نہیں پھرتے، اِلّایہ کہ اللہ تعالیٰ کی توفیق سے کبھی کبھی دعوت اِلی اللہ کے لیے بھی سفر کرتے ہیں۔ اور لوٹنے سے مراد یہ نہیں ہے کہ وہ تمہارا مال لوٹتے ہیں، بلکہ اپنی اصلاحی تدابیرسے تمہارے اخلاقِ رذیلہ کو لوٹ کرتمہیں اخلاقِ حمیدہ سے مزین فرما دیتے ہیں۔
ہر کام علمائے کرام سے پوچھ کر کیجیے
لہٰذا آپ جو کام بھی کیجیے علماء سے پوچھیے کہ سرورِ عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کو اﷲ تعالیٰ نے نبوت دینے کے ۲۳ برس بعد تک زندگی عطا فرمائی، تیرہ سال مکہ شریف میں اور دس سال مدینہ شریف میں، تو اس عرصے میں آپ نے کیاکیا خوشیاں منائیں؟ کتنے لوگوں کا یومِ ولادت منایا؟ کتنے لوگوں کا یومِ وفات منایا؟ کتنے نبیوں کاڈے منایا؟یعنی موت کا یا پیدایش کا دن
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اﷲ تعالیٰ کی محبت کا راستہ اتباعِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہے 7 1
3 محبت کی دو قسمیں 8 1
4 عشقِ رسول کی بنیاد اتباعِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہے 8 1
5 نافرمانیٔ رسول کے ساتھ عشقِ رسول کا دعویٰ باطل ہے 9 1
6 گھر میں تصویر لگانے کی حرمت 10 1
7 ٹخنے چھپانا رسول اﷲصلی اللہ علیہ وسلم کی نافرمانی ہے 11 1
8 ذکرِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی برکات 12 1
9 اُحد اور طائف میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا خونِ مبارک کس لیے بہا؟ 12 1
10 گانے بجانے کی حرمت 12 1
11 قصیدہ بردہ کے اشعار کی برکات 14 1
12 چار شرائط سے سماع جائز ہے 15 1
13 پہلی شرط 15 12
14 دوسری شرط 15 12
15 تیسری شرط 16 12
16 چوتھی شرط 17 12
17 اتباعِ سنت پر اہل اﷲ کی حرص 18 1
18 محبت کا انعامِ عظیم 19 1
19 اہل اﷲ کا اہتمامِ اتباعِ سنت 20 1
20 داڑھی منڈانے والوں سے حضورصلی اللہ علیہ وسلم کا اظہارِ نفرت 21 1
21 بڑی مونچھیں رکھنے پر وعید 22 1
22 صحابہ کا اعلیٰ مقام 22 1
23 اہل اﷲ کا طریقِ اصلاح 23 1
24 ہر کام علمائے کرام سے پوچھ کر کیجیے 23 1
25 عشقِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا حاصل 24 1
26 آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا رتبہ عظیم الشان ہے 25 1
27 اتباعِ سنت کا نور 26 1
28 خواب میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت نعمتِ عظمیٰ ہے 26 1
29 چراغاں کرنے اور مخصوص دن منانے کی حقیقت 27 1
30 نافرمانی کرنا عشقِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف ہے 30 1
31 درود شریف کے فضائل 32 1
32 اصل عشقِ رسول اتباعِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہے 33 1
33 ربیع الاوّل کی حقیقت پانے والے 35 1
34 رسالت کا اصل مقصد توحید ہے 36 1
35 خدا کے سوا کسی کو علمِ غیب نہیں 37 1
36 اولیاء اللہ سے براہِ راست مانگنا شرک ہے 38 1
37 بدعت کی خرافات 39 1
Flag Counter